ن لیگ کے 36 رہنماؤں سے 210 ارب روپےکی ریکوری کی گئی، شہزاد اکبرکا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال اور سرکاری زمینوں پر قبضے کی تفصیل سامنے لے آئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 36 رہنماؤں سے 210 ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے، ن لیگ والوں کی چیخ و پکار اور آہ و زاری کے پیچھے یہ حقیقت ہے، سیاسی انتقام کا الزام خود کو بچانے کے لیے ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں ن  لیگی رہنماؤں سے 25 ارب کی زمین واگزار کرائی گئی، لاہور میں کھوکھروں سے ریکوری کی گئی، انہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے، اس کے علاوہ خرم دستگیر کی سوا 9 کڑور روپے کی زمین واپس لے کر پارک بنا دیا گیا، ان سے اب 5 کڑور روپے تاوان لینا باقی ہے، ایک ارب کی زمین چوہدری تنویر سے واپس لی گئی،دانیال عزیز سے ڈھائی ارب روپے کی زمین واپس لی گئی۔

 مشیر برائے داخلہ نے بتایا کہ جاوید لطیف سے 8 کنال سرکاری زمین، شیخوپورہ میں ایک اڈا واپس لیا گیا،احسان اللہ باجوہ سے کروڑوں روپے کی زمین واپس لی گئی، مظہر رشید سے25 ایکٹرجس کی مالیت 7 کڑور بنتی ہے واگزارکرائی گئی،اعجاز احمد سے 50 کڑور کی زمین واپس کرائی گئی،عابد شیرعلی سے 2 ارب روپے کی قبضے کی زمین واپس لی گئی، مائزہ حمید کے شوہر سے کروڑوں کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی حکومتی اراضی پر قبضہ نہیں کرسکتا، یہ طاقتور لوگ ہیں، پنجاب حکومت کی کارکردگی ڈھائی سال سے شاندار رہی، ان لوگوں سے سرکاری زمین واگزار کرنا آسان کام نہیں تھا،ان سب سے جنگلات اور زرعی زمین واپس لی گئی ہے جو کہ حکومتی اراضی تھی، سیالکوٹ میں ایک غیر قانونی پلازا گِرانے کا کام جاری ہے، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا، سپریم کورٹ نے اِسی لیے نوازشریف کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا،نواز شریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے۔

مقابلے کے دوران مکّا لگنے سے کک باکسر اسلم خان جاں بحق

کراچی:  پروفیشنل کک باکسر قومی چیمپئین  محمد اسلم خان دوران مقابلہ مکّا لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی کلب میں  گزشتہ شب  قومی ٹائیٹل کے لیے ہونے والی  پروفیشنل فائٹ کے  چوتھے اور آخری راونڈ  کےدوران  اسلم خان حریف باکسر ولی خان ترین  کا پنچ لگنے سے رنگ میں گر گئے، ان  جبڑے پر چوٹ لگی، مقابلے سے دستبردار ہونے کے بعد ناک آوٹ ہونے والے محمد اسلم کو نج ی اسپتال لے جایا گیا۔رات بھر انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے والے اسلم کو صبح تک  وینٹیلیٹر پر رکھا گیا لیکن  وہ جانبر  نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔

ہیوی ویٹ(پلس80 کے جی )درجہ کے ٹائیٹل کے لیے  یہ  فائٹ پاکستان  پروفیشنل  کک باکسنگ  کونسل   کے تحت ہورہی تھی۔ 34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ  اور ان  کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ا ن  کے حریف  ولی خان ترین بھی پشین ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایران نے عالمی جوہری معاہدے میں سعودی عرب کی شمولیت کو مسترد کردیا

تہران: ایران نے عالمی جوہری معاہدے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کی فرانسیسی صدر میکرون کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کے مندرجات اور فریقین ناقابل تبدیل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جوہری معاہدے کے شرکا میں اضافے یا کسی بھی نئی بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے یاد دلایا کہ عالمی قوتوں کے ساتھ کیا گیا جوہری معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے توثیق شدہ ایک کثیرالجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے فریق واضح ہیں اور انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو عالمی پالیسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے خود پر قابو رکھنا چاہیئے شاید  فرانسیسی صدر عربی ریاستوں کی جانب سے ان کے ملک سے اسلحہ خریدنے سے منع کرنے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ فرانس کو چاہیئے کہ اپنے اسلحہ کی فروخت سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، دیگر مغربی ممالک کے ہتھیاروں کے ساتھ فرانسیسی اسلحہ نہ صرف ہزاروں یمنیوں کے قتل عام کا سبب بنتا ہے  بلکہ یہ علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ بھی ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے عالمی قوتوں امریکا، چین، روس، فرانس اور جرمنی نے 2015 میں اقوام متحدہ کے توسط سے عالمی جوہری معاہد کیا تھا تاہم 2018 میں اُس وقت کے امریکی صدر ٹرمپ نے یک طرفہ طور پر دستبردار ہوکر ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

امریکی پابندیوں کے جواب میں ایران نے بھی معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیئم کی افزودگی میں اضافہ کردیا تھا جب کہ حال ہی میں خلیج عمان میں دنیا کے سب سے بڑے زیر زمین میزائل کے اڈے کا افتتاح بھی کیا تھا۔

اس صورت حال پر گزشتہ روز العربیہ سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا تھا کہ ایران سے عالمی جوہری معاہدے میں خلیجی ممالک کی نمائندگی کے لیے سعودی عرب کو بھی بطور فریق شامل کیا جائے گا کیوں کہ 2015 میں کی گئی اس غلطی کو درست کرنے کا موقع اب آگیا ہے۔

c

گوگل سے برطرف ہونے والی خاتون کے کمپنی انتظامیہ پر سنگین الزامات

کیلیفورنیا: گوگل سے برطرف کی جانے والی خاتون نے کمپنی انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کردیے۔

گزشتہ ماہ مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے متعلق اخلاق و ضوابط پر گوگل سے وابستہ محقق ٹمنٹ گیبرو کو تحقیقی مقالے پر ہونے والے تنازع کے بعد کمپنی سے نکال دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد گوگل میں ملازمین سے یکساں سلوک اور ہر طبقے کی نمائندگی کے لیے ساز گار ماحول سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔

حال ہی میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے ڈیووس میں  منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں کمپنی میں شفافیت کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ گوگل اس حوالے سے بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔

سی ای او  کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ٹمنٹ گیبرو نے ٹوئٹس کا ایک پورا سلسلہ لکھ ڈالا اور اس میں کہا کہ سندر پچائی سے ان کے معاملے کے بارے میں براہ راست سوال ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ اے آئی کے استعمال سے متعلق اخلاقی ضابطوں پر گوگل نے کھلی بحث کی اجازت دے رکھی ہے جب کہ یہ درست نہیں۔

گیبرو کا کہنا تھا کہ گوگل میں انہیں ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ، گوگل میں جھوٹ بولا جاتا ہے، اختلاف رائے رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے ہراساں کیا گیا، میرا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی اور مجھے اور میری ٹیم کو آن لائن حملوں کا ہدف بنایا گیا۔

انہوں نے گوگل پر نسلی امتیاز کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ گیبرو کا کہنا ہے کہ گوگل میں سیاہ فام افراد کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اور جو لوگ باقی ہیں وہ بھی ایک ایک کرکے کمپنی چھوڑ رہے ہیں۔

گیبرو نے دعویٰ کیا ہے کہ گوگل میں کھلے ماحول میں بحث مباحثے کی اجازت نہیں بلکہ خصوصا سیاہ فام خواتین کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے گوگل کے سی ای او کے دعوؤں کو غیر حقیقی قراردیا اور کہا کہ یہ لوگ بہت مصنوعی ہیں۔

واضح رہے کہ عام طور پر گوگل کے دفتری ماحول کو مثالی قرار دیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے استعمال سے متعلق ضوابط  کے بارے میں  کمپنی کے رویے اور اختلاف رائے رکھنے والے ملازمین سے متعلق طرز عمل پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

Donc, pourquoi certains colis arrive un peu après ou plus tôt que prévu. Le temps de livraison peut également être dépend de la destination pays. www.cialispascherfr24.com Fêtes nationales et religieuses peuvent également retarder le package de l’arrivée.

تاریخ میں پہلی بار، وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے

پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ وزیراعظم عوام کی ٹیلی فون کال براہ راست سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ابتدائی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان یکم فروری (کل)کوشام 4بجے عوام سےٹیلی فون پربذات خودبات کریں گے۔

پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ051-9210809 پر براہ راست بات کرسکیں گے۔

مذکورہ نمبر یکم فروری بروز پیر شام4 بجے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

اس بار وزیراعظم پاکستان عوام کی ٹیلی فون کالز ریسیو کرکے نا صرف لوگوں کے مسائل سنیں گے بلکہ موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے متعلق آگاہی بھی فراہم کریں گے۔

چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں، پرویز خٹک

جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے، عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا کچھ نہیں کروں گا ، وزیر دفاع

لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے ۔ جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے ۔اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا ، صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت ، نوشہرہ کلاں کے چاروں یونین کونسلز کے سابق ناظمین ، کونسلرز ، ڈسٹرکٹ ممبران اور نوشہرہ کلاں کے معززین نے احد خٹک اور لیاقت خٹک کو آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اختیار دے دیا اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے ہوتی خیل پارک نوشہرہ میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے ، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ سے الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھاغریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے زریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائے۔

مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں، وزیراعظم

معاشی سطح پر مزید خوشخبری، مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر اگست 2018 سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھی، تیل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے تاہم وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔

مودی کی عالمی رسوائی، دنیا کا سکھوں پر دباﺅ ڈالنے سے انکار

برطانیہ، کینیڈا، امریکہ کے انکار سے مودی حکومت کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

برطانیہ ،کینیڈا ،امریکہ اور یورپ میں رہنے والے سکھ کسان دھرنے کی مالی مدد کر رہے ہیں:بھارت کا الزام
یورپی ممالک کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ممبران پارلیمنٹ سے رابطے کر کے سکھ مودی کیخلاف مہم چلاتے ہیں
بھار ت نے اپنے سفارتخانوں کے ذریعے برطانیہ ،کینیڈا ،امریکہ ،یورپ کی حکومتوں سے رابطہ کیا تھا
مطالبہ مسترد کرتے ہیں:کینیڈا ،غیر قانونی کام نہیں کرتے:یورپ ،کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں :امریکہ

پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے عوامی نمائندوں کے مسائل ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں :عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ اسمبلی ہاشم جواں بخت، محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر، علم دار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، احمد علی خان دریشک، احمد شاہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

منتخب نمائندوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سردار عثمان بزدار نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔

شجاع آباد: مزار کے گرد طواف،گرفتار ملزمان سخت سکیورٹی میں عدالت پیش، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ، دربار سیل، احتجاجی مظاہرے جاری

شجاع آباد(ویب ڈیسک)مزار کے گرد طواف کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزموں کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ان کا 2 روزہ جسمانی ریماھنڈ منظور کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات پر دربار کو سیل کردیا جبکہ احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ تفصیل کے مطابق خان پور قاضیاںمیں مزار کے گرد طوفا اور تلبیہ کرنے والے گرفتار سجادگان اور مریدین سمیت پانچ ملزمن کو ایس ایچ او تھانہ سٹی نے پولیس کی بھاری نفری اور متعددگاڑیوں کے حصار میں کچہری لے جا کر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا مزید درزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ ملزمان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے نامکمل ناقص تفتیش، عدم برآمدگی۔ تمام ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف پوری وکلاءبرادری نے کچہری میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے۔ ممبر پنجاب بار کونسل رانا ظفیل احمد نونخ صدر بار رانا محمد یوسف، بہرام خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وکلاءکا کہنا تھا کہ مزار کا طواف کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

امریکہ میں انسانی حقوق کی جو کمیٹی ہے وہی کشمیر میں ہونی چاہیے، چیئرمین کانگریس فارن افیئرز کمیٹی

پاکستان کی امن کیلئے کدمات قابل قدر ،مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت :گریگری میکس
پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہوگا،نا انصافی سے امن کو خطرات لاحق ہیں،آن لائن کمیٹی سے خطاب۔
نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکی کانگریس کی فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین کانگریس مین گریگری میکس کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ میں جو پالیسی ہے وہی پالیسی کشمیر سمیت دنیا کے ممالک میں ہونی چاہیئے ۔یہ بڑا بیان انہوں نے پاکستان امریکن کمیونٹی کی ایک اہم تنظیم امریکن پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی APPACکے زیر اہتمام زوم پر منعقد ہونیوالی آن لائن میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔نیویارک سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین گریگری میکس جو کہ کانگریس کی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرز کمیٹی کے پہلے سیاہ فارم امریکن سربراہ ہیں،انہوں نے کہا کے پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں ان کا کہنا تھا کے فارن ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کے منتظر ہیں ۔

ڈیڈ لائن ختم، وزیراعظم نے استعفیٰ دیا نہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا فیصلہ کرسکی

پاکستان کی گیارہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مقصد تو تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنا ہے لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ جماعتیں کسی ایک حکمت عملی پر اتقاق کرتی نظر نہیں آتیں۔

پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے گذشتہ دنوں دیے گئے متضاد بیانات نے اپوزیشن اتحاد میں موجود نااتقافی کو مزید عیاں کر دیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مسلم لیگ نواز اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فصل الرحمان حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی تاریخوں پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ ان کی جماعت حکومت کو ہٹانے کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ اپناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پی ڈی ایم کی سامنے پیش کرے گی۔

تاہم مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے اس تجویز کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس نمبرز پورے ہیں تو سامنے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔ اس لیے ان کی جماعت تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں۔

بہت سے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کی جانب سے مختلف حکمت عملیوں کے حوالے سے بیانات پی ڈی ایم میں اندرونی انتشار کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں تاہم مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ’یہ محض رائے کا اختلاف ہے جسے بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے‘۔

محمد زبیر نے پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد سے متعلق تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا جن قوتوں سے مقابلہ ہے وہ صرف پاکستان تحریک انصاف نہیں اور اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاتی ہے اور وہ اس تحریک عدم اعتماد کی طرح ناکام ہو جاتی ہے جو صادق سنجرانی کے خلاف لائی گئی تھی تو یہ پی ڈی ایم کے لیے بڑا دھچکا ہو گا اور اس ناکامی کے بعد تحریک کو زندہ رکھنا ایک بڑا چیلینچ ہو گا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا ماننا ہے کہ حکومت کو ہٹانے کے لیے زیر غور تمام ہی آپشنز آئینی ہیں، پھر وہ چاہے لانگ مارچ ہو یا پُرامن احتجاج یا تحریک عدم اعتماد اور پیپلز پارٹی نے ان تمام ہی آپشنز کو کھلا رکھا ہے۔

صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ڈی ایم کی جانب سے بار بار اپنے بیانات اور حکمت عملی تبدیل کرنا اس کے بیانیے کے لیے نقصان دہ ہے لیکن یہ پی ڈی ایم میں کسی سخت اختلافات کی طرف اشارہ نہیں کرتا کیونکہ اگر اختلافات اتنی شدت اختیار کر چکے ہوتے تو یہ اتحاد اب تک قائم نہ رہتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نہ اسمبلی سے استعفوں کے دعوے، نہ جلسے اور اب نہ ہی تحریک عدم اعتماد حکومت کے لیے کسی دباؤ کا باعث ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے اگر پی ڈی ایم حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرنا چاہتی ہے تو پہلے یہ ایسی حکمت عملی ترتیب دے جس پر وہ خود چار دن تک کھڑے رہ سکیں۔

انھوں نے کہا کہ آئے روز تبدیل ہوتی حکمت عملی حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں تاہم سہیل وڑائچ سمجھتے ہیں کہ اگر اپوزیشن پوری تیاری کے ساتھ تحریک عدم اعتماد لے کر آئے تو لانگ مارچ کے مقابلے میں یہ حکومت پر دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

چینی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی، سٹوریج کیلئے انتظامات مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) حکام کے مطابق پاکستان میں کرونا کی پہلی کھیپ لانے کے لیے خصوصی طیارہ کل (اتوار) چین کے لیے روانہ ہو گا۔

آج این سی او سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان بھر میں ویکسین کی فراہمی اور صوبوں کو اس کی منتقلی کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے درکار انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جن میں اسلام آباد میں کرونا ویکسین کی سٹوریج اور دیگر علاقوں کو اس کی منتقلی کے انتظامات بھی شامل ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ میں پانچ لاکھ خوراکیں شامل ہوں گی جو پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد میں ویکسین کو ذخیرہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اگلے مرحلے میں ویکسین کو ملک کے دیگر علاقوں خاص طو پر سندھ اور بلوچستان کو منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں ویکسین کو طیاروں کے ذریعے منتقل کرنا بھی شامل ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ چین نے کووڈ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں 31 جنوری تک ملک میں بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں وبا سے نمٹنے کے لیے تکنیکی مدد اور طبی مہارت فراہم کرنے پر بھی چینی حکومت کے تعاون کی تعریف کی تھی۔

حکومت نے پولیو ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم کر دیے ہیں جن کی نگرانی این سی او سی کرے گی۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتے چینی حکام نے کہا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کو فوری طور پر کرونا ویکسین بطور ’امداد‘ فراہم کر رہا ہے اور اسلام آباد کو اس کی برآمد کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا۔

بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ’چین پاکستان کو کووڈ ویکسین کا ایک بیچ بطور ’امداد‘ فراہم کرے گا اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ویکسین کی برآمد کو تیز کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔‘

چینی ترجمان ہوا چوننگ نے مزید کہا: ’چین کی حکومت نے پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں مدد کے لیے کرونا ویکسین کا ایک بیچ بطور امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو ویکسین کی برآمد میں تیزی لانے کے لیے بھی حکومت متعلقہ چینی کمپنیوں کے ساتھ فعال طور پر رابطہ کرے گی۔‘