آزاد کشمیر ڈیم بھارتی فوج کے ہدف پر،سنگین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں واقع ڈیم کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی گئی، کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر کی جانے والی شدید گولہ باری کے دوران نوسیری ڈیم کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیزی کے دوران کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔تاہم ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جبکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ پر تعینات چین کی کمپنی کے اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ایک گاوں دیولیاں جو لائن آف کنٹرول سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور ہے 1970 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی گولہ ادھر ہِٹ ہوا ہے. اس سے قبل کبھی بھی بھارتی فوج نے اس علاقے کو ہٹ نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز بھارتی فوج نے بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے کئی گھنٹے تک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی اور 12 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد شہید ہوئے۔جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارت کے 3 فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جوابی کاروائی کے دوران کئی بھارتی چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی تھیں۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا لازمی اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حکومت کافیصلہ آگیا،پیٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق تیار کی جانے والی سمری وزارت پٹرولیم کو کل ارسال کی گئی تھی۔اب وزارت خزانہ نے اس سمری کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہو گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ 25 جولائی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ اگست ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے ہو ا جس کے بعد آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستانی فورسز نے ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک ) کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستانی فورسز نے ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے مطابق بھارتی شہری کو ڈیرہ غازی خان کے گاﺅں راکھی گاج سے حراست میں لیا گیا۔ فورسز نے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پہ منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی جاسوس کی شناخت راجو لکشمی کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی جاسوس ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں موجود تھا۔ خیال رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکیوں کا جانا ممنوع ہے کیونکہ اس علاقے میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ہیں۔ اس سے پہلے بھی پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اور اب راجو لکشمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاحال معلومات نہیں مل سکیں کہ راجو لکشمی بھارت کے کس شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے کیا تعلق ہے تاہم بارڈر فورسز کے مطابق راجو لکشمی بھارتی شہری ہے اور جاسوس ہے۔

لو ایک اور انتہا پسند پیدا ہوگیا ، کوکاکولااشتہار ٹی وی پر بند کردیا گیا

لاہور (وقائع نگار)پاکستان الیکٹرونک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی نے مشروب ساز کمپنی کوکاکولاکے ٹیلی ویژن پر چلنے والے اشتہار پر پابندی لگادی۔تفصیل کے مطابق پیمرا کے نوٹیفیکیشن نمبر13(89)/OPS/015/1492میںکوکاکولانے اپنےPBCپاکستان کو انتہا پسند قوم پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اشتہار میں ہے کہ(لو ایک اَور انتہا پسند پیدا ہوگیا) جس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستانی انتہا پسند ہیں اور ان میں عدم برداشت کا مادہ موجود ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں لہٰذا کوکاکولاکے اس اشتہار کو فوری طور پر آف ایئر کرنے کے احکامات تمام ٹی وی چینلز کو جاری ہوئے ہےں اور کوکاکولا کمپنی کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے اشتہارات بنانے سے گریز کرے۔یادرہے کہ وزیراعظم کے شکایت سیل‘ پاکستان سٹیزن پورٹل پر لاکھوں پاکستانیوں کی درخواست پر یہ کارروائی عمل میںآئی جس سے پیمرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے ایکٹ2007سیکشن20کے تحت اس اشتہار کو آف ایئر کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ایکٹ2007سیکشن20کے تحت اس اشتہار کو آف ایئر کرنے کا ہدایت نامہ جاری کیا ہے

اشتہار میں ہے کہ(لو ایک اَور انتہا پسند پیدا ہوگیا) جس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستانی انتہا پسند ہیں

اس اشتہار کو فوری طور پر آف ایئر کرنے کے احکامات تمام ٹی وی چینلز کو جاری ہوئے ہےں اور کوکاکولا کمپنی کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کے اشتہارات بنانے سے گریز کرے

عید پر کتنی چھٹیاں ہو ں گی،اعلان ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 12 سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے. وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے 12سے 15اگست تک عام تعطیل ہوگی‘نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 16 اگست بروز جمعہ سے وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے کھل جائیں گے، جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ بھی تمام دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگے .تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عیدالضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی.وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے‘ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے.قبل ازیں محکمہ موسمیات کراچی نے کی جانب سے پیش گوئی سامنے آچکی ہے کہ 2 اگست کو ذوالحج 1440 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش پہلی اگست کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 12 منٹ پر ہوگی. ترجمان کے مطابق جمعے کو بعد نماز مغرب ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ اور غروب آفتاب کے بعد اس کی رویت 53 منٹ تک ہوگی.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے پیشتر حصوں میں جمعے کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12 اگست 2019 بروز منگل کو عید الضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی. یاد رہے کہ ذوالحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جس میں استطاعت رکھنے والے فرزندان اسلام فریضہ حج ادا کرتے جبکہ سنتِ ابراہیمی کو زندہ رکھتے ہوئے حکم خداوندی کے مطابق اپنے جانور بھی قربان کرتے ہیں.

گوشت کے نام پر پارلیمنٹ میں کیا کھلایا جارہا ہے،اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلوں کی برآمدگی اور چوہوں کی بھرمار کا معاملہ اب پرانا ہو گیا ہے۔اب یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کیفے ٹیریا سے ملنے والا بکرے کا گوشت دراصل کسی اور چیز کا گوشت ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں رہنے والے اراکین اس بات پر پریشان ہیں کہ کیفے ٹیریا میں ملنے والا کھانا غیر معیاری ہے۔اراکین نے یہ بھی گلا کیا ہے کہ اراکین کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں ملی۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مانڈی والا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں فراہم کی گئی سہولیات پر خوب سوال اٹھائے۔کمیٹی رکن ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ ایک بار پارلیمنٹ لاجز کے کیفے ٹیریا سے بکرے کا گوشت منگوانے کا اتفاق ہوا۔بڑے اہتمام سے کھانے سے لط اندوز ہونے کی تیاری کی مگر کھانا چکھا تو اگلا نوالہ لینے کی ہمت نہیں ہوئی۔شک ہوا کہ گوشت کا سالن بس نام کا ہے۔ایسے لگتا ہے کہ کیفے ٹیریا میں بکرے کا نہیں کسی اور چیز کے گوشت کا سالن دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ اس کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ کسے ملا مگر کھانے کی جانچ تو ضرور کروانا پڑے گی۔چئیرمین ہاو¿س کمیٹی نے لاجز کیفے ٹیریا کے کھانے کی جانچ کے لیے متعقلہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ میں 50 ہزار سے زائد چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں 50 ہزار سے زائد چوہے موجود ہیں۔ چئیرمین پی اے آر سی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں کمو بیش 50 ہزار سے زائد چوہے ہیں۔ چوہوں کو ختم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک چوہوں کا سورس ختم نہیں کیا جاتا تب تک چوہے بھی ختم نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ میں چوہوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں ، جبکہ موسم برسات میں اکثر ہی پارلیمنٹ کی چھتیں لیک کرنے کی شکایات بھی سننے میں آتی رہتی ہیں۔