تازہ تر ین

سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے: امر خان

لاہور:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے اپنے دورہ بھارت کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پڑھائی کے دوران ہی مجھے یونیورسٹی کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت جانے کا موقع حاصل ہوا تو میں خوشی سے نہال ہو گئی کیونکہ بچپن سے ہی مجھے بالی ووڈ کی د نیا دیکھنے کا شوق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت کے ایئر پورٹ پر اتری تو میرے خواب چکنا چور ہو گئے، وہاں میں نے میلے کچیلے لوگ پھرتے دیکھے جنہوں نے سر پر خوب تیل لگایا ہوا تھا۔

امر نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دل ہی دل میں سوچ لیا تھا کہ جیسے ایئرپورٹ پر اتروں گی تو شاہ رخ خان میرے انتظار میں کھڑے ہوں گے اور مجھے سمرن والا ماحول ملے گا، مگر میرے بھارت پہنچنے پر ایسا کچھ نہیں ہوا اور میرے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv