پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون (پشاور- کراچی) ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون (پشاور- کراچی) ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کی طرف سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد جبکہ چین کی طرف سے پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب یاو¿ جِنگ نے ڈیکلیریشن برائے پریلمنری ڈیزائین (Declaration for Preliminary Design. ML1, Phase One) منصوبہ فیز ون، پشاور ، کراچی پر دستخط کر دیئے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی چی کیانگ معاہدے پر دستخط کی تقریب موجود تھے۔اس معاہدے کے اگلے مرحلے میں پاکستان کی وزاتِ ریلوے اور چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن ایم ایل ون منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرینگے۔ منصوبے کی حتمی تعمیراتی لاگت طے کی جائیگی اور اس کی فنانسنگ کے حوالے سے دستیاب وسائل اور آپشنز پر حتمی معاہدے کیے جائیں گے۔پشاور۔کراچی ایم ایل ون منصوبہ اگلے پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ اس کے تحت پشاور اور کراچی کے درمیان 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ ریل ٹریل کی فینسگ کی جائیگی۔ پ±ل اور کراسنگز بنائی جائیگی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ٹرین کی اوسط سپیڈ ایک سو بیس سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائیگی۔ ابھی یہ سپیڈ اوسطاً ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ مسافر ٹرین راولپنڈی سے کراچی ریلوے اسٹیشن دس گھنٹوں میں پہنچے گی۔ اس وقت تیز ترین راولپنڈی اور کراچی کے درمیان گرین لائین ہے، جو بائیس گھنٹوں میں کراچی پہنچتی ہے۔ راولپنڈی سے ٹرین صرف اڈھائی گھنٹے میں لاہور جائیگی۔ ایم ایل ون منصوبے سے ٹرینوں کی تعداد دوگنی ہو جائیگی۔ فریٹ شئیر بیس فیصد ہو جائیگا جو آج صرف چار فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان کی معاشی صورت حال اور دیگر منصوبوں پر ایلوکیشن کی وجہ سے حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کو مرحلہ وار تین فیز میں ممکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حالیہ معاہدہ اس سلسلے میں پہلے فیز کے لئے ہے۔ مکمل منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً 8.2 ارب امریکی ڈالر ہے جسے تین فییز میں مکمل کیا جائیگا۔ اس منصوبے کی حتمی لاگت جون سے پہلے طے کر لی جائیگی تاکہ آئندہ بجٹ میں فیز ون کے لئے رقم مختص کر لی جائے۔ ایک سو تراسی کلو میٹر لمبے نوابشاہ – روہڑی سیکشن کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ لاہور اور ملتان سیکشن میں ٹریک کو اپ گریڈ کرکے سپیڈ کو ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ لایا جائیگا۔ راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ایک سو ساٹھ کلو میٹر سیکشن کو اپ گریڈ کیا جائیگا اور دوسری ریل لائین بچھائی جائے گی۔ والٹن ریلوے اکیڈمی کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ گوادر؛ کوئٹہ ، تافتان ایم ایل تھری اور ایم ایل ٹو کے ٹینڈر پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔ یہ منصوبے بِلڈ، آپریٹ اور ٹرانسفر فارمولے پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ صرف ایم ایل ون منصوبے سے بیس ہزار ڈائریکٹ اور ڈیڑھ لاکھ ان ڈائریکٹ نوکریاں دستیاب ہونگی۔

نواز شریف سوچیں اگران کی باہر جانے کی اپیل رد ہو گئی تو کیا کرینگے:صمصام بخاری

لاہور ( صدف نعیم ) وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانے کا خواب اور ”دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے ۔ میاں صاحب باقاعدہ سزا یافتہ ہیں۔وہ بیرون ملک گئے تو کئی سوال اٹھیں گے۔نواز شریف سوچیں کہ اگران کی باہر جانے کی اپیل پرفیصلہ ا±ن کے حق میں نہ آیا تو وہ کیا کرینگے۔مشرف اور اسحاق ڈار کے برعکس میاں صاحب باقاعدہ سزا یافتہ ہیں ۔ میاں صاحب کیلئے علاج مسئلہ نہیں اصل میں ان کی خواہش لندن جانے کی ہے۔ اس حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی حکومت اس کے سامنے سر تسلیم خم کرے گی۔حکومت اور اپوزیشن دونوں کو عدالتوں کے فیصلے ماننا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں اپوزیشن جماعتوں کی خواہشات اپنی جگہ مگر پی ٹی آئی آج بھی روز اول کی طرح متحد اور منظم جماعت ہے جسے اپنے قائد عمران خان پر بھرپور بھروسہ اور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تبدیلی دیوانے کا خواب ہے اور اپوزیشن کیلئے ”دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے ” صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ” چھانگا مانگا”میں ماہر ضرورہے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جنسی بلے کی ملازمہ سے 2 سال زیادتی ، پولیس ملزم کیساتھ مل گئی

لاہور (نیااخبار رپورٹ) زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘ غریب کم سن ملازمہ دو سال تک مالک مکان کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی۔ ایک اور زینب انصاف کے ٹھیکیداروں سے چیخ چیخ کر انصاف مانگنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ کومل ولد محمد اظہر پچھلے دو سال سے جوہر ٹاﺅن آر بلاک کوٹھی نمبر 299 میں کام کرتی تھی‘ مالک مکان جنسی بلا ملزم ساجد حسین دو سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تنگ آکر کومل جس کی ماں فوت ہوچکی ہے‘ نے باپ کو سب کچھ بتا دیا۔ باپ کے پوچھنے پر عیار دولت مند ملزم ساجد اور اس کے ہمسائے پولیس اہلکار علی نے کومل اور اظہر کو تشدد اور تیزاب سے جسم جلا کر چار موبائل چوری کرنے کے اعتراف کی ویڈیو بنا کر ایف آئی آر درج کروا دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے باپ بیٹی کو باعزت بری کردیا۔ غم زدہ باپ بیٹی کی زیادتی کی ایف آئی آر درج کرانے جاتا ہے تو جوہر ٹاﺅن چوکی والے دھکے مار کر نکال دیتے ہیں۔ ملزم ساجد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور کہتا ہے کہ مقدموں پر جتنے پیسے لگے ہیں اس کے بدلے کومل کو زبردستی اپنے پاس رکھوں گا اور تمہارا موٹرسائیکل بھی نہیں دوں گا۔ باپ نے سی پی او کو درخواست دی‘ ان کے احکامات کے باوجود تھانیدار کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ ملزم کا ہمسایہ پولیس اہلکار علی سب سے زیادہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اپنی بیٹی کی عزت تار ہونے پر نصیبوں مارا سسکیاں لے لے کر نیااخبار دفتر کے باہر روتا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ کئی ہسپتال زیادتی کی تصدیق کرچکے ہیں۔ میاں محمد منشی میں ہونے والی زیادتی کی رپورٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس وصول کرنے نہیں جارہی۔ ملزم پولیس والوں کا منہ پیسے سے بند کررہا ہے۔ کوئی ادارہ مظلومہ کو انصاف دینے کا آسرا نہیں دے رہا۔ باپ بیٹی نے وزیراعظم پنجاب‘ آئی جی پنجاب‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ضیاشاہد سے اپیل کی کہ اس کو انصاف دلائیں اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کسی اور کی بیٹی کی عزت نہ لٹے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف نہ ملا تو گورنر ہاﺅس کے سامنے آگ چھڑک کر خود کو جلا لیںگے۔اس سلسلے میں جب ملزم ساجد حسین سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اسے بے بنیاد اور گھٹیا الزام قرار دیا اور کہا کہ کومل اور اسکا باپ بلاوجہ مجھ پر کیچڑ اچھال رہا ہے میں بے گناہ ہوں میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔

فنکار کو لوگوں کی خوشی کےلئے اپنے غموں کو چھپانا پڑتا ہے: ثنا جاوید

لاہور(شوبز ڈیسک) ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کےلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،فنکار کو لوگوں کی خوشی اور تفریح کےلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ثناءجاوید نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں ۔
جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے ۔

عوام کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ، خوشحالی لائینگے : عثمان بزار

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ترقی کے نام پر شوبازی اور جعلسازی ہوتی رہی۔ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ہر ترقیاتی منصوبے پر میری نظر ہے، تکمیل تک خود نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار آج بارتھی میں وزرائ، ارکان اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے ملتان اور لاہور کے ہسپتالوں پر دباﺅ کم ہوگا۔ ماضی کے حکمرانوں نے 70 سال میں دوسرا میگاہسپتال نہ بنایا جبکہ ہم نے 7 ماہ میں منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔تونسہ جیسے علاقوں میں سڑکیں بنانے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔ پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں نشستیں بڑھانے سے سبھی شہروں کے طلبا مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ماضی کے برعکس اب ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پور کے علاقے میں موٹرسائیکل کے تنازعہ پر 6 افراد کے قتل کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورقتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کے خصوصی گانے پرپہلی مرتبہ آئٹم ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2 کے خصوصی گانے ہووک اپ کی جھلک شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار ٹائیگر شروف کے ہمراہ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔اس آئٹم ڈانس پر ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی طور پر کوئی آئٹم سانگ نہیں کیا ہے مگر اس آئٹم سانگ کے ذریعے عالیہ کے ساتھ کام کرنابہت اچھا تجربہ تھا، وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور گانے کی شوٹنگ کے دوران عالیہ نے بہت تعاون کیاہے۔ فلم 10مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

ریشم نے جیون ساتھی کیلئے آئیڈیل کی تلاش شروع کردی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ریشم نے اپنے جیون ساتھی کیلئے آئیڈیل کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کاکہناتھا کہ ریشم شادی کی خواہشمند ہیں اور انکے قریبی ساتھیوں نے انکے آئیڈیل کی تلاش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ریشم کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم اور ٹی وی پر یکساں کامیابی حاصل کی۔وہ ہمیشہ سکینڈلزسے دور رہ کر اپنا کام کرتی رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی تمام ہم عصر اداکاراو¿ں پر سبقت رہی۔ ریشم ان دنوں لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل” مٹھی بھر چاہت“ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا سونے کا تاج پہننے سے انکار‘ شوکت خانم کو عطیہ کیا جائیگا

سیالکوٹ (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سونے کا تاج پہننے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ یہ تاج شوکت خانم کو عطیہ کیا جائے گا۔ اتوار کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق نے کہا کہ یہ تاج وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا جائےگا جب وہ رمضان میں شوکت خانم کےلئے فنڈریزنگ کے سلسلے میں سیالکوٹ آئیں گے۔

سری لنکا میں دہشتگردی منظم سازش، پاکستان کا تعاون قابل قدر ، حملوں میں ملوث 60مشکوک افراد گرفتار، ملک دشمنوں کو انجام تک پہنچائیں گے:سری لنکن ہائی کمشنر کی چینل ۵کے پروگرام ” ڈپلو میٹک انکلیو “ میں گفتگو

اسلام آباد (انٹرویو :ملک منظور احمد )اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر نور الدین شاہد نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں دہشت گردی کے واقعات سری لنکا کے خلاف ایک بہت بڑی منظم سازش ہے سری لنکا میں عدم استحکام اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذہبی مقامات پر دہشت گردی کر کے معصوم لوگوں کو ما را گیا حکومت پا کستان نے مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراوئی ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے صدر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے دہشت گردی کے خاتمے لیے حکومت پاکستان کے تعاون کے حوالے سے ہماری حکومت مشاورت کے بعد پاکستان کو اگاہ کرے گی کولمبو دہشت گردی کے وقعات میں ملوث ملزمان کی بھارت میں ٹریننگ کے حوالے میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں 2009ءکے بعد پہلی مرتبہ یہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انھوںنے خبریں کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ سری لنکا کی حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دلیر انہ اقدامات کیے ہیں ہماری حکومت با اعتماد تھی کہ اب سری لنکا میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے اور ایسے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہو سکتے ایک منظم سازش کے ذریعے سری لنکا میں دس سال کے بعد دہشت گردی کے قابل مذمت واقعات ہوئے ہیں 50سے 60مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اس اندوہ ناک اور افسوس ناک واقع میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اس سے پہلے سری لنکا کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے پا کستان کے تعاون کی وجہ سے سری لنکا کی حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا حالیہ دہشت گردی انتہائی منظم طریقے سے کئی گئی ہے اور اس گہری سازش کا مقصد سری لنکا سری لنکا میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن سری لنکا کی حکومت اور ہماری بہادر عوام مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ہماری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔