تازہ تر ین

امریکا کا سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مؤقف سامنے آگیا

امریکا نے سعودی ولی عہد کے دورہِ پاکستان کی حمایت کرتے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے دوران پریس بریفنگ کہا کہ محکمہ خارجہ اور سینیٹرشومرکےدرمیان گفتگوسےمتعلق میں نہیں جانتا، اس طرح کی بات چیت یقینی طورپرممکن ہے۔

میتھیوملرنے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہرقیدی کی حفاظت دیکھناچاہتےہیں، ہر شخص ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے،پاکستان کےمعاملات پرہمارامؤقف وہ ہےجوپہلےبیان کرچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات سےمتعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رہتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں یتھیوملر سے سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ پاکستان پرسوال کے جواب میں کہا گیا کہ شراکت داروں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں، میرےپاس سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان پرمزیدتبصرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی مصروفیات معمول کی بات ہےحمایت اورحوصلہ افزائی کرتےہیں، ہم نےایران،پاکستان کےدرمیان محدودپیمانےپرتنازعات دیکھے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv