All posts by Channel Five Pakistan

ریلوے میں تبدیلی آگئی،شیخ رشید کا آئندہ ماہ 3نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور( ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آئندہ ماہ تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ‘پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلے گی، دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس 16 اکتوبر سے چلائی جائے گی جو لاڑکانہ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16 اکتوبر سے پنوں عاقل، گھوٹکی اور صادق آباد کے درمیان چلے گی۔’انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 7 ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4 گھنٹے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دیئے گئے ہیں اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کر دیئے جائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے افرادی قوت بہت کمزور پڑ چکی ہے اور ریلوے میں ایمرجنسی کے حالات ہیں، ایسے حالات میں ہم نے 23 افراد کو ملازمت پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں سے 10 ہزار نوکریوں کی سمری ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی ہے۔’شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘وزیر اعظم سے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے، ریلوے پر 25 ارب روپے کا قرض ہے جبکہ اس وقت ریلوے کا خسارہ 38 ارب روپے ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں چند قیمتی پلاٹ بیچ رہے ہیں اس سے ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی، کراچی ریلوے کی معیشت کی شہ رگ ہے اس لیے لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ریلوے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے جس کا اجلاس ہر جمعرات کو ہوگا، جبکہ ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا خیر مقدم کریں گے۔’

In addition, it will help you figure out the color and best desktop apps for writers the quality of the paper.

آزادی ما ر چ، شہباز شریف کی آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات اہمیت اختیار کر گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کے حامی جبکہ ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی والد کے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔دوسری جانب شہباز شریف آزادی مارچ میں پارٹی کے وفد کی سطح پر شرکت کے حامی ہیں جبکہ ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق جیلوں میں قید اسیر رہنما بھی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی حمایت کررہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے ملاقات اور اہم سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کے بعد پارٹی کو ہدایات دیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بھی آج کی ملاقات کے بعد کی صورتحال کے شدت سے منتظر ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے کہا نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی، جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کہا کیس کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی، فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، کیس مزید 2 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

تاریخ پہ تا ریخ،آزادی مارچ 27 نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد داخل ہوگا،فضل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک): آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا،جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو شروع ہوگااور ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو داخل ہونگے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہونگے۔مولانا فضل الرحمان نے اضح کیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا،27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی تیاریوں کو تیز کریں۔

ٹی 20 سیریز میں شکست کے با وجو دمصباح کو تھوڑا وقت دینا ہوگا ،ضرور اچھا کریں گے، وسیم اکرم

پشا ور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جنھیں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست پر تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ،تھوڑا وقت دینا ہوگا وہ ضرور اچھا کریں گے۔وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نیا کوچ آیاہے ان کا الگ طریقہ ہے، مصباح کو وقت دیناچاہیے، سری لنکا کی یہ اصل ٹیم نہیں لیکن پھر بھی ہم ان سے ہار گئے جس پر دکھ ضرور ہے تاہم فوری طورپر ردعمل دینا بھی مناسب نہیں۔ مصباح الحق نے ابھی حال ہی میں کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جنھیں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست پر تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، تھوڑا وقت دینا ہوگا وہ ضرور اچھا کریں گے۔ مصباح الحق عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لایا کیونکہ وہ پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتا تھا تاہم وہ پرفارم نہیں کرسکے تو اسی بنیاد پر مستقبل میں فیصلے ہوں گے۔

پاکستانی ساختہ سستی موٹر سا ئیکل جسے 50 کلومیٹر کی ایوریج پر ماہانہ 500 روپے میں چلایا جاسکے گا،بی بی سی کی رپو رٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پیٹرول کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے پریشان موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب پاکستان میں الیکٹرک انجن سے چلنے والی موٹرسائیکلیں تیار کی جارہی ہیں جسے 50 کلومیٹر کی ایوریج پر ماہانہ صرف 500 روپے میں چلایا جاسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ساہیوال میں 2 اداروں نے باہمی اشتراک سے پٹرول کے بجائے برقی توانائی سے چلنے والی موٹرسائیکل کو مقامی سطح پر تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی ہیئت تو روایتی موٹرسائیکل کی طرح ہی ہے لیکن اس میں پٹرول سے چلنے والے انجن کے بجائے برقی توانائی سے کام کرنے والے انجن کو نصب کیا گیا ہے۔

عا طف اسلم کی نئی حمد’وہی خدا ہے“ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگی

کراچی: (ویب ڈیسک)نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ”وہی خدا ہے“ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے عاطف اسلم نے یہ حمد اپنے بیٹے احد کے نام کی ہے۔۔عاطف اسلم ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد سے کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔ گزشتہ کچھ سیزن سے کوک اسٹوڈیو کی مقبولیت میں اضافے کے بجائے کمی آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا ا?غاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ”وہی خدا ہے“ سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ،تیا ریا ں شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے نئے دورے کی تیاریاں، جلد سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خانکے  نئے غیر ملکی دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم تیرہ اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے جبکہ جلد تہران جانے کا بھی امکان ہے، تاریخ مشاورت سے طے ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبر کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے دوبارہ ریاض کا دورہ کر سکتے ہیں۔