تازہ تر ین

سری لنکا میں دہشتگردی منظم سازش، پاکستان کا تعاون قابل قدر ، حملوں میں ملوث 60مشکوک افراد گرفتار، ملک دشمنوں کو انجام تک پہنچائیں گے:سری لنکن ہائی کمشنر کی چینل ۵کے پروگرام ” ڈپلو میٹک انکلیو “ میں گفتگو

اسلام آباد (انٹرویو :ملک منظور احمد )اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر نور الدین شاہد نے کہا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں دہشت گردی کے واقعات سری لنکا کے خلاف ایک بہت بڑی منظم سازش ہے سری لنکا میں عدم استحکام اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذہبی مقامات پر دہشت گردی کر کے معصوم لوگوں کو ما را گیا حکومت پا کستان نے مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کراوئی ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے صدر اور سری لنکا کے وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے دہشت گردی کے خاتمے لیے حکومت پاکستان کے تعاون کے حوالے سے ہماری حکومت مشاورت کے بعد پاکستان کو اگاہ کرے گی کولمبو دہشت گردی کے وقعات میں ملوث ملزمان کی بھارت میں ٹریننگ کے حوالے میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں 2009ءکے بعد پہلی مرتبہ یہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انھوںنے خبریں کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ سری لنکا کی حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دلیر انہ اقدامات کیے ہیں ہماری حکومت با اعتماد تھی کہ اب سری لنکا میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے اور ایسے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہو سکتے ایک منظم سازش کے ذریعے سری لنکا میں دس سال کے بعد دہشت گردی کے قابل مذمت واقعات ہوئے ہیں 50سے 60مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اس اندوہ ناک اور افسوس ناک واقع میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اس سے پہلے سری لنکا کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے پا کستان کے تعاون کی وجہ سے سری لنکا کی حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا حالیہ دہشت گردی انتہائی منظم طریقے سے کئی گئی ہے اور اس گہری سازش کا مقصد سری لنکا سری لنکا میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن سری لنکا کی حکومت اور ہماری بہادر عوام مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ہماری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv