وزیراعظم کو بحرینی وزیراعظم کا فون، جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے  ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حماد نے فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کرنےکے ساتھ جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیااور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے عوام اور قیادت کے درمیان ہمیشہ سے موجود مضبوط روابط کے فروغ کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی اور امید ظاہرکی کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آئندہ آنے والے سالوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

 انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کےتبادلوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستانی نوجوان راشد نسیم نے 65 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

کراچی: پاکستانی نوجوان راشد نسیم کا ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے منظور کر لیا۔

مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگ فو ماسٹر کو شکست دے دی۔ راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد 65 ہو گئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئےتفصیلات  ویب سائٹ پر جاری کردیں۔

راشد نسیم دنیا میں  سب سے زیادہ ماشل آرٹس  عالمی ریکارڈ بنانے والے بن گئے، انہوں نے نیا ریکارڈ معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےبنایا۔ سابقہ ریکارڈ چین  کے  کنگفو ماسٹر xie desheng کے پاس تھا،جس نےایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14  تاش کے پتوں کو نن چکوکی مدد سے بوتل کو گرائے بغیر نکالا تھا۔

راشد نسیم نے  19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں 7واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ میرا عزم پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ مکمل کرنا ہے،حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود پاکستان کا نام بلند کر رہا ہوں، عوامی ستائش پر شکر گزار ہوں۔

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا

امریکا کے صدر  جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکن زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا۔

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے زاہدقریشی کی توثیق کر دی گئی تو وہ وفاقی ڈسٹرکٹ جج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے مسلم امریکی شہری ہوں گے۔

زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔

صدر جوبائیڈن کے اقدام پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے تشکر کا اظہار کیا ہے اور کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اس مہم میں پیش پیش تھے کہ مسلم امریکنز کو مناسب نمائندگی دی جائے۔

ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا زاہد قریشی کی بحیثیت وفاقی جج نامزدگی تاریخی لمحہ ہے اور وہ صدر بائیڈن، سینیٹر بوکر، سینیٹر شومر اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ اقدام ممکن بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 35 لاکھ مسلمان امریکا میں آباد ہیں، اب تاریخ میں پہلی بار ان کی نمائندگی ہو سکے گی۔

پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات، ہر شعبے میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یوکرین کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک یوکرین دفاعی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یوکرین کے سفیر نے خطے کے امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

یوکرین کے سفیر سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات، ہر شعبے میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت سمیت 14 ممالک نے کورونا تفتیشی رپورٹ کو ناکافی قرار دیدیا

نیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس اور 14 ممالک نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے اپنے ہی ادارے کی کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیقی رپورٹ کے ایک نکتے پر مزید ریسرچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے رپورٹ سے متعلق کہا کہ کورونا وائرس کی لیبارٹری میں پیدائش سے متعلق مزید تفتیش ہونی چاہیئے۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق ناکافی ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، جاپان اور اسرائیل سمیت 14 ممالک نے بھی عالمی ادارہ صحت کی کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید تفتیش پر زور دیا۔

ڈبلیو ایچ او نے 14 عالمی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کو کورونا کی جائے پیدائش کا سراغ لگانے کے لیے جنوری کو چین کے شہر ووہان بھیجا تھا جس نے ایک ماہ کے قیام کے دوران لیبارٹریز، اسپتالوں اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شواہد نوٹ کیے تھے۔

ماہرین نے 9 فروری کو پریس کانفرنس میں رپورٹ کے مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جلد رپورٹ کے اجرا کا عندیہ دیا تھا تاہم رپورٹ چینی مداخلت کے باعث ایک ماہ کی تاخیر سے دو روز قبل جاری کی گئی۔

رپورٹ میں کورونا کے لیبارٹری میں تیار کرنے کے امکان کو مسترد کردیا تھا جب کہ چمگادڑ سے کورونا وائرس کے کسی دوسرے جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکان کو ظاہر کیا گیا تھا۔

ڈالر کی قیمت21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: ڈالر کی قیمت مزید 50 پیسے کمی سے 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج کی بحالی کے بعد پاکستان  کو آئی ایم ایف سے  ایکسٹینڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت بجٹ سپورٹ کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی  قسط موصول ہونے اور پاکستان کی جانب سے 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی کامیابی کے ساتھ فروخت ہونے سے بدھ  کو بھی ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 153روپے سے بھی نیچے آگٸی جو 21ماہ کی کم ترین سطح بتاٸی جارہی ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد مزید 33 پیسے کی کمی سے 152.75روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 50پیسے کی کمی سے 153.20روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔

ماہرین کا کہناہے کہ یورو بانڈز کی نیلامی اور آٸی ایم ایف سے قرضے کی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری زخائرتین ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں سرکاری زخاٸر کی مالیت  16 ارب ڈالر سے تجاوز کرجاٸےگی لہزا ملک میں زرمبادلہ کی رسد بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی توقعات ہیں۔

جہانگیرترین کے خلاف مبینہ فراڈ، منی لانڈرنگ کے مقدمات درج

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

جیو نیوزکے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)لاہورکی تحقیقاتی ٹیم نے3 ارب14 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ 22 مارچ کو درج کیا ہے۔

ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پلپ کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے۔

ایف آئی آر کے مطابق جے ڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے جب کہ کمپنی کے باقی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج

جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے جہانگیرترین، علی ترین کےخلاف 2 ارب 20 کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کیا۔

منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر کے مطابق جہانگیرترین اور علی ترین نےاربوں روپے ملازم کے اکاؤنٹ سے دوسرےاکاؤنٹس میں ڈالے، جےڈی ڈبلیو کے سی ای او رانا نسیم اس سارے کالے دھندے میں ملوث تھے، رانا نسیم کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات مکمل تحقیقات کے بعد درج کیے گئے، جہانگیر خان ترین اورعلی ترین کو چھ بار طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے مگر دونوں پیش نہیں ہوئے۔

 ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں: ترین

جہانگیر ترین نے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں، نجی آڈٹ فرم میری کمپنیوں کےاکاؤنٹس کوپہلےہی درست قراردےچکی ہے۔

جہانگیر ترین نےمؤقف اختیار کیا کہ تمام شیئرزقانونی ،کھاتےقانون کےمطابق منتقل کیےگئے۔a

اسمارٹ، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم بہت بڑے بحران میں جاسکتے جبکہ دنیا اس سے نکل رہی ہے، بین الشہر ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔

انہوں نےکہا کہ ہم بہت خطرات کی زد میں ہیں، باقی دنیا نسبتاً کم خطرے میں ہے وہاں ویکسین لگانے کے ساتھ معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ ہم ویکسین نہ بروقت لا سکے نہ لگا سکے۔

احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے وبا پھیلی ہے میں اس بات کا پرزور حامی رہا ہوں کہ ہمیں اپنے آپ کو اس سے محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ جو اقدامات حکومت سندھ سے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ابتدا میں اٹھائے ان کی وجہ سے یہ وبا ہمارے ملک میں بہت شدت کے ساتھ نہیں پھیلی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت وفاق کی مخالفت کے باوجود لاک ڈاؤن کیے، بین الشہر نقل و حمل کے علاوہ بین الصوبائی نقل و حمل بند کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وبا بہت خطرناک ہے، میں اسلام آباد آنے سے ابھی بھی ڈرا ہوا ہوں کیوں کہ میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تو اس میں اینٹی باڈیز کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی لیکن معلوم نہیں کہ وہ وائرس کی مختلف اقسام سے تحفظ فراہم کریں گی یا نہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرا کہنا ہے عملی لحاظ سے سوچا جائے، اس وقت ہم ایک بہت بڑے بحران میں جاسکتے، جبکہ دنیا اس سے نکل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا میں ویکسین لگائی جارہی ہے وہ تو یہاں ابھی شروع بھی نہیں ہوئی، جو ویکسین لگی ہیں وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں برملا یہ کہتا ہوں جسے کئی لوگ ناپسند بھی کرتے ہیں کہ جان سے زیادہ جہان نہیں ہے، جان ہے تو جہان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ہم نے جو لاک ڈاؤنز لگائے ان پر بڑی باتیں کی گئیں لیکن بعد میں سب نے اسی پر عمل کیا، لیکن باتیں یہ ہورہی تھیں کہ ہم نے اپنی معیشت کو بچانا ہے، کیا بچانا ہے پورے خطے میں ہماری معیشت کی کارکردگی سب سے بری ہے اور شاید دنیا میں بھی سب سے بری معیشت ہے۔

وزیراعلیٰ طنزاً کہا کہ آپ نے معیشت اتنی اچھی کردی کہ آپ کو وزیر خزانہ کو نکالنا پڑا اور یہ خود الزام لگا رہے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے نکالنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا گیا لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا، میں پھر کہتا ہوں کہ حکومت سندھ کے بروقت اقدامات سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوا اسی لیے سب نے پیروی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے توسط سے اس بات پر زور دوں گا کہ بین الشہر ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا یا تو لاک ڈاؤن ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اگر یہ کرتے رہے کہ سب کو کورونا وائرس سے پریشانی ہے لیکن پتا نہیں کیا بات ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بچانا جو اس وقت ملک کے لیے سب سے اہم ہے اسے پسِ پشت ڈالا ہوا ہے باقی چیزوں پر کام ہورہا ہے۔

بھارت سے کاٹن اور چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی، کاٹن اور دھاگہ درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بدھ 3 مارچ کو نئے وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی نے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد کھولنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کی جا سکے گی جبکہ جون کے آخر تک کاٹن درآمد کی جائے گی۔

اسکے علاوہ وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لی 2ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول میں ڈيڑھ روپے اور ڈيزل ميں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمی کا امکان اس لیے پیدا ہوا کیوںکہ بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گنجائش پیدا ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئیں۔ یٹرولیم مصنوعات میں حالیہ کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قيمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے زرمبادلہ ذخائر میں 9ارب ڈالر اضافہ کیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری اکاؤنٹ سرپلس کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نسبت بھارت میں چینی 15 سے 20 فیصد سستی ہے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر11 روپے 23پیسے پیٹرولیم لیوی جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپےاور ڈیزل ڈھائی روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی

برلن میں 60 برس سے کم عمر افراد کیلئے ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک دیا گیا

یورپی ملک جرمنی کی ریاست میں خون گاڑھا ہونے، بلڈ کلاٹس کے غیرمعمولی کیسز کے باعث 60 برس سے کم عمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا کورونا وائرس ویکسین کا استعمال دوبارہ روک دیا گیا۔

امریکی خبررساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق برلن میں محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار نےکہا یہ فیصلہ جرمنی کی تمام 16 ریاستوں کے نمائندوں کے اجلاس سے قبل احتیاطی تدبیر کے تحت کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی کے میڈیکل ریگولیٹر کی جانب سے ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد غیر معمولی بلاکلاٹس کے 31 کیسز سامنے آنے کا اعلان کیا تھا اور ان میں سے 9 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جرمنی کے میڈیکل ریگولیٹر پال ارلک انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ بلڈکلاٹس کے کیسز جن افراد میں سامنے آئے ان کی عمریں 20 سے 63 برس کے درمیان ہیں اور ان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں برلن کے 2 سرکاری ہسپتالوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 55 برس سے کم عمر خواتین کے لیے ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک جرمنی میں 27 لاکھ سے زائد افراد ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ایسٹرازینیکا ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی اولین رپورٹس آسٹریا میں سامنے آئی تھیں، جس سے تشویش کی لہر پیدا ہوئی اور وہاں ویکسین کی ایک مخصوص کھیپ کی ویکسینیشن روک دی گئی تھی۔

آسٹریا کے بعد گزشتہ ہفتے آسٹریا، ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ میں اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جبکہ 14 مارچ کو نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی جانب سے بھی ایسا کیا گیا تھا۔

15 مارچ کو یورپی یونین کے 3 بڑے ممالک فرانس، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ ساتھ اسپین، لٹویا اور سلوانیا نے ان خدشات کے باعث ایسٹرازینیکا کی ویکسینیشن معطل کردی جبکہ 16 مارچ کو سوئیڈن اور لگسمبرگ بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے تھے

عالمی ادارہ صحت نے 17 مارچ کو بتایا تھا کہ کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن سے دیگر وجوہات سے بیماری یا موت کا خطرہ کم نہیں ہوتا، پلیٹلیٹس میں کمی کے واقعات کافی عام ہوتے ہیں۔

عالمی ادارے نے کہا تھا کہ ویکسین کے فوائد ممکنہ خطرات سے زیادہ ہیں اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ ویکسینیشن کو جاری رکھنا چاہیے۔

ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ کو انڈین پریمیر لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہ دی گئی تو مستقبل میں انگلینڈ اپنے بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ اگر انگلینڈ کو انڈین پریمیر لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہ دی گئی تو مستقبل میں انگلینڈ اپنے بہترین کھلاڑیوں سے محروم ہوسکتا ہے۔

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو سری لنکا اور ہندوستان کے موسم سرما کے دورے کے کچھ حصوں کے لئے آرام دیا گیا ہے لیکن بہت سے لوگ 9 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں حصہ لے رہے ہیں۔

اگر کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں پہنچ جاتے ہیں تو وہ جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے بھی محروم رہ سکتے ہیں۔

گیلس نے کہا ، “ابھی مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی انگلینڈ کے لئے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔”

مچھلی کے ٹینک کی وجہ سے آرچر کے ہاتھ کی چوٹ
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن الجھن کے بعد شکست دی

بی بی سی کے ٹفرز اور وان شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: “میں نہیں چاہتا کہ اسے موت کا بوسہ ملے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ مستقبل میں یہ خطرہ ہوسکتا ہے۔

“ہم خاص طور پر طویل عرصے میں آئی پی ایل کی شرکت پر اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ پیر سے پیر نہیں جانا چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنے بہترین کھلاڑیوں میں سے کچھ کھونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔”

لاہور سمیت پنجاب کے 9شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند

لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد متعلقہ حکام نے کورونا پابندیوں میں مزید اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 9شہروں میں ہر طرح کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلہ میں کہا گیا گیا ہے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ بس، ویگن کوسٹر، ٹیکسی، رکشہ اور چنگچی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اورنج ٹرین اسپیڈو بس،میٹرو بس کی بندش تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کیخلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے، بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

اس طرح بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی۔

جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ بناتا تھا۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے دست راست سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگیر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا ہے اور گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔