لندن برج پر چاقو بردار کا حملہ، نواز شریف ٹیسٹ کیلئے ہسپتال نہیں پہنچ سکے

لندن :(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقہ بندکرنے کے باعث میڈیکل ٹیسٹ کے لیے لندن برج ہسپتال نہیں پہنچ سکے۔
نواز شریف اسکین کے لیے ہسپتال جارہے تھے کہ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے لندن برج پر حادثے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا۔نواز شریف جس ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کے لیے جارہے ہیں وہ جائے حادثہ سے آدھے میل کے فاصلے پر واقع ہے تاہم وہ راستے سے ہی پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹ واپس آگئے۔میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے دن 2 بجے سے قبل لندن برج کے نزدیک لوگوں پر چاقو سے وار کیے تھے جس پر قریب کھڑے افراد نے اسے دبوچ لیا اور اس کا چاقو چھین لیا تھا۔اس حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔شہر کی ایمبولینس سروس نے واقعے کو علاقے میں ہونے والا ‘بڑا سانحہ’ قرار دیا تھا۔واقعے کی وجہ سے جائے وقوع پر موجود پیدل چلنے والے افراد کے درمیان بھگدڑ مچ گئی تھی اور خواتین اور مردوں کو لندن برج کے علاقے میں بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بعد ازاں لندن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لندن برج ٹیوب اسٹیشن اور بس اسٹاپ کو عوام کے لیے بند کردیا تھا۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو ایک مرتبہ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کے بعد وہ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر کو قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔لندن پہنچنے کے بعد اگلے روز ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج سے قبل ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے اور علاج کے سلسلے میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔دو روز قبل نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجوہات جاننے کے لیے ڈاکٹروں کی تجویز پر ان کا پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کے بون میرو ٹیسٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ انہیں امریکا کے ایک معیاری ہسپتال لے جانا پڑے گا تاکہ ان کی دیگر بیماریوں کا علاج ہوسکے’۔حسین نواز نے کہا تھا کہ ’میں نے نواز شریف سے متعدد مرتبہ اس حوالے سے بات کی لیکن ان کے لیے ابھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ لندن میں اب بھی ان کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

36رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود اسمتھ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

ایڈیلیڈ :(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 73سال پرانا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 7000 رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلئے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری اسکور کر کے اس میچ کو یادگار بنا لیا۔یکن صرف 36 رنز پر آو¿ٹ ہونے کے باوجود یہ میچ اسٹیو اسمتھ کے لیے یادگار بن گیا کیونکہ اس میچ میں ناصرف انہوں نے سر ڈان بریڈ مین سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ساتھ ساتھ انہوں نے تیز ترین 7ہزار رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اسٹیون اسمتھ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 36رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔تاہم انہوں نے اس مختصر اننگز کے دوران ٹیسٹ کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کر لیے اور سب سے کم میچز اور اننگز یہ اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹر بن گئے۔اسٹیو اسمتھ نے 70ٹیسٹ اور 126اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے والی ہیمنڈ کے پاس تھا جنہوں نے 131 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔7ہزار رنز بنا کر اسمتھ نے عظیم ترین کرکٹ بلے باز سر ڈان بریڈ مین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے کیریئر میں 6ہزار 996 رنز اسکور کیے تھے اور اگر وہ اپنی آخری اننگز میں صفر پر آو¿ٹ نہ ہوتے اور مزید 4رنز بنا لیتے تو صرف 80اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی بن جاتے۔آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 335رنز کی اننگز کی بدولت اپنی پہلی اننگز 589رنز تین کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا

ایڈیلیڈ:(ویب ڈیسک)ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے تیسرے سیشن میں آسٹریلیا کے 589 رنز (ڈکلیئر) کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اس وقت کریز پر بابر اعظم اور افتخار احمد موجود ہیں۔
میچ کا مکمل سکور کارڈ
آسٹریلیا کو پہلی کامیابی مچل سٹارک نے دلوائی جنھوں نے امام الحق کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ کروایا، امام نے دو رنز بنائے۔آسٹریلیا کو دوسری کامیانی پیٹ کمنز کی بولنگ پر ملی جنھوں نے اظہر علی کو نو رنز پر آو¿ٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ یہ وارنر کے کریئر کی پہلی ٹرپل سنچری تھی۔
ان کا ساتھ نمبر تین پر آنے والے مارنس لابوشین نے دیا جنھوں نے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کے اکلوتے کامیاب بولر شاہین آفریدی رہے جنھوں نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔شاہین آفریدی نے جو برنز کو پہلے دن جبکہ مارنس لابوشین کو دوسرے دن کے آغاز میں آو¿ٹ کیا۔ شاہین کا تیسرا شکار سٹیو سمتھ رہے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔
موسیٰ کی نو بال پر وکٹ
نسیم شاہ اور محمد موسیٰ کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں نے ڈیوڈ وارنر کو نو بال پر آو¿ٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے۔
پہلے دن کا کھیل
آسٹریلین کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی وننگ ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی تھیں۔عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم
ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لابوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، ٹم پین (کپتان اور وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھ لائن اور جاش ہیزل وڈ۔
پاکستان کی ٹیم
شان مسعود، اظہر علی (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور پانچ رنز سے جیت لیا تھا۔برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 335 کے سکور پر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ بابر اعظم کی سنچری بھی پاکستان کو اس شکست سے نہ بچا سکی تھی۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کو بھاری برتری حاصل رہی تاہم بابر اعظم اور اسد شفیق نے اپنی بلے بازی سے مزاحمت دکھائی تھی۔پہلی اننگز میں 185 کے سکور کی وجہ سے مارنس لابوشین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

کورین موسیقاروں کو گینگ ریپ کے الزامات کے تحت سزا سنادی گئی

جنوبی کوریا:(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کے دو نامور موسیقاروں ‘جنگ جون ینگ’ اور ‘چوئے جونگ ہون’ پر متعدد خواتین کو بے ہوشی کی حالت میں گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام تھا جس کے بعد اب جنوبی کوریا کی عدالت نے ان دونوں اسٹارز کو 6 اور 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنگ جون ینگ پر گینگ ریپ کے دوران خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور تقسیم کرنے کا بھی الزام عائد تھا۔عدالت کے حکم کے مطابق ان دونوں ستاروں کو 80 گھنٹے جنسی تشدد کے علاج کے کورسز کرنا ہوں گے جبکہ ان پر بچوں کے ساتھ کام کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔می ٹو مہم کا سہارا لے کر دنیا بھر میں سامنے آئی خواتین کے حیران کن انکشافات کے بعد اس کیس نے کوریا کی میوزک انڈسٹری کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ 30 سالہ جنگ جون ینگ نے ان خواتین کا ریپ کیا جو نشے کی حالت میں اور مزاحمت کرنے سے قاصر تھیں، سیکس کے دوران برہنہ خواتین کی ویڈیو بنائی گئیں اور گروپ چیٹ میں ان ویڈیوز کو تقسیم کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ‘ان خواتین کو جو تکلیف پہنچی ہوگی ہم اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے’۔جج کے مطابق جنگ جون ینگ پر الزام ہے کہ اس نے ان خواتین کو صرف خوشی فراہم کرنے کا ایک کھلونا سمجھا۔اپنی آخری گواہی میں جنگ جون ینگ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اپنی اس حرکت پر بےحد افسوس ہے اور اب زندگی بھر میں صرف پچھتاوا ہی کرسکوں گا’۔رواں سال مارچ میں جنگ جون ینگ نے اپنے گناہ کو تسلیم کرتے ہوئے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔دوسری جانب جج نے ریمارکس میں کہا کہ 30 سالہ چوئے جونگ ہون کو نشے کی حالت میں موجود خواتین کا ریپ کرنے جیسے گناہ کا کوئی پچھتاوا نہیں۔عدالت نے جنگ جون ینگ کو 6 جبکہ چوئے جونگ ہون کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔چھا می کیونگ نامی وکیل کے مطابق اس کیس کی تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ کوریا میں ریپ جیسے سنگین معاملے کو ‘چھپے ہوئے جرائم’ کا نام دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘خواتین شرمندگی کے باعث سامنے نہیں آتی، انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ان کے بارے میں غلط تاثر قائم کیا جائے گا’۔وکیل کے مطابق البتہ اب دنیا تبدیل ہورہی ہے اور خواتین ایک دوسرے کا سہارا بن کر سامنے آرہی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے علاوہ دنیا بھر کی مشہور میوزک انڈسٹریز کی نامور شخصیات پھر بھی اس قسم کے الزامات لگائے جاچکے ہیں۔رواں سال امریکی گلوکار اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی جو آر کیلی کے نام سے جانے جاتے ہیں پر بھی کم عمر لڑکی سے شادی اور نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات رکھنے کا الزام لگایا جاچکا ہے۔آر کیلی پر نابالغ لڑکی سے شادی کرنے سمیت اپنی بیویوں کے ساتھ نازیبا رویے اور نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سمیت خواتین کے ساتھ نازیبا رویے اختیار کرنے جیسے الزامات تھے البتہ انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

جیک کیلس نے آدھی داڑھی مونچھ صاف کردی

جوہانسبرگ:(ویب ڈیسک) سابق جنوبی افریقہ آل راو¿نڈر جیک کیلس نے آدھی داڑھی مونچھ صاف کردی۔سابق جنوبی افریقہ آل راو¿نڈر اورافغان ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ جیک کیلس نے جنوبی افریقہ میں جاری ’ سیو دا راہینو ‘ چیلنج میں آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے آدھی داڑھی مونچھ صاف کردی۔انھوں نے منفرد انداز کی فوٹو بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی، یہ انوکھا انداز کچھ لوگوں کیلیے حیرانی کا سبب بنا ہوا تھا تاہم کیلس نے وجہ بتاکر سب کو مطمئن کردیا ہے۔