کراچی: سندھ میں رواں مالی سال24-2023 کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا صرف 34 فیصد خرچ ہوسکا۔
محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں 5256 ترقیاتی منصوبے رکھے گئے تھے، جن میں سے 3311 منصوبے نامکمل اور 1945 منصوبے نئے ہیں۔
ان ترقیاتی منصوبوں کیلیے 3 کھرب 85 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، 10 ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ کی مد میں 2 کھرب 14 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے تاہم اس رقم میں سے ایک کھرب 67 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوسکے ہیں جو 34 فیصد بنتی ہے۔
اس طرح جاری کردہ ترقیاتی بجٹ میں سے ایک کھرب 70 ارب 82 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم ابھی باقی ہے ، یوں 3 کھرب 85 ارب 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 10 ماہ میں ایک کھرب 67 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوسکے ہیں۔
رواں مالی سال کے ختم ہونے میں 2 ماہ باقی ہیں اور ان 2 ماہ میں حکومت کو 2 کھرب 17 ارب 73 کروڑ کروڑ 39 لاکھ روپے خرچ کرنے ہیں ۔