فاروق ستار کی پیپلز پارٹی پر تنقید، 4 مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں ہی جلسے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ا?گئی، ایم کیو ایم بہادر آباد نے ٹنکی گراو¿نڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسےکو جلسی قرار دے دیا۔ایم کیو ایم بہادرآباد نے پانچ مئی کو تیر کا جواب پتنگ سے دینے کا اعلان کردیا جبکہ پی آئی بی گروپ کے فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ہی ٹیکسوں سے ہمیں بھیک دی جارہی ہے، شہری علاقوں کو دیوار سے لگایا نہیں گیا بلکہ دیوار میں چنوادیا گیا۔فاروق ستار نے بھی 4 مئی کو ٹنکی گراو¿نڈ میں ہی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی والے 4 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو مسترد کررہے ہیں ا?ئندہ بھی کرینگے،خواجہ اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی ا?ئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے بلاول بھٹو کے لیاقت ا?باد جلسے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ’پییپلز پارٹی نے لیاقت ا?باد ٹنکی گراو¿نڈ پر جلسہ کیا، پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے جو کہا وہ سب نے سنا، بلاول بھٹو زرداری یا بلاول زرداری بھٹو کو آئینہ دکھانا ضروری ہے‘۔فاروق ستار نے کہا کہ کسی زبان کو صوبائی یا قومی زبان بنانے کے ہم خلاف نہیں لیکن اردو کی قیمت پر کسی زبان کو قومی زبان بنانے کے حق میں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو کو رابطہ اور انتظام کی زبان کے طور پر ختم کیا جارہا تھا، اس پراردو بولنے والوں نے احتجاج کیا جس میں شہادتیں بھی ہوئی، جولائی 1972 میں سرکاری سرپرستی میں فسادات کرائے گئے، رئیس امروہی کو یہ کہنا پڑا تھا کہ اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو کو شہدائ ِ اردو کے ورثائ سے معافی مانگنی چاہیے۔

نواز شریف کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی سی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی سی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جلسے کی کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہے لیکن کل مینار پاکستان میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور عمران خان کی تقریر ایجنڈے پر تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ 5 سال بعد ن لیگی اراکین کو نواز شریف سے ملاقات کا موقع مل رہا ہے، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے اراکین اسمبلی کو اب وقت دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف دہشت گردی، توانائی اور انتہاپسندی کے خاتمے کا نعرہ لگا کر آئے تھے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ جنرل (ر) راحیل شریف کو جاتا ہے، کراچی میں آپریشن کا فیصلہ بھی فوجی قیادت کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا بیان بھی آیا تھا کہ دہشت گرد پنجاب میں دھماکےنہ کریں لیکن حکومت پنجاب رینجرز کو اختیارات دینے کو تیار نہیں تھی۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف سنجیدگی سے جھوٹ بولتے ہیں اور ان کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی سی ہے، وہ اب پاکستان بدلنے کے لیے مزید 20 سال مانگ رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومت کو بہت منگا تیل مل رہا تھا جب کہ موجودہ حکومت کا 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے، موجودہ دور میں بجلی کے 5500 میگا واٹ کے منصوبے لگے، ان لوگوں نے کمیشن کو ترجیح دی اور بجلی بحران ختم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے جلسے کا مرکز سینٹرل اور مغربی پنجاب کا تھا جب کہ خیبر پختو نخوا، سندھ اور بلوچستان سے کارکنوں کی شرکت علامتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 11 نکات پاکستان کے دل کی آواز ہیں اور کروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ چیف جسٹس کے پی کے گئے اور وہاں جن چیزوں کی خرابیوں کی نشاندہی کی، تحریک انصاف نے ان کی ہدایت پر عمل شروع کر دیا، تنقید نہیں کی۔تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 12 سال تک کے بنیادی تعلیم میں ایک ہی نصاب لائیں گے، پورے ملک میں ایک نصاب پڑھایا جائے گا اور بچوں کو انگلش میڈیم اسکولوں میں ملنے والی توجہ دیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 11 نکاتی ایجنڈے پر الیکشن میں جائے گی اور نکات کے ایک ایک پوائنٹ پر پیپر جاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح بھاشا ڈیم کی تعمیر اور ہائیڈل پاور منصوبے ہوں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے اور صنعت کے لیے بجلی کی قیمت جنوبی ایشیا میں سب سے کم کریں گے۔

فیصلہ کرلیا ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا: نوازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہوں اور فیصلہ کرلیا ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔اسلام آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’میں نے صرف اور صرف پاکستان کے لیے کام کیا تھا، اس بات کی خوشی ہے کہ ہم دن رات پاکستان کی خدمت کررہے تھے، 2018 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کتنا مختلف ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ معاملات اور مسائل کو ٹھیک کرنا ہے، زرداری صاحب نے دہشت گردی کے خلاف کام کیوں نہیں کیا؟ زرداری صاحب ڈرتے تھے اس لیے دہشت گردی کے خلاف کام نہیں کیا، 2013 میں لوگ ڈرے ہوئے ہوتے تھے، دہشت گردی کے اسباب کیا تھے،کیسے دہشت گردی نے پاکستان میں قدم جمائے، اس کے خلاف جنگ سے قبل ہم نے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا، ستمبر 2013 میں کراچی کے بارے میں فیصلہ کیا اور میں خودکراچی گیا‘۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ’ عزم کرلیا تھا کہ کراچی کی حالت بہتر کریں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو 10 سال ہونے کو ہیں، پوچھتا ہوں پیپلزپارٹی کی حکومت نے خود کراچی آپریشن کا فیصلہ کیوں نہیں کیا‘۔سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے ساتھ موازنہ کرلیں: نوازشریف(ن) لیگ کے قائد نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’آپ قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، آپ کہہ رہے تھے نیاپاکستان بنائیں گے، کیا نیا پاکستان جھوٹ اور منافقت سے بنتا ہے، سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ پنجاب کے ساتھ موازنہ کرلیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’زرداری صاحب آپ پر بھی ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے کا الزام ہے، کیا سرخاب کے پرہمیں ہی لگے ہوئے ہیں کہ مسلم لیگ آئے گی اوراندھیرے ختم کرے گی‘۔نوازشریف نے کہا کہ ’ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہوں، فیصلہ کرلیا ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا، اگر ا?پ میرا ساتھ دوگے تو لازماً یہ جنگ جیتیں گے، اگر ہم پیچھے ہٹے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، 70 سالہ تاریخ کو نیا رخ دینے کا وقت آگیا ہے، ہمارے اگلے 70 سال پچھلے جیسے نہیں ہونے چاہئیں‘۔

چوہدری نثار کا 3 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے انتخابی حلقے کے یوسی چیئرمینز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جب کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔قومی اسمبلی کا حلقہ 59 راولپنڈی کے علاقوں چکری، گورکھ پور، سہال، بندہ اور ادوال پر مشتمل ہے۔صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 10 ساگری، بسالی، ادوال، چکری، سہیال ، سکھوپر جب کہ پی پی 14 اڈیالہ ، ڈھلہ ، گورکھ ، چہان اور بندہ پر مشتمل ہوگا۔اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا واہ کے حلقہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ این اے 63 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان این اے 52 راولپنڈی سے 2013 کے انتخابات جیت کر ایوان میں پہنچے ہیں جو کہ اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 59 ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ناراضی چل رہی ہے جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر شہباز شریف اپنے قریبی دوست سمجھے جانے والے چوہدری نثار سے کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

عمران خان نے مجھ پر جو الزامات لگائے انہیں ثابت بھی تو کریں: شہبازشریف

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر جو الزامات لگائے انہیں ثابت بھی تو کریں۔لیہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کے الزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین سمجھتا ہوں، عمران خان جھوٹا آدمی ہے، جھوٹے الزامات لگاتا ہے، میں ان کے الزامات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر جو الزامات لگائے انہیں ثابت بھی تو کریں، انہوں نے جھوٹ اور الزامات کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاعمران خان جو نیا پاکستان بنا رہے ہیں وہ تباہی کا شکار ہے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘?جب 5 سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘?جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا ایسے شخص سے ہمارے ملک کا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے’۔شہباز شریف نے کہا کہ ‘جسے اپنےآپ سے ہٹ کر کوئی دوسرا نظر نہیں آتا، وہ ایک پاکستان کیسے بنا سکتا ہے؟’ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام کیوں بند رکھا، وہاں گرلز تعلیمی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ایک نصاب تعلیم کیوں نہیں دیا، نئےاسپتال اور تعلیمی ادارےکیوں نہیں بنائے، خیبرپختونخوامیں زرعی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ریکارڈ قرضےکیوں لیے، ہائیڈرو بجلی گھر کیوں قائم نہ کیے؟’وزیراعلیٰ پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘کے پی حکومت کچھ کارکردگی تو پیش کر دیتی۔’ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘شوگر مافیا میں شوگر کنگ جہانگیر ترین شامل ہے’۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ‘ہماری سیاست ملک و قوم کی خدمت اور ترقی ہے اور رکاوٹوں کے باوجود ہم نے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے، لیکن قوم کو اندھیروں سے دوچار کرنے والوں کو ترقی کے سفر سے تکلیف ہو رہی ہے’۔شہباز شریف نے کہا کہ ‘مخالفین نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام کی خدمت خالی نعروں سےنہیں ہوتی، شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے، جب تک جان میں جان ہے، عوام کی بےلوث خدمت کرتا رہوں گا، مٹھی بھر عناصر مخالفت کرتے رہیں، خدمت کا سفر جاری رکھیں گے’۔

مری میں سیاحوں کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ

مری (ویب ڈیسک)مری میں سیاحوں کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے سیاح سیاحتی مقام جانے سے گریز کرنے لگے۔سیاحوں کے ساتھ جھگڑوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جہاں مری کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی ہے۔سیاحوں کا موقف ہے کہ مقامی افراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان کرتے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہونے کا بھی خیال نہیں کرتے جبکہ اکثر فیملیز کو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے ا?ئے ہیں۔ادھر مقامی انتظامیہ اور پولیس کا اس حوالے سے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ہوٹل ایسوسی ایشن کے نائب صدر حافظ عابد عباسی نے کہا ہے کہ اے ایس پی مری سے بار بار شکایت کے باوجود ان عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ مقامات پر لوگوں کو پریشان کیا جارہا ہے اور یہ مقامات مری میں داخل ہونے سے پہلے ا?تے ہیں۔حافظ عابد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سع متعدد مرتبہ شکایت کی جاچکی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مسلسل چھٹے روز بھی میڈیکل سٹورز کی ہڑتال ،خاتون سمیت 3مریض جاں بحق

لاہور / شیخوپورہ / رحیم یار خان( ویب ڈیسک )کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث لاہور سمیت بیشتر شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی میڈیکل اسٹورز بند رہے جب کہ دوائیں نہ ملنے سے خاتون اور 2نشئی چل بسے۔پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف لاہور ،ملتان، گوجرانوالہ، کبیروالا، راجن پور، وہاڑی، منڈی بہاو¿االدین، جھنگ، بہاولپور سمیت بیشتر شہروں کی تمام میڈیسن مارکیٹیں مسلسل چوتھے روز بھی بند رہیں جس کے باعث بیمار خصوصاً آپریشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لیے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔شیخوپورہ میں نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے علاقہ محلہ احمد پورہ میں دلاور عرصہ دراز سے نشہ کی لت میں مبتلا تھا، میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث انجکشن نہ ملنے سے وہ دم توڑ گیا جبکہ اسی تھانے کی حدود گلی گھمٹی والی کا رہائشی احسن بھی ٹیکے نہ ملنے کے باعث چل بسا۔

سپر ہیروز پر مبنی نئی فلم ’اوینجرز انفینٹی وار‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ ڈالے

نیو یارک (ویب ڈیسک)سپر ہیروز پر مبنی نئی فلم ’اوینجرز انفینٹی وار‘ نے باکس آفس پر آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، صرف تین دن میں دنیا بھر سے 72 ارب روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔فلم اوینجرز کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اس کی کاسٹ نے بھی پریمیئر سے پہلے نہیں دیکھا ،فلم کی کہانی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے اداکاروں کو بھی صرف اتنا ہی اسکرپٹ دیا گیا جتنا ان کے اس وقت کے سین کی ڈیمانڈ ہوتی تھی۔

خوبرو خاتون نے 200 افراد کو چو نا لگا دیا،شر مناک انکشافات

جنوبی کوریا (ویب ڈیسک) خوبرو خاتون نے دوسال سے بھی کم مدت میں 200 افراد سے جعلی محبت کا ڈھونگ رچایا اوران سے قیمتی تحائف اورفائدہ اٹھانے کے بعد انہیں خیرباد کہہ دیا۔ہان مائرم نامی خاتون نے صرف ایک دن میں ہی مرد کو یہ کہہ کرچھوڑدیا کہ اس نے تحفہ کیوں نہ دیا یا اچھی ریستوران میں کھانا کیوں نہیں کھلایا؟ اس کے بعد انہیں ایک ٹی وی شومارس پیپل ایکس فائل میں شرکت کرکے 200 افراد سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا۔

پا کستان کے سابق گورنر کے بیٹے کی بر طانوی شہزادی کے ساتھ برہنہ تیراکی مگر سگے بھائی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سب ششدر رہ گئے

لندن(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر اور برطانوی شہزادی لیڈی گیبریلا کا 2003ء سے 2006ءتک چلنے والا معاشقہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے اور اسے دوبارہ موضوع بحث بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود آتش تاثیر ہے جس نے ایک آرٹیکل میں اس معاشقے کی تمام روداد لکھ کر دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔ وینٹی فیئر (Vanity Fair)کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں آتش تاثیر نے لکھا ہے کہ اس نے شہزادی گیبریلا کے ساتھ بھرپور رومانوی وقت گزارا اور اس دوران انہوں نے بکنگھم پیلیس کے سوئمنگ پول میں ایک ساتھ برہنہ تیراکی بھی کی۔ انہوں نے کینسنگٹن پیلیس میں بھی شہزادی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور کئی یورپی ممالک کی سیر بھی انہوں نے ایک ساتھ کی۔ شاہی خاندان اور خود آتش تاثیر کے بھائی شہریار تاثیر کی طرف سے اس کے آرٹیکل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 42سالہ شہریار تاثیر کا کہنا ہے کہ ”آتش تاثیر کا رویہ انتہائی کراہت آمیز اور قابل مذمت ہے۔ وہ توجہ کا طالب رہنے والا شخص ہے۔ چند ہفتے بعد شہزادی ہیری کی شادی ہونے والی ہے اور شاہی خاندان کے اس انتہائی اہم موقع سے قبل ایسا آرٹیکل لکھنا آتش کے ذہنی بیمار ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔“ دوسری طرف میل آن لائن نے بتایا ہے کہ شہزادی گیبریلا کے ساتھ خلوت کے لمحات کو منظرعام پر لانے والا آتش تاثیر ہم جنس پرست ہے اور اس وقت اس نے 32سالہ ریان ڈیوس نامی سفید فام شخص کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ آتش اور ریان 2015ئ میں شادی کرنے کے بعد سے مین ہٹن کے اَپر ویسٹ سائیڈ میں ایک فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ اس فلیٹ کی مالیت 12لاکھ پاو¿نڈ (تقریباً 19کروڑ 11لاکھ روپے) ہے۔ اس فلیٹ میں ان کے ساتھ ان کا ایک کتا بھی رہتا ہے جس کا نام ’زنک‘ ہے۔

کینسر کے مریضوں کیلئے خو شخبری،ایسا آسا ن علا ج کہ سو شل میڈیا پر دھو م مچا دی

نیو یا رک (ویب ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کینسر کی شکا یت ہے اور بار با ر علا ج کے با وجو د آرا م محسو س نہیں ہو تا ہے تو گنے کا رس کینسر کا قدرتی علاج ہے۔ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کینسر کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔علا ج نے سو شل میڈیا پر بھی دھو م مچا دی۔

انیل کپور نے سونم کی شادی بارے قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اپنی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا، ‘میڈیا نے میرا اور میرے اہلخانہ کا ا±س وقت سے ساتھ دیا ہے، جب ہم نے اپنا کیریئر شروع کیا تھا، ہم درست وقت آنے پر ہر چیز میڈیا کے ساتھ شیئر کریں گے۔’واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سونم کپور اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر انسداد پولیو ویکسین کے استعمال کے بعد جاں بحق

پشاور (ویب ڈیسک) ایک ہی خاندان کے 3 بچے مبینہ طور پر انسداد پولیو ویکسین کے استعمال کے بعد جاں بحق ہوگئے، جب کہ محکمہ صحت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور شہر کے علاقے شاہین مسلم ٹاو¿ن میں مبینہ طور پر 3 بچے پولیو ویکسین لگنے کے بعد دم توڑ گئے، والدین کے مطابق 12 ماہ کے ریحان، 4 ماہ کے شہرام اور ایک ماہ کے عالیان کو پولیو ویکسینیشن سینٹر میں پولیو سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے جس کے بعد ان کو تیز بخار ہو گیا اور یہ تینوں بجے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق تینوں ننھے بچوں کو سپرد خاک کر دیا گیا تاہم والدین نے حکومت سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جسے 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔