لاہور نجی سکول کے اساتذہ پر طالبات کو فحش پیغامات ، تصاویر بھیجنے کا انکشاف

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے لاہور گرامر سکول نے ایک استاد کو کم از کم آٹھ سے زائد طالبات کو مبینہ طور پر فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ الزامات ان طالبات کی جانب سے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے لگائے گئے تھے جبکہ اس رپورٹ کے چھپنے تک مزید دس طالبات نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔طالبات کے مطابق اعتزاز شیخ سکول میں مناظرہ اور سیاسیات کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلے ’ماڈل یونائیٹڈ نیشن‘ کی کوچنگ بھی کراتے تھے۔ایل جی ایس سکول کی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام تر الزامات کے نتیجے میں اعتزاز شیخ اور ان کے ساتھ مزید دو اور لوگوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ نے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔پاکستان میں ’سیکس اوفینڈر رجسٹر‘ کیوں موجود نہیں؟’سزا سخت ہونے سے زیادہ اس کا یقینی ہونا جرم کم کرے گا‘جبکہ اے لیول کی انتظامیہ سے منسلک مائرہ رانا نے بی بی سی کی طرف سے کیے جانے والے سوالوں اور فون کا جواب نہیں دیا۔اسی طرح اعتزاز شیخ نے بھی بی بی سی کی طرف سے کیے جانے والے سوالوں اور فون کا جواب نہیں دیا۔اب تک ایل جی ایس کی کئی طالبات نے ایسے واقعات کی نشاندہی کی ہے جن میں اعتزاز شیخ کی جانب سے انھیں پیغامات بھیجے گئے۔ یہ پیغامات اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے ان تمام تر شواہد کو دیکھتے ہوئے اعتزاز شیخ سمیت دو اور ٹیچرز کو نوکری سے برطرف کیا ہے۔اعتزاز رحمان شیخ اے لیول کے فرسٹ ایئر کو پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لاہور گرامر سکول کی جوہر ٹاؤن اور ڈیفینس برانچ میں سیاسیات بھی پڑھاتے ہیں۔ایک طالبہ نے اس بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اعتزاز کی طرف سے مبینہ طور پر کم عمر لڑکیوں کو تصاویر بھیجنے اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ تقریباً چار سال سے جاری ہے۔البہ کے مطابق اعتزاز نے انھیں 2016 سے 2018 تک پڑھایا تھا جس دوران وہ پڑھائی کا سال ختم ہونے کے بعد بھی انھیں میسیجز کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام تر میسیجز ذومعنی تھے۔’ایک دن سر نے مجھے کہا کہ وہ مجھ سے جنسی تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد میں نے سر اعتزاز کو بلاک کر دیا۔‘طالبہ نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی ایل جی ایس کی انتظامیہ کو ان واقعات کے بارے میں بتاتی رہی ہیں لیکن ان کے مطابق ’انتظامیہ نے ٹیچر کی طرف سے اپنی آدھی ننگی تصاویر طالبات کو بھیجنے کا الزام اُلٹا لڑکیوں پر لگاتے ہوئے اُن کو پورے کپڑے پہننے کا کہا اور ساتھ میں ٹیچرز کو بہکانے کا الزام بھی لگایا۔‘اس وقت اعتزاز پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ایل جی ایس کی تقریباً ہر برانچ میں پڑھنے والی طالبہ کو انھوں نے مبینہ طور پر اسی قسم کے میسجز کیے ہیں اور اپنی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔اس بارے میں جب اعتزاز سے سوال کیا گیا تو انھوں نے فون کے ذریعے بھیجے گئے سوال پڑھنے کے باوجود جواب نہیں دیا۔ اور فون کرنے پر فون کا جواب نہیں دیا۔اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد سے کئی اور طالبات نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔ان سب طالبات کی کہانیاں ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں۔ ان سب میں اساتذہ کی طرف سے کی جانے والی ہراسانی اور جنسی تعلق رکھنے اور منع کرنے کے نتیجے میں سب کے سامنے ڈانٹنے اور نمبروں میں کٹوتی جیسی دھمکیوں کا سامنا کرنا شامل ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے سکول انتظامیہ کو پہلے کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ایک صارف نے لکھا کہ کوئی سکول کیسے برداشت کر سکتا ہے کہ اس طرح کے لوگ وہاں دندناتے پھریں

بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار اپنے ملک روان

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے اسٹاف میں 50 فی صد کمی کے احکامات جاری کیے تھے، بھارت نے بھی اس سے قبل 23 جون کو سفارتی عملے میں پچاس فی صد کمی کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک سے اہل کار آج اپنے اپنے ملک چلے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق آج پاکستان میں بھارتی ہائی کیمشن سے 38 افراد پر مشتمل بھارتی عملہ اسلام آباد سے روانہ ہوا، ذرایع کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ 2 بسوں اور ایک ٹرک پر روانہ ہوا، بھارتی شہریوں میں 6 سفارت کار بھی شامل تھے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ واپس جانے والے اہل کاروں میں فرسٹ سیکریٹری، 2 سیکنڈ سیکریٹری، 3 اتاشی بھی شامل تھے، تمام افراد واہگہ سے اٹاری سرحد پار کریں گے۔

گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نکلے

دفتر خارجہ کے ذرایع نے بتایا کہ 143 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہل کاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تئیس جون کو بھارت نے سفارتی عملے میں 50 فی صد کمی کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے بھی جواباً اپنے سفارتی عملے میں پچاس فی صد کمی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ 15 جون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہل کاروں کو تیز رفتاری پر پولیس نے گرفتار کیا تھا، اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں بھارتی اہل کاروں سے متعلق یہ انکشاف بھی ہوا کہ وہ جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری چوہدری تنویر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لیے دی گئی زمین واپس لی جائے، مزید یہ کہ مندر کی تعمیر کے لیے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سید پور گاؤں میں پہلے سے مندر موجود ہے، حکومت اس کی تزئین و آرائش کرسکتی تھی۔اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں، ان کا بھی خیال رکھنا ہے، ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ سی ڈی اے بتائے کہ کیا ایچ 9 میں مندر اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ ہے یا نہیں، جس پر درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ ایچ 9 میں مندر کو دی گئی زمین دارالحکومت کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے جبکہ مندر کی تعمیر پر حکم امتناع جاری کیا جائے، جس پر عدالت نے مندر کی تعمیر کو فوری روکنی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔دوران سماعت عدالت میں درخواست گزار نے کہا کہ ضلعی عدالتی کرائے کی دکانوں میں قائم ہے اور انتظامیہ مندر تعمیر کررہی ہے، اگر ہندو برادری کے لیے مندر کی تعمیر شروع کردی گئی تو کل دیگر اقلیتیں بھی ایسا مطالبہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایچ نائن سیکٹر میں حکومت نے مسجد کے لیے تو فنڈ کا اعلان نہیں کیا بلکہ مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کردیے۔درخواست گزار نے کہا کہ حکومت بتائے کہ ایچ نائن کے ارد گرد کے سیکٹرز میں ہندو برادری کی کتنی آبادی موجود ہے۔بعدا زاں عدالت نے مذکورہ معاملے میں سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔خیال رہے کہ اس درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری وزارت مذہبی امور اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی تھی، یہ منظوری وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی وزیراعظم سے ملاقات میں گرانٹ کے لیے کی گئی درخواست کے بعد سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مندر اور شمشان گھاٹ بنانے کی ہدایت

اس سے قبل 23 جون کو ایچ 9 ایریا میں دارالحکومت کے پہلے مندر کی تعمیر شروع کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق لال چند ملہی کی جانب سے مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہندو پنچایت نے مذکورہ مندر کا نام شری کرشنا مندر رکھا ہے۔یہ بات مدنظر رہے کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے حکم پر 2017 میں سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے ایچ 9/2 میں 20 ہزار اسکوائر فٹ کا پلاٹ ہندو پنچایت کو دیا گیا تھا۔تاہم سائٹ میپ، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے دستاویزات کی منظوری سمیت دیگر رسمی کارروائیوں کے پورے ہونے میں تاخیر کی وجہ سے تعمیرات کام شروع نہیں ہوسکا تھا۔

آبنائے باسفورس پرتصویرکےساتھ عائشہ عمرکےمثبت خیالات

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے فالوورز کیلئے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

انسٹا پر عائشہ نے آبنائے باسفورس کے خوبصورت مقام پر کھینچی گئی خوبصورت تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ” ایک دریا کی جانب سے پیغام : آہستگی سے رکاوٹوں کے گرد جاؤ , خود کو فطرت کے مطابق ڈھال لوداکارہ نے واضح کیا ” بہاؤ کے ساتھ جاؤ، کبھی اس کے مخالف مت چلنا” زندگی میں دوسروں کیلئے معاون مددگاربننے کے حوالے سے انہوں نے مزید لکھا کہ ” ان کے حوالے سے پُرسوچ رہو ، موجود رہو”۔پوسٹ میں عائشہ نے مداحوں کیلئے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر جون 2017 کی ہے۔استنبول میں واقع آبنائے باسفورس ترکی کے یورپی حصے (رومیلیا) اور ایشیائی حصے (اناطولیہ) کو جدا کرکے یورپ اور ایشیا کے درمیان سرحد قائم کرتی ہے۔اس سے قبل عائشہ نے بتایا تھا کہ انہوں نےترک ڈرامہ ” ارطغرل ” دیکھنے کا آغازکیا ہے، اسی لیے ترکی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اداکارہ نے ساتھ ہی سلطان احمد مسجد کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکی تھی

ہانیہ عامرنے حلیمہ سلطان کا کرداراپنالیا

داکارہ ہانیہ عامر اپنے پسندیدہ کرداروں میں خود بھی ڈھل جاتی ہیں، ان کا اگلاروپ “حلیمہ سلطان ” کا ہے۔

ہانیہ آج کل پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والا ڈرامہ “ارطغرل غازی” دیکھ رہی ہیں جس میں ان کا پسندیدہ کردار حلیمہ سلطان کا ہے۔انسٹا پوسٹ میں ہانیہ نے لکھا “اگرآپ مجھے مختلف طریقے کا برتاؤکرتے ہوئے دیکھیں تو یہ غالبا اس وجہ سے ہے کہ میں نے ایک نیا شو دیکھنا شروع کیا ہے اور اس میں اپنے سب سے پسندیدہ کردار کو اپنا لیا ہےکیپشن میں فالوورز کے لیے ہانیہ نے ” اگلا کردار : حلیمہ سلطان” لکھ کربتا دیا کہ اس ڈرامے میں وہ کون سا کیریکٹراپنانے جارہی ہیں۔ہانیہ کی پوسٹ پرکیے جانے والے مختلف تبصروں میں ایک فالوور نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آپ نے کہا تھا میں ترکش ڈرامے نہیں دیکھتی، جس کا فی الحال اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ہانیہ ماڈلنگ اور گلوکاری بھی کرتی ہیں۔ ان کے آن ائرڈراموں میں “عشقیہ ” اور “دلربا” شامل ہیں۔ڈرامہ “ارطغرل غازی ” کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جس میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پرنیاریکارڈ قائم کردی

عاطف اسلم کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی گائیکی اور منفردانداز کی بدولت نہ صرف صرف سرحد پار بلکہ انٹرنیشنل لیول پربھی اپنالوہا منوایا، عاطف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر 5 ملین کا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

پچاس لاکھ فالوورزہونے کے بعد عاطف کا شماران چند پاکستانی سیلیبرٹیز میں ہے جنہیں سوشل میڈیا پراتنی بڑی تعداد میں فالو کیا جاتا ہے۔گلوکارسوشل میڈیا پر اتنے زیادہ ایکٹو نہیں رہتے اسی لیے ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی حال ہی معروف بھارتی میوزک پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گانا ” کنا سوہنا” یہ کہتے ہوئے یوٹیوب چینل سے ہٹادیاتھا کہ ہم آئندہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے گانے کو ریلیز یا پروموٹ نہیں کرینگے ،اس کے باوجود بھارت میں بھی گلوکار کیلئے پسندیدگی میں کوئی فرق نہیں آیا، بلکہ ٹوئٹرپرگلوکار کی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹس کے باعث عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔رواں ماہ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔ خانہ کعبہ میں اذان دینے کیلئے جو شخص میری سفارش کردے، میں زندگی بھر اس کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں۔

کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کورونا وائرس سے پاک کرنیوالا ربورٹ تیار

کورونا وبا ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جس سے بچنا کافی مشکل ہے اس لیے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین کے ایک گروپ نے جگہوں کو کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے پاک کرنے کا حل دریافت کرلیا ہے۔محققین نے ایک ایسا خودمختار روبوٹ تیار کیا ہے جس میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے ذریعے سے کسی بھی جگہ کو 90 فیصد تک کورونا وائرس سے پاک کیا جا سکتا ہےسائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹری میں اس ربورٹ کو تیار کیا جو کہ مختلف جگہوں سے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔اس پروٹو ٹائپ روبوٹ کا گریٹر بوسٹن فوڈ بینک (جی بی ایف بی) کے گودام میں تجربہ کیا گیا، ربورٹ نے 0.22 میل فی گھنٹہ رفتار سے (4000 مربع میٹر) گودام کو صرف آدھے گھنٹے میں جراثیم سے  90 فیصد تک پاک کیا۔سائنسدانوں کے اس کامیاب تجربے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ یہ خودمختار روبوٹ عوامی مقامات، ریسٹورینٹس، سپر مارکیٹس، اسکولز اور فیکٹریز کو کم وقت میں جراثیم سے مکمل طور پر پاک کر سکتا ہے۔اس روبوٹ میں ایک ایسا نظام موجود ہے جو سب سے پہلے اس جگہ کا نقشہ بناتا ہے اور پھر بغیر کسی رکاوٹ کے اس پورے حصے کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔

بھارت جنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت غیرقانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کو غیرقانونی طور پر اپنا حصہ بنانے کی کوشش کی اور اب وہ مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا  بھارت نے غیرقانونی طورپر اپنے 25 ہزار شہریوں کو کشمیرکا ڈومیسائل جاری کیا اور ان بھارتی اقدامات سے کشمیرکو حاصل شدہ عالمی حقوق مزید سلب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سےجنوبی ایشیا کے امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈال رہا ہے لہذا بھارت کو غیرقانونی ناقابل قبول اقدام سے روکنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قرراردادوں، عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں اور یہ کہ وہ اس بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی رابطہ کر چکے ہیں جب کہ دیگر عالمی رہ نماؤں سے  رابطہ کر رہے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم ووسٹر پہنچ گئی، کھلاڑیوں نے انڈور گیمز کھیل کر وقت گزارا

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قرنطینہ اور ابتدائی ٹریننگ کے لیے ووسٹر پہنچ چکی ہے جہاں قومی کرکٹرز نے مختلف انڈور گیمز کھیل کر وقت گزارا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کو بذریعہ خصوصی پرواز لاہور سے مانچسٹر اور پھر وہاں سے ووسٹر پہنچی جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے پیر کو مختلف انڈور گیمز کھیل کر وقت گزارا۔پاکستان ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین شان مسعود نے فیفا گیم کھیل کر وقت گزارا جب کہ بابر اعظم اور اسد شفیق نے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے اسنوکر روم کا بھی رخ کیا اور وہاں اسنوکر کھیلی جب کہ کچھ کھلاڑی نشانے پکے کرنے کے لیے ڈارٹ پر ہاتھ صاف کرتے دکھائی دیے۔انگلینڈ پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے جس کے نتائج کل تک متوقع ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔پاکستانی کرکٹرز 13 جولائی تک ووسٹر میں قرنطینہ کے بعد ڈربی جائیں گے جہاں ٹیم باضابطہ کیمپ کرے گی جس دوران 2 انٹرا اسکواڈ چار روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر پہنچی تھی اور اس اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 ٹیم آفیشلز شامل ہیں

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے، نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان ایک روز کا ہوگا۔

سفارتی ذرایع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ بین الافغان مذاکرات سے قبل ہو رہا ہے۔دورے کا مقصد افغانستان میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں پاکستانی حکام کی جانب سے ملک میں دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہونے اور اس کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

امریکا اور طالبان ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آگئے

خیال رہے کہ طالبان وفد اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات ہوئے ہیں، مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ہونی والی گفتگو میں افغانستان کی صورت حال اور ماضی میں ہونے والے تاریخی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان طالبان قطر دفتر نے مذاکرات کی تصدیق کی ہے، سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ کانفرنس مذاکرات میں طالبان کے ڈپٹی ملا برادر بھی شریک ہوئے، طالبان نے پومپیو سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا اور مزید قیدیوں کی رہائی پر بات کی۔یاد رہے کہ طالبان اور افغان حکومت باہمی مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں، دونوں فریقین کی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم بیٹھک لگے گی۔

گلوکار ہارون کی لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی

 ایک وقت ایسا بھی تھا، جب شوبز انڈسٹری سے منسلک ستاروں کی شادیاں دُھوم دھام سے ہوتی تھیں، کئی دنوں تک شادی کی رسوم ادا کی جاتی تھیں۔ 

پھرکورونا وائرس کی عالمی وبا ایسی آئی کہ  وقت نے کروٹ بدلی اور سارا منظر ہی بدل گیا۔لاک ڈائون میں فن کاروں کی شادیاں ضرور ہوئیں، مگر نہ بارات، نہ باجا، نہ مہندی کے رنگ، نہ ہی ڈھولک کی تھاپ پر شہرت یافتہ فن کاروں کے دل کش رقص اور پھر اس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔کئی مقبول فن کاروں نے اس لاک ڈائون کے دوران خاموشی سے شادیاں کرلیں اور اپنی شادیوں کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔اب اس فہرست میں پاکستان کے مقبول گلوکار ہارون بھی شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق 47 سالہ سنگرہارون نے فروا نامی لڑکی سے شادی کی، شادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے ایک رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ہارون نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید کُرتے پاجامے کے اوپر گولڈن ویسٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ دلہن فروا نے گولڈن وائٹ میکسی نما فراک کا انتخاب کیا۔دلہن نے میک اپ میں بھی سادگی ہی اختیار کی اور صرف پھولوں کی جیولری ہی پہنی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس نے ہمیں بہت کچھ سکھا دیا ہے، اس کی وجہ سے ہم آہستہ آہستہ سادگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ فن کاروں کی شادیاں اور وہ بھی لاک ڈاؤن میں ثابت کرتی ہیں کہ ان فن کاروں نے اپنے چاہنے والوں کو ایک خاموش پیغام دیاہے کہ شادیاں سادگی سے بھی ہو سکتی ہیں۔

دورہ انگلینڈ، حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑیوں کی تیسری کروناٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

لاہور:(ویب ڈیسک) تیسری کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہوگئے، جلد روانگی کا اعلان کیا جائے گا۔آ

تفصیلا کے مطابق کروناٹیسٹ تیسری بار بھی منفی آنے پر 6کھلاڑی ووسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوئے۔ کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمدحسنین، محمدحفیظ، محمدرضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔تمام کھلاڑی وورسٹرشائر میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کی کرونا ری ٹیسٹنگ29 جون کو ہوئی تھی۔ اس سے پہلے 26جون کو ان6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کی پہلی کروناٹیسٹ مثبت آئی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی روانگی کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔6 قومی کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

خیال رہے کہ محمد حفیظ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کرونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا۔بعد ازاں پی سی بی نے محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کا تین بار کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی حکومت کا کم آمدنی والے افراد کے لئے بڑا منصوبہ

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل نے ریجن میں معاشرتی اور خیراتی کاموں کو فروغ دینے کے لیے عبد اللہ العثیم سوشل سٹی کے قیام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں ریجن کے انڈر سکریٹری عبد الرحمن الوزان، اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ترقیاتی امور عبدالرحمن الصاوی، تاجر عبد اللہ العثیم اور متعدد سرکاری ایجنسیوں نے شرکت کی۔گورنر قصیم کو عبد اللہ العثیم سوشل سٹی کے قیام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا جس میں عمارتیں، پارکس، پیدل چلنے والے راستے، جم اور تفریحی ہال شامل ہیں۔انہوں نے اس شہر کی تفصیلات کے بارے میں وضاحت سنی جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد، بوڑھوں، یتیموں، معذور افراد، قیدیوں کے کنبوں اور بیماروں کی خدمت کرنا ہے۔عبد اللہ العثیم نے ریجن کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور تمام معاشرتی کاموں کے لیے تعاون کرنے پر گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل کی تعریف کی۔شہزادہ فیصل نے ریجن میں ایک سماجی شہر کے قیام کے لیے الاثیم کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے سماجی اور رفاہی کاموں کو فروغ اور ترقی دینے کے سلسلے میں سعودی عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عوام کی یکجہتی اور پائیدار کام کے فروغ نے معاشرے کی خدمت کی ہے، تمام شعبوں میں روزگار کے مو اقع اور خدمات مہیا کی گئی ہیں۔