منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں طوفان نالگے کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی ہلاکتوں کی تعددا بڑھ کر 100 ہو گئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاؤں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53 کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63 افراد لاپتہ ہوئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گاؤں میں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں 200 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طوفان کے باعث منسوخ کر دی گئیں، دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔
Monthly Archives: October 2022
ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، فارن فنڈد فتنے 2000 لوگ 22 کڑوڑ عوام نہیں ہوتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے، وہ ملک میں بلڈ شیڈ سے انقلاب لانا چاہتا ہے حالانکہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ ہم غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے، ذلت اب صرف فارن فنڈد فتنہ کی ہوگی جس نے آرمی چیف ہو اپنے اقتدار بچانے کے لئے تا حیات ایسٹینشن دینے کی آفر دی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا؟ فارن فنڈد فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بھڑکیں مار رہا ہے۔
ایکنک نے 9 ارب 851کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے 9 ارب 851کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کیا جائے گا، ایکنک نے 292 ارب 38 کروڑ 8 لاکھ روپے کے کراچی سرکلر منصوبےکی منظوری بھی دی، اس منصوبے میں 263 ارب 14 کروڑ 9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے ملیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 44کلومیٹر طویل ہے جس میں جدید ٹریک بچھایا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ڈرگ روڈ سے شروع ہوکر گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سےگزرےگا۔
علاوہ ازیں ایکنک نے نیلم آزاد کشمیر میں 48 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ لگانے کی منظوری بھی دی، یہ منصوبہ نیلم دریا کے کنارے کیل کے قریب لگایا جائے گا۔
ای سی سی نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنےکی منظوری دے دی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے حکومتی سطح پر 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق روس سے گندم 372 ڈالر میٹرک ٹن کے حساب سے نومبر تا جنوری درآمد کی جائےگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے، ڈیلروں کا منافع بڑھانےکے فیصلے پر عمل درآمد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے پر ہوگا۔
ای سی سی کا کہنا ہےکہ سی پیک میں کوئلے والے بجلی کے منصوبے کی پاور پرچیز معاہدے کی فنانشل کلوز کے بغیر منظوری دی گئی ہے، اس معاہدے کی منظوری اگست 2019 سے دی گئی ہے۔
ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاور پرچیز معاہدے کی منظوری سے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
ای سی سی نے سی پی پی اے انرجی ریوالونگ فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنےکی منظوری بھی دی ہے۔
ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران اپنا پاؤں تڑوا بیٹھے
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شروف شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
اداکار نے شوٹنگ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو حادثے کی خبر دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین تھا کہ میں اپنے ایکشن سے واش بیسن توڑ سکتا ہوں لیکن اس کے ساتھ میرا پاؤں بھی زخمی ہوگیا۔
بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شروف جوکہ اپنے ڈانس اور ایکشن سین کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔
ٹائیگر شروف کی پوسٹ پر شلپا شیٹھی اور نرگس فخری سمیت متعدد فنکاروں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
گلوکار شان نے لکھا ’آپ ناقابل یقین ہیں، لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی انسان ہیں‘۔
ٹائیگر شروف کی آخری فلم ’ہیرو پنتی 2‘ تھی جبکہ ان کےنئے آنے والے پروجیکٹس میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ شامل ہے۔
فلم ’ٹچ بٹن‘ کی نمائش تاخیر کا شکار، 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کی نمائش کو مؤخر کردیا گیا، فلم کو 11 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔
فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا تاہم ایسا نہ ہو سکا تھا۔
فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث سینمائوں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی۔
ایک ہفتہ قبل اس کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 11 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فلم کی پروموشن کے لیے ’ٹچ بٹن‘ کو اب 11 کے بجائے 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق فلم کی ٹیم ’ٹچ بٹن‘ کی پروموشن میں مصروف ہے اور ٹیم کی خواہش ہے کہ فلم کی درست انداز میں پروموشن کی جائے۔
ٹچ بٹن کی نمائش کو مؤخر کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ اس کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین نے فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین پر فلم کا معاوضہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
علاوہ ازیں فلم کے مرکزی اداکار فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کرنے کے الزامات کی وجہ سے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں انسٹا گرام سروس بند، اکاؤنٹ معطل
سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے کئی ممالک میں انسٹاگرام سروس عارضی طور پر معطل ہوگئ ہے اور لگ بھگ ہزاروں اکاؤنٹس معطل کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب انسٹاگرام نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی پر کام شروع کردیا ہے۔
دنیا بھر کے کئی ممالک سےوابستہ ہزاروں انسٹاگرامروں نے شکایت کی ہے کہ جب وہ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کررہے ہیں تو لکھا مل رہا ہے
کہ ’آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کردیا گیا ہے۔‘
تاہم اکاؤنٹ معطل ہونے والے صارفین میں آئی فون کے صارفین زیادہ ہیں۔ دیگر صارفین نے کہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کریشن ہوگیا ہے یا پھر
کرپٹ دیکھا گیا ہے۔
انسٹاگرام نے اس موقع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ماہرین اسے جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن
افراد کو اکاؤنٹ معطل کرنے کے احکامات ملے ہیں وہ 30 روز کے اندر اندر اس سے انکار کردیں تو اکاؤنٹ بحال ہوجائے گا۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع اور آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ حکومت نے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے، حکومت نے یکم نومبر سے یہ تمام ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سے پہلے حکومت نے 50 ہزار ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے کے تحت ایل سیز کے 4 ہزار 400 کیسز کلئیر ہو چکے ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کلئیر ہونے سے 5 ہزار 765 کیسز کلئیر ہو جائیں گے، ایل سیز کے باقی 2200 کیسز بھی جلد کلئیر کر دیے جائیں گے۔
وزیراعظم پاکستان کا مجوزہ دورہ چین خوش آئند ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ: (ویب ڈیسک) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے، ہم سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو خوش آئند کہتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے، دونوں ملک قومی سانحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا کہ ہم سی پیک کے اہم نتائج کی تعریف کرنا چاہتے ہیں، سی پیک پاک چین تعاون میں سنگ میل ہے، سی پیک نے پاکستان میں معاشی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، سی پیک نے مثبت سماجی و سیاسی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سی پیک کی 11 ویں مشترکہ تعاون میٹنگ کامیاب رہی، سی پیک کے مستقبل کے حوالے سےکئی مفاہمتوں پر اتفاق رائے طے پایا ہے۔
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، دو جوان شہید
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران 4 دہشتگرد بھی جہنم واصل ہوئے۔
پی ایس ایل 8 ڈرافٹس: پہلی پِک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہوگی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کے پِک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ، پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہو گی۔
پی ایس ایل 8 انتظامیہ نے پلئیر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے ترتیب پائے پک آرڈر میں پہلی پک دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ہو گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری اور ملتان سلطانز کی تیسری پک ہو گی۔ پھر کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور آخری پِک پشاور زلمی کی ہو گی۔
پی ایس ایل 8 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کے مطابق رجسٹریشن کیلئے رسپانس بہت اچھا ہے۔
فروری اور مارچ 2023 میں ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔ پلئیر ڈرافٹ کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے، عمران خان
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کو تین سال سے کوئی دوائی نہیں مل رہی ہے، لندن سے بھگوڑا پاکستان آنے کی تیاری کر رہا ہے، نواز شریف! واپس آؤ گے مگر اب باہر نہیں جا سکتے۔
انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹیرے ملک کو لوٹ رہے ہیں، مریم کے داماد کو 70 کروڑ روپے کا فائدہ کروایا جا رہا ہے، یہ لوگ صرف باہر جاکر بھیک مانگ سکتے ہیں اور کچھ نہیں کرسکتے، یہ لوگ باہر جا کر ہمیں شرمندہ کراتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کے ساتھ حقیقی آزادی لینے نکلا ہوں، پاکستان کے عوام کسی کی بھی غلامی تسلیم نہیں کریں گے، اقتدار کے دوران میری کوشش تھی اپنے پاسپورٹ کو عزت دلواؤں، یہ نہیں ہو سکتا کہ چور وزیراعظم بن جائے اورغریب جیل میں رہے، مریم نواز کہتی ہیں لندن میں تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں ہے۔
انہوں نے آج کا لانگ مارچ گوجرانوالہ میں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل مارچ کی شروعات گوجرانوالہ سے کریں گے، کل بہت سی باتیں آپ کے ساتھ کروں گا۔
قبل ازیں ایمن آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاست نہیں، ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرانے کا جہاد ہے، جب تک پاکستان رہے گا ہم قائد اعظم کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے کہا کہ میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم حقیقی طورپر آزاد ہو، آزادی ملنے تک یہ مارچ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ قید ہیں، امیر چور بیرون ملک فرار ہو جاتے ہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک کو نقصان پہنچے گا، اربوں روپے کے کرپشن کیس میں ملوث شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا، قتل کیس میں ملوث شخص کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے، ایمن آباد کے لوگوں کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو دوسال کی تحقیقات کے بعد سزا ملی، یہ نہیں ہوسکتا کہ بڑا ڈاکو این آر او لے کر وزیراعظم بن جائے، قوم اس وقت آزاد ہوگی جب امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہو گا، ان دونوں نے مل کر10 سال ملک کو لوٹا، آج ان چوروں کو پھر ہم پر مسلط کیا گیا ہے، یہ لوگ لوٹ مار کر کے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، بیرونی سازش کے تحت آنے والے لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، قوم نے ان لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، پچھلے 6 مہینے میں 37 ضمنی الیکشن ہوئے ہیں جن میں سے 29 تحریک انصاف نے جیتے ہیں اور ان ساری جماعتوں کو شکست دی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ساری قوم اس مافیا کو مسترد کر چکی ہے، نواز شریف سن لیں! یہ پاکستانی قوم ہے کوئی بھیڑ بکریاں نہیں، نوازشریف ماحول کے سازگار ہونے کا انتظار کر ر ہے ہیں، اداروں کی عزت تب ہوتی ہے جب قوم اداروں کی عزت کرتی ہے، ادار ے اس وقت مضبوط ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو۔
عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8/9 دن لگیں گے، سارے پاکستان سے قافلے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے۔
عمران کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ کوئی فیس سیونگ دینی ہے: نوازشریف کی شہباز کو ہدایت
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نےلکھا کہ لانگ مارچ میں 10 لاکھ لانے کا دعویٓ کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں، جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جواب نہ دینے کے بعد عمران خان کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔ جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔
نواز شریف نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔