تازہ تر ین

ٌپاکستان میں دہشتگردی کے شواہد افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے اورحالیہ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے جبکہ پاکستان طویل عرصےسےافغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے سب سے زیادہ زیادہ مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے پرمکمل عملدرآمد نہ ہوسکا، ملک میں امن قائم کرنااولین ترجیح ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے۔

علاوہا زیں میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پانچ لاکھ سےزائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے کےپی اوربلوچستان کا امن خراب کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی سرکوبی کےلیےہرحدتک جائیں گے، جنوری 2024 کو مچ ایف سی کیمپ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ نے وزارت خارجہ احتجاج ریکارڈ کرا چکی۔
خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv