Writing Exercises – Use An Essay Writing Exercise To Prepare For Your Assignments

In case you have a big school or employment project, you may use an essay writing exercise to help you prepare for the assignment. Below are a few pointers that will assist you use this type of writing exercise in your preparation.

When you first begin writing, do not think too much about your style and formatting. The essay writing Continue reading Writing Exercises – Use An Essay Writing Exercise To Prepare For Your Assignments

ٹی20ورلڈ کپ:بھارت کو ایک اور شرمناک شکست،نیوزی لینڈ8وکٹوں سے کامیاب

ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو8وکٹوں سے شرمناک شکست دے دی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا 28واں میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کیویز کے خلاف ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی کپتانی کررہے ہیں جبکہ کیویز کے کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سورماؤں کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے،رویندرا جدیجا نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے جبکہ ہاردیک پانڈیا 23سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے،کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 111رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلہ بناتے ہوئےصرف 2وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیویز کی جانب سے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جو کہ 20رنز بناکر بھمراہ کی گیند پر شردل ٹھاکر کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو 49رنزبناسکے۔ بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما ، کے ایل راہول ،ویرات کوہلی ، ایشان کشن، رشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا ، رویندرا جدیجا ، شردل ٹھاکر ، محمد شامی ،جسپریت بھمرا اور ورن چکرورتی شامل تھے۔ نیوزی لینڈ پلئنگ الیون میں مارٹن گپٹل ، ڈیرل مچل ، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے ،گلین فلپس ، جیمی نیشم ، مچل سینٹنر،ایڈم مائلن ، ٹم ساؤتھی ،ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔ واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10وکٹوں کی شرمناک اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا تھا۔

خراب بیٹنگ، بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔
بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 110 رنز بنا سکی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
نیوزلینڈ نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں ایک جبکہ بھارت نے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ کو اب تک کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست نہیں دے سکا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کھیلے گئے ہیں اور دونوں میں ہی نیوزی لینڈنے بھارت کو شکست دی۔
پہلا مقابلہ 2007 جبکہ دوسرا 2016 میں کھیلا گیا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
گروپ 2 میں نیوزی لینڈ اور بھارت ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی کیلئے آج دبئی کے میدان میں مد مقابل ہیں۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج کے میچ میں بھارت یا نیوزی لینڈ میں سے جو بھی میچ ہارتا ہے اس کیلئے ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوجائے گا۔
بھارت یا نیوزی لینڈ میں سے جو میچ ہار جائے گا اس کے 2 میچز کے بعد صفر پوائنٹس ہی ہوں گے جبکہ ان دونوں ٹیموں کے اگلے میچز افغانستان ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوں گے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں جیتنے والی ٹیم باقی 3 میچز میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے البتہ ہارنے والی ٹیم کا راستہ مشکل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

سستے ہفتہ وار بازار بھی مہنگے، سبزی اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

لاہور : سستے ہفتہ وار بازار بھی مہنگے ہو گئے۔ سبزی اور پھل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری شدید پریشان ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں۔ ایک ہفتے میں آلو 8 روپے اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو تک جا پہنچا جبکہ ٹماٹر 110 روپے کا فی کلو ہو گیا۔ پیاز تین روپے اضافے کے ساتھ 41 روپے جبکہ لہسن 15 روپے اضافے سے 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک 5 روپے اضافے کے ساتھ 265 روپے جبکہ سبز مرچ 105 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث کچن کا سامان پورا کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور 10 روپے کی کمی ہوئی۔ شہری کہتے ہیں چکن 341 سے 331 روپے فی کلو تک آ گیا لیکن پھر بھی جیب پر بوجھ ہے۔

افغانستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار

ابوظہبی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کےکپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ کیا، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز جلد وکٹیں گنوا بیٹھے۔ گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے محض 30 گیندوں پر 26 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سےنوین الحق اور حامد حسن 3، 3 جبکہ گلبین نائب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بناسکی تھی، افغانستان کی جانب سے اوپنر حضرت اللہ ززئی نے 33 جبکہ محمد شہزاد نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان محمد نبی نے 21 رنز بنائے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اصغر افغان نےآخری اننگز میں 31 رنز بنائے اور ٹرمپل مین کا شکار بنے۔

نمیبیا کی جانب سےجان لوفٹی ایٹن اور ٹرمپل مین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغان کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر کہا کہ مجیب الرحمان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ آج میچ نہیں کھیل رہے انکی جگہ حامد حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان کی دوسری فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کے محمد شہزاد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز بنائے اور محمد نبی 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نمیبیا کے جان نکول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نمیبیا نے 161 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ابتدا میں ہی کریج ولیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ میچل وین صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔
نمیبیا کے جے جے سمتھ بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پنجگور میں دھماکے سے2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

اداکارہ اُرمیلا کس بڑی بیماری میں مبتلا ہو گئیں ؟ بھارت میں سوگ کا سماں

معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان اُرمیلا ماٹونڈکر بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ اُرمیلا نے کہا کہ میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ تمام پیارے لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُرمیلا کی جلد صحتیابی کے لئے دُعائیہ پیغامات جاری ہیں۔

انڈر ورلڈ کی سرپرستی کے بغیر میچ فکس کرنا انتہائی مشکل کام

میچ فکسنگ کے بارے تحقیقات کرنے والوں کی دنیا میں ایک بات مشہور ہے کہ اول تو میچ فکسنگ کو پکے ثبوتوں کے ساتھ پکڑنا بہت ہی مشکل کام ہے اور اگر کوئی مضبوط کیس ہاتھ میں لگ جائے تو ثبوتوں کو جوڑتے ایک عرصہ لگ جاتا ہے۔ کوئی مضبوط ثبوت ہوتا ہے تو اگلا ثبوت کمزور۔ پھر اگر ایسی بات بھی نہ ہو اور میچ فکسنگ کا مضبوط ترین کیس ہتھے چڑھ جائے تو بدقسمتی اس صورت میں سامنے آتی ہے۔ جب کیس کا مرکزی ملزم تو رہنا والا اسی ملک کا ہو جہاں کیس پکڑا گیا ہے لیکن شہری وہ کسی اور ملک کا ہو۔ اس صورت میں مرکزی ملزم کو Extradition کے ذریعے ملک میں لاتے سالہا سال بہت جاتے ہیں۔ یہی ہوا انڈیا کے ساتھ میچ فکسنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا کیس سن دو ہزار میں انڈیا میں پکڑا جاتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں ایک تہلکا مچ جاتا ہے۔

پاک سعودیہ تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔

سعودی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو سود مند تذویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں خصوصاً تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد خوش آئند رہا، سعودی عرب کے وژن 2030 کے لیے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

لندن: بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ریفرنڈم کا آغاز ہو گیا ہے۔

خالصتان کے قیام کے لیے ووٹنگ کچھ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو  رہی ہے، ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبدار کمیشن کر رہا ہے جبکہ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔

سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنڈم میں 50 ہزار ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔