ماہرہ ‘ صبا قمر اور ماورا کو حسن کی نمائش کیلئے میک اپ کی ضرورت نہیں

لاہور(شوبزڈیسک)خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ میک اپ آرٹسٹ اپنی مہارت سے قبول صورت چہروں کو بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔تاہم کچھ چہروں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی ان میںپاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان ‘صباقمر اور ماورا آتی ہیں۔یہ ایسف اداکارائیں ہیں جو میک اپ کی محتاج نہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے پاکستانی تو ہیں ہی تاہم بھارتی بھی انکے حسن کے قصیدے پڑھتے ہیں۔ انہیں خوبصورت نظر آنے کےلئے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔رہ صبا قمر اور ماورا کو بھی اللہ نے ایسا ہی حسن دیا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر ہی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔انہیں خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔

ماورا حسین
اداکارہ ماورا حسین کے
چہرے پر موجود معصومیت پر ہزاروں لوگ فدا ہیں۔ ماورا حسین کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں۔

عینی جعفری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عینی جعفری کو بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کا معیار دیگر تمام کرکٹ لیگز سے بہتر قرار

لندن (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ نے آئی پی ایل اور بی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔سابق انگلش کاونٹی کرکٹرز اور کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے این پونٹ نے بولنگ کے معیار کی وجہ سے پی ایس ایل کو تمام لیگوں سے بہتر قرار دیا ہے ۔این پونٹ کا کہنا ہے کہ میں نے انڈین پریمیر لیگ اور بگ بیش لیگ دونوں دیکھی ہیں لیکن میرے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بولنگ معیار تمام لیگوں سے بہتر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا لوکل بولنگ ٹیلنٹ کافی مضبوط ہے ،اس بات کا مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھ بہت سے بیٹسمین بھی اس بات پر اتفاق کریں گے ۔۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کے ایڈیشن سے حارث روف،محمد حسنین ،محمد موسی،محمد الیاس ،عمر خان جیسے باصلاحیت بولرز ابھر کر سامنے آئے ہیں اور محمد حسنین کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بھی مل گئی ہے

وقار یونس نے ورلڈ کپ کیلئے وہاب ریاض کی حمایت کردی

دبئی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ کیلئے وہاب ریاض کی حمایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاب کی اسپیڈ انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی ٹیم کے کام آسکتی ہے اور ان کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنا اچھا فیصلہ ثا بت ہوسکتا ہے ۔سابق اسٹار بولر نے پاکستان سلیکشن کمیٹی پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کو صرف دو ماہ رہتے ہیں اور پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا ابھی تک اعلان بھی نہیں کیا گیا ۔اس بڑے ایونٹ میں حسن علی ،شاہین شاہ آفرید ی اور فہیم اشرف فاسٹ بولرز کے طور پر ورلڈ کپ کھیلیں گے اور باقی دوبولروں کا نتخاب ہونا ہے ۔وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کے پاس کافی تجربہ ہے۔ ان کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ رکھنا چاہئے اور ورلڈ کپ انگلش کنڈیشنز میں ہورہا ہے جہاں فاسٹ بولرز کی ضرورت پڑے گی ۔وہاب ریاض کی اسپیڈ پاکستانی ٹیم کے بہت کام آسکتی ہے ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو حکام کی مخالفت کا سامنا

لاہور(آئی ا ین پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے پی ایف ایف کا فیصلہ ہوا میں اڑادیا۔سید اشفاق حسین کی سربراہی میں کام کرنے والی پی ایف ایف کو دہری مشکلات کا سامنا ہے، فیفا اور اے ایف سی نے عدالتی حکم پر ہونے والے انتخاب میں سامنے آنے والی نئی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا، اب فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورئہ پاکستان میں فریقین اورحکومت کا موقف جاننے کے بعد عالمی باڈی کوپی ایف ایف کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔دوسری جانب ملک میں بھی نومنتخب باڈی کے فیصلوں کواسپورٹس اداروں کے اعلی حکام اہمیت دیتے نظر نہیں آتے، پی ایف ایف کی جانب سے پاکستان فٹبال سپرلیگ سے اظہار لاتعلقی کہا گیا تھا کہ شاہدخان شنواری نے ایونٹ کیلیے منظوری حاصل نہیں کی۔فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی ٹیموں، ایسوسی ایشنز اور رجسٹرڈکھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کا انتباہ کیاگیا تھا لیکن سیکریٹری آئی پی سی اورپی ایس بی حکام متوازی فٹبال باڈی کے ٹورنامنٹ کی تقریبات میں شریک ہوئے ۔

کراچی کے نوجوان کا کارنامہ، ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن بنالی

لاہور( ویب ڈیسک ) کراچی کے کم عمر نوجوان نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے موبائل سیکیورٹی ایپلی کیشن کرائٹر ( CRIGHTER) متعارف کرادی۔گوگل پلے اسٹور پر CRIGHTER کے نام سے موجود ایپلی کیشن کو اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈاو¿ن لوڈ کر چکے ہیں۔ تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی ہوئی یہ ایپلی کیشن کسی ناخوشگوار واقعہ، اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال میں تین مرتبہ پاور بٹن کو مسلسل پریس کرنے پر لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویرمخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہل خانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہوجاتی ہے۔
کم عمر ترین گیم ڈیولپر کا اعزاز رکھنے والے گلستان جوہر کے رہائشی 18 سالہ فیض ا? آرائیں آٹھویں جماعت میں جمپ اینڈ کیچ نامی گیم تیار کر چکے ہیں جسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی جب کہ فیض? نے اپنی نئی ایپلی کیشن بارے میں بتایا کہ اس ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد صارفین کو ہنگامی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو ان کی لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے اس ایپلی کیشن کی مدد سے ان علاقوں کی بھی نشاندہی ہوسکے گی جہاں صارفین کو زیادہ تعداد میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس طرح ایپلی کیشن ڈا?ن لوڈ کرنے والے صارفین نقشہ پر دیے گئے مقامات کی مدد سے جان سکیں گے کہ شہر یا کسی مخصوص علاقے میں آمدورفت کے دوران خیال رکھیں۔

فیض اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے لیے بھی بے حد کارآمد ہے، اس ایپلی کیشن کی مدد سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اپنے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پر قابو پانے کے لیے کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں اور ابتدائی چند منٹوں میں موصول ہونے والا ڈیٹا جرائم کی تفتیش میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔
فیض اللہ نے یہ بھی بتایا کہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارف کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہوگا اور صرف صارف کی جانب سے درج یا مقرر کیے گئے ای میل پر ہی ہنگامی حالت سے متعلق تفصیلات موصول ہوں گی۔ ایپلی کیشن جنوری 2019میں گوگل پلے اسٹور پر پیش کی گئی جسے اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈا?ن لوڈ کرچکے ہیں اور بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

پٹرول ، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مان لی، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ دو دن قبل اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافہ کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے چھ روپے بڑھائے گئے۔اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمتمیں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنیکی سازش ناکام بنائینگے : بلاول بھٹو

شکار پور، لاڑکانہ (ڈسٹرک رپورٹر،این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی سازش ہے،ٹھٹھہ اور سیہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں،وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔ اتوار کو یہاں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے، یہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے، یہ لوگ پہلے نام تبدیل کریں گے اور پھر رقم کم کریں گے، یہ لوگ پھر پروگرام بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے گذشتہ روز محکمہ جنگلات کی زمین کی گئی واہ گزارپر مدیجی کے قریب بہمن کے جنگلات میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ، اس موقعے پر بلاو ل بھٹو نے پرندوں کو آزاد کرکے کہاکہ سندھ حکومت جنگلات اور جنگلی جانوروںاور پرندوں کی حفاظت کرے گی ، محکمہ جنگلات کی زمین جن کے بھی قبضے میں ہے وہ واگزار کرائی جائے گی ، خود کو کتنا ہی بااثر کیوں نہ سمجھے محکمہ جنگلات کی زمین پر ان کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، اس کمی کا خاتمہ کیا جائے ، انہو ں نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت لانگ ٹرم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیئے منصوبہ بنا رہی ہے ، حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کرکےاور ملک میں ون یونٹ قائم کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی بچوں کیلیے اسٹنگز کا نیا گانا ’ تم آسمان ہو‘ جاری

کراچی (ویب ڈیسک ) اسپیشل اولمپکس 2019 میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی خصوصی بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہور روک بینڈ ’اسٹنگز‘ نے نیا گانا ’تم آسمان ہو‘ جاری کردیا۔
پاکستان کے مقبول ترین پاپ بینڈ اسٹنگز کی جانب سے جاری کردہ گیت ’تم آسمان ہو‘ کی اس ویڈیو میں اسپیشل اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی اس ویڈیو کی ابتدائ میں اسپیشل اولمپکس گیمز کی بانی کی آواز شامل ہے جس میں وہ معروف مصنف انور مقصود کی تحریر پڑھتے ہوئے کہ رہی ہیں کہ ’مورال بلند کرو پھر مجھے یقین ہے کہ وہ تمھیں ہرا نہیں پائیں گے۔3 منٹ 57 سیکنڈکے گیت کو انور مقصود نے تحریر کیا ہے جس میں فیصل کباڑیا اور انور مقصود صاحب کے بیٹے بلال مقصود نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں مختلف کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کاوشوں اور گیمز میں شامل ہونے سے قبل کی جانے والی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھوں گا، فون کرونگا اور جیل میں قیدیوں کی ویڈیو بھیج کر انتظار کروں گا کہ وہ کیا ایکشن لیتے ہیں:ضیا شاہد ، پولیس میں پرانے لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، تھانے بکتے ہیں یہ لوگ ذہنی طور پر مجرم ہیں: اعجاز عالم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وتجزیہ نگار ضیا شاہد نے بتایا کہ چونیاں میں جو بچی سسرالیوں کے ہاتھوں جل کر ہلاک ہوئی اس کے والد، والدہ اور بہن چینل۵ کے پروگرام ہیومن رائٹس واچ میں آئے اور اپنے بیانات بھی ریکارڈ کرائے۔ چینل ۵کے پروگرام ہیومین رائٹس واچ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نزعی بیان کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے ظاہر ہے توقع نہیں کی جاتی ایک شخص جو مر رہا ہے وہ جھوٹ بولے گاجو وہ کہے گا اس سے بڑی گواہی کوئی نہیں مل سکتی۔ لڑکی نے مرنے سے قبل جو بیان دیا اس میں لکھا ہے وہ باورچی خانے میں گئی اچانک اسے محسوس ہوا کسی نے پیچھے سے اس پر پٹرول پھینکا ہے جس کے بعد آگ لگا دی۔ لڑکی کے شوہرکے بارے پتہ چلا وہ پہلے بھی کئی شادیاں کر چکا تھا یہ اس کی تیسری شادی تھی۔مرنے والی لڑکی کا باپ چنگ چی رکشہ چلاتا ہے اس کی سات بیٹیاں ہیں بڑی مشکل سے پیسے جوڑ کر بڑی بیٹی نسرین کی شادی کی جسے سسرالیوں نے جلا دیا۔ بڑی عجیب بات ہے سسرالی کہتے ہیں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی حالانکہ فوٹیج میں سلنڈر موجود ہے سلنڈر جب پھٹتا ہے تو اس کے تو پرچخے اڑ جاتے ہیں لیکن سلنڈر بالکل ٹھیک ہے اسے کوئی گزند نہیں پہنچی جس سے ظاہر ہوتا ہے لڑکی کی موت سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوئی۔ پھر ڈی ایس پی اور ایس پی صاحب بھی کہہ رہے ہیں کہ ایس ایچ او فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہا ہے۔ فرانزک سسٹم تو ایک دو سال قبل شروع ہوا اس سے قبل تو کسی فرانزک ٹیسٹ کے بغیر ہی گواہوں اور بیانات پر تفتیش ہوتی تھی اور پولیس کسی نتیجے پر پہنچ جاتی تھی۔ملزم کو پولیس نے تھانے میں چارپائی دے رکھی ہے اور انہیں چھوا تک نہیں نہ پوچھ گچھ کی گئی ۔لگتا ہے ملک میں ایس ایچ او اپنے تھانے کا بادشاہ ہوتا ہے وہ مصر ہے تب تک کارروائی نہیں کروں گا اور ایک جملہ بولتا ہے میں کڑیوں سے کڑیاں ملاتا ہوں کڑیاں تب تک نہیں مل سکتی جب تک فرانزک رپورٹ نہ آئے۔کیا ایس ایچ او کو نظر نہیں آتا سلنڈر تو پھٹا ہی نہیں۔ ڈیرہ غازی خان کی سنٹرل جیل میں پیسے نہ دینے والے قیدیوں پر جیل سپرٹنڈنٹ اسد طارق کے تشدد پر گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ وزیر اعجاز عالم دیکھ چکے ہیں جیلوں کے حالات کیسے ہیں بہرحال وہ یقینا وزیر برائے جیل خانہ جات سے بھی بات کریں گے کل میں خود اس حوالے سے آئی جی جیل کو خط لکھوں گا فون بھی کروں گا اور جیل میں قیدیوں پر تشدد کی ویڈیوکی کاپی بھی بھیجوں گا ان سے میرے اچھے تعلقات ہیں میاں افضل ہمارے رپورٹر ہیں میں انہیں لکھوں گا کس طرح الٹا لٹکا کر قیدیوں کو مارا جا رہا ہے لوگ باری باری مار کھانے کے لئے لائن میں لگے ہیں آئی جی جیل کو ویڈیو کی صورت میں یہ شاہکار فلم دے رہا ہوں ویڈیو دیکھیں اس میں افسران سمیت سب لوگ پہچانے جاتے ہیں اگر ان کی تبدیلی کہیں اور بھی ہو گئی ہے تو بہرحال محکمہ جیل میں ہی ہوں گے میں انتظار کروں گا میرے خط پر وہ کیا ایکشن لیتے ہیں کتنی معطلیاں کرتے ہیں۔ جیلوں میںریٹ مقرر ہے جو شخص ماہوار اتنے پیسے نہیں دے گا اسے یہ سزا ملے گی باقاعدہ ریٹ کارڈ آویزاں ہیں۔ضیا شاہد نے بتایا کہ میں بھی سٹوڈنٹ لائف سے بہت جیلوں میں رہا ہوں بھٹو صاحب کے دور میں سات ماہ کی طویل جیل کاٹی مشہور ہے اگر کسی قیدی کے لئے چوبیس کینو بھیجے جائیں تو بےچارے تک ایک ہی پہنچتا ہے وہ بھی یہ بتانے کے لئے کہ اس کی ملاقات آئی تھی گیٹ پر سنتری بادشاہ سے لے کر چکردار سب ہی حصہ دار ہوتے ہیں جن دنوں میں جیل میں تھا نواز اکبر بگٹی جو وزیراعلی بلوچستان تھے ان کے بیٹے بیوی کے قتل کے جرم میں جیل میں تھے جیل سے وہ گانا سننے جاتے تھے ان کے گھروالے دو لاکھ انہیں جیل میں بھیجتے تھے ان کا بڑا بھائی انہیں پچاس ہزار بھیجتا تھا پحاس ہزار والدہ ایک لاکھ والد بھیجتے تھے پانچ ہزار میں میڈیکل بنتا اور وہ باہر بازار حسن جاتے۔ وہ بیوی کی لاش کو مختلف ہوٹلوں میں لے کر گھومتے رہے چھٹے ساتویں دن لوگوں نے نوٹ کیا اس کے ساتھ کیسی بیوی ہے جو نہ بولتی ہے پھر پتہ چلا لاش کو سفر کرا رہے تھے۔

افغان کرکٹ سٹار اغواء، رہائی کے بدلے 3 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

کابل  (آئی این پی) چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے۔ اغوا کاروں نے احمد قریشی جسے افغانستان میں چھوٹا راشد خان بھی کہا جاتا ہے کو چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔احمد قریشی افغانستان کا کم عمر ترین کرکٹ سٹار ہے جس کی عمر 10 سال ہے اور اسے افغانستان کے بہترین کھلاڑی راشد خان سے تشبیہ دی جاتی ہے کہ احمد قریشی اگلا راشد خان بنے گا کیونکہ اس میں راشد خان والی صلاحیتیں موجود ہیں۔ لیکن کچھ اغواکاروں نے احمد قریشی کو اغوا کر لیا ہے اور اب 3 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں یہ رقم نہ دی گئی تو وہ کرکٹ سٹر کو قتل کر دیں گے۔ افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔

سسرالیوں کا بہو پر تشدد ، بازو تو ڑ دیا ، قتل کرنے کی کوشش ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

حافظ آباد (بیورو رپورٹ) سسرال کے تشددکا حافظ آباد میں ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ برتن گرنے پر شوہرکا اپنے تین بھائیوں اور والدہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد،گلے میں کپڑا ڈال کر اور بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے ہوئے آدھی رات کو گھر سے نکال دیا۔ اہل محلہ سے والدین کو اطلاع کرکے بلایا، رات کو تھانہ ونیکے تارڑ جانے پرتھانہ والوں کی ٹال مٹول، تھانہ کا کرتا دھرتا رضاکار ہرکام کی رشوت طلب کرنے لگا۔ میڈیکولیگل کےلئے 5ہزار روپے وصول،گوجرانوالہ جانے کےلئے 10ہزار کا مطالبہ، انصاف کے حصول کےلئے غربت آڑے آگئی۔ نواحی گاﺅں ربڑ ونیکے تارڑ کی نورین اختر دختر محمد لطیف کی بیٹی کی شادی سوا سال قبل ناصرعلی ولد منظوراحمد قاضی سکنہ ونیکے تارڑ سے سرانجام پائی۔ اس سوا سال کے دوران نورین اختر پر کئی بار تشدد اور ظلم کیاگیا ،25مارچ کی رات نورین کے سسرالیوں نے ظلم کی اخیرکردی، نورین پانی پینے کےلئے برتن اٹھانے لگی توبرتن ہاتھ سے گرگیا جس پر اس کے خاوند ناصر کے بڑے بھائی جاوید کی نومولود بیٹی کی آنکھ کھل گئی جس پر جاویدنے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا۔جس پراس کے خاوند اوراسکے دیورفیصل علی، یاسر علی اور اسکی ساس پروین بی بی نے تشددکرتے ہوئے اسکا بازوتوڑ دیا، جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلناشروع ہوگیا۔ بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے رہے، گلے میں کپڑا ڈال کرجان سے مارنے کی کوشش کرتے رہے،تشددسے کان بھی متاثر ہوا،تشددکے بعد سسرالیوں نے دھکے مارکرگھرسے نکال دیا ۔پڑوسیوں نے پناہ دی اور نورین کے والدین کو اطلاع کی ۔رات کو اسکے والدین پہنچ گئے اور اسی حالت تھانہ ونیکے تارڑ پہنچے توتھانہ کے محرر نے کہا کہ اس کا میڈیکل صبح ٹراما سنٹر حافظ آباد سے ہوگا آپ صبح آئیں۔جب صبح تھانہ میںگئے تومحرر نے ان کے ساتھ قیصر رضاکارکو روانہ کیا تواس نے کہا کہ 10ہزارروپے دوگے تب آپ کا میڈیکولیگل ملے گا جس پر ان غریب افراد نے اس کو پانچ ہزارروپے دئےے تب قیصر رضا کار نے ان کامیڈیکولیگل لیا توڈاکٹروں نے اسکو گوجرانوالہ ریفرکردیا۔تب قیصر رضاکار نے مزید 10ہزارروپے کا مطالبہ کیاتونورین کے خاندان نے صرف 15سوروپے دئے توقیصر رضاکاران کو ادھر ادھرلے کرپھرتارہا اوربعد میں گوجرانوالہ لے گیا رقم نہ دینے پر ان کا میڈیکولیگل وہیں چھوڑ آگیا جس وجہ سے وہ انصاف کے حصول کےلئے 7دن سے تھانہ ونیکے تارڑ کے چکر لگارہے ہیںمگر تھانہ میں کوئی ان کی بات سننے کو تیارنہیں۔جب تھانہ کے کرتا دھرتاقیصر رضاکارکا کہنا ہے کہ وہ ہی تھانہ کا انچارج ہے کوئی بڑے سے بڑا افسربھی اسکو نہیں پوچھ سکتا جب تک میرے ساتھ تعاون نہیں کرنا آپ کو تھانہ سے ریلیف نہیں ملے گا ۔پولیس نے صلح کروانے کےلئے ملزمان کو مدعی بنانے کےلئے ان سے خودساختہ درخواست لے لی اورظلم کا شکار خاندان کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مک مکا کرکے چھوڑ دیاہے جبکہ ظلم کا شکار خاندان ایک ہفتہ سے انصاف کے حصول کےلئے تھانہ ونیکے تارڑ کے چکر لگالگاکر تھک چکاہے اور تھانہ ونیکے تارڑ کا عملی طورپر ایک رضاکارانچارج بنا ہواہے ۔

آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

دبئی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری میچ میں بھی شکست دے کر 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان کی تجرباتی ٹیم کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ڈراو¿نا خوب ثابت ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی، سینئرز کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پائے۔سیریز کے آخری میچ میں کینگروز کے 328 رنز کے جواب میں گرین شرٹس کے بلے بازوں نے نسبتاً زیادہ مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی کے ساتھ میچ فنش نہ کرنے کی روایت کو برقرار رہی اور پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 307 رنز تک محدود رہی، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کے 130، شان مسعود اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔گزشتہ میچ کے ہیرو عابد علی صفر، محمد رضوان 12، عمر اکمل 43، سعد علی 4، یاسر شاہ 11 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے بہرینڈروف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیںحاصل کیں، رچرڈسن، لائن، میکسویل اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔