حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔

حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روکنے سے متعلق کیس میں عدالت کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع خارج کروانے کے لیے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع خارج کروانے کے لیے حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ موبائل سمز بلاک کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کروانا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیا سے ایک درخواست ہے کہ پچھلی بار کا آرڈر جو رپورٹ ہوا تھا، وہ ایسے نہیں تھا۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن 144 مکمل جواب فراہم کرتا ہے جو ٹیکس سے متعلق ہے۔ جس کی آمدن کم ہوگی، ظاہر ہے وہ اپلائی بھی نہیں کرے گا۔ این ٹی این نمبر سے متعلق بھی چیزیں واضح ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکس نیٹ سے متعلق جو عام مزدور ہیں، جس کا کھوکھا ہے ظاہر ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ان کو تو نوٹس جائے گا ہی نہیں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے ٹیکسز سے متعلق مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں ڈر یہ ہوتا ہے کہ ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں۔ اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے کہ ایسے نہیں ہے۔ اب کون کون جائے گا ایف بی آر کے پاس ، کوئی رول ریگولیشن بھی تو دیں ناں۔ آپ کی درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر نہیں ہے، اس کے نام پر سم اس کا بچہ یا بچی استعمال کر رہا ہے تو اس کا کیا کریں گے۔ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کروایا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کسی غریب کو جائے گا ہی نہیں۔ نان فائلزز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ اگر کوئی شخص نوٹس جاری ہونے کے بعد جواب جمع کروائے گا، یا ایف بی آر کو مطمئن کرے گا تو ری اسٹور ہو جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ آئندہ ہفتے 22 یا 23 تاریخ دے دیں۔

عدالت نے سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کی درخواست کے خلاف متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین کیس تو 27 تاریخ کو مقرر ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے سمز بلاک کرنے سے نہیں روکا، صرف نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کیلئے قانونی قدم اُٹھالیا۔

اسپوٹسکیڈا کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی ٹی وی شو ٹی وی گویا نے انکشاف کیا ہے کہ النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز علحیدگی کی صورت میں دولت کو بچانے کیلئے ایک معاہدہ کررکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جوڑے نے ایک معاہدہ کررکھا ہے جو علحیدگی کی صورت میں اثاثوں کو تقسیم کریگا، اس معاہدے سے رونالڈو اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ بچاسکیں گے۔

معاہدے کے تحت جارجینا روڈریگز کو بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے ماہانہ رونالڈو سے 1 لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیتی ہیں۔ صرف علیحدگی کی صورت میں رقم مزید بڑھ جائے گی جبکہ لا فنکا ہاؤس بھی انکے پاس چلا جائے گا، جیسے روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو میں دیکھایا تھا۔

جارجینا روڈریگز سال 2016 رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں دونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے جبکہ اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اداکارہ ریشم کے پیچھے کیوں پڑ گیا

کرکٹ آسٹریلیا نے 6 وائٹ بال میچز کیلئے پاکستان فینز زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریزکے لیے ہر اسٹیڈیم میں ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال والے 6 میچوں کی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے دوران 6 وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا جارہا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ایک بیان میں کرکٹ آسٹریلیا نے بایا ہے کہ بھارت اور پاکستان فین زونز کی ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اداکارہ ریشم کے پیچھے کیوں پڑ گیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم آج کل سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ سماجی کاموں اور لنگر کے لیے کھانے تیار کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ان کے لیے ایک نئی پریشانی لے کر آگئی ، جب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی نظر اس پر پڑ گئی۔

کرینہ کا 24 سال پرانا اسٹائل مغرب میں نیا ٹرینڈ بن گیا

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے دو دن پہلے اپنے فیس بک پیج پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ لنگر کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں ایک سیاہ رنگ کی ہونڈا سوک گاڑی اور اس پر لگی نمبر پلیٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ نمبر پلیٹ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے نہ بچ سکی۔

فوٹو: سکرین گریب
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں لاہور ریجن ہی کے ڈائریکٹر محمد آصف نے بتایا کہ جب اداکارہ ریشم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی تو اس میں گاڑی پر نظر پڑی تو انہوں نے اس کا نمبر نوٹ کر لیا۔

ہم اکثر اپنے اردگرد گاڑیوں کے نمبر نوٹ کر رہے ہوتے ہیں اور پھر ان نمبرز کو سوفٹ ویئر پر دیکھتے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ گاڑی رجسٹرڈ ہے یا نہیں یا پھر ٹیکس کی ادائیگی ہوئی ہے یا نہیں؟

ڈائریکٹر محمد آصف نے مزید بتایا کہ گاڑی کا ٹوکن ٹیکس 30 جون 2019 تک ہی ادا کیا ہوا تھا اور اس کے بعد کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ ریشم کی گاڑی پر کل 58 ہزار 650 روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔

محکمے کے مطابق جن شہریوں کی گاڑیوں پر ٹیکس واجب الادا ہے انہیں خطوط کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے جس کے بعد اکثر شہری ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مشہور کامیڈین ناصر چنیوٹی کی گاڑی پر بھی کل 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد ٹوکن ٹیکس واجب الادا تھا، جس پر ان کو مطلع کیا گیا تو انہوں نے نمائندے کو گھر بلا کر ٹیکس کی ادائیگی کی۔

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی: بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار’ میں تاجدار کا کردار کرنے والے بھارتی اداکار طہٰ شاہ نے کہا ہے کہ اُن کی اداکاری کا فواد خان سے موازنہ کرنا فخر کی بات ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار طہٰ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا اور ساتھ ہی سیریز کے بعد مداحوں سے ملنے والی محبت پر بھی بات کی۔

اس انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے طہٰ شاہ سے پوچھا کہ مداح ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں آپ کے چہرے اور کردار کا فواد خان اور وکی کوشل سے موازنہ کر رہے ہیں تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طہٰ شاہ نے کہا کہ میرے لیے چہرے اور کردار کا موازنہ اتنی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میرے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ بڑے اداکاروں سے کریں۔

طہٰ شاہ نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی اور میرے لیے فخر کی بات ہے کہ شائقین نے سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں میری اداکاری کا موازنہ فواد خان اور وکی کوشل جیسے بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں سے کیا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ رومانس کے شائقین نے میرا موازنہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے رومانس کے ساتھ کیا، یہ بھی میرے لیے فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل، طہٰ شاہ اور فردین خان شامل ہیں۔

‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا جبکہ اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی۔

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی والدین کی مرضی سے مشروط

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کو والدین کی مرضی سے مشروط کر دیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شو کے دوران ایک خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر سے پوچھا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضا مندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری جانب معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا ڈیبیو البم ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان گہرے تعلقات قائم تھے لیکن بعد میں اس جوڑی کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔

نیپال میں غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی، نئی دہلی کا ردعمل

رواں ماہ بھارتی مصالحہ جات پر کئی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم اب نیپال نے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول کے ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی مصالحہ جات کی امپورٹ، سیل اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کی جانب سے 2 بھارتی مصالحہ جات کی کمپنیوں ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جبکہ نیپالی حکومتی ذرائع کے مطابق پابندی مصالحہ جات میں خطرناک اور مضر صحت کیمیکل ایتھیلین آکسائیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

نیپال کے فوڈ ٹیکنالوجی اور کوائلٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان موہن کرشنا ماہارجن کے مطابق ایویریسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈز جو کہ نیپال میں امپورٹ کیے جا رہے تھے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ مصالحہ جات میں خطرناک کیمیکل کا استعمال کیا جا رہا تھا، پابندی گزشتہ ہفتے لگائی گئی ہے، جبکہ ان مصالحہ جات کی سیل پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کی فائنل رپورٹس آںے تک ان مصالحہ جات پر ہر قسم کی پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے مطابق بھارتی حکومت نے اس پابندی پر اعتراض کیا ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کئی ممالک میں اس خطرناک کیمیکل کا صفر اعشاریہ 73 سے لے کر 7 فیصد تک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے نیپال سے قبل سنگاپور، مالدیپ اور ہانک کانگ کی جانب سے بھی بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

آن لائن فراڈ کی شاندار فنکاری، 2 امریکی بھائیوں نے 12 سیکنڈ میں ڈھائی کروڑ ڈالر چرالیے

امریکا میں حکام نے 2 بھائیوں کو آن لائن فراڈ کے ذریعے ڈھائی کروڑ ڈالر کے مساوی کرپٹو کرنسی چُرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 24 سالہ اینٹن پریرے بونو اور 28 سالہ جیمز پیپیئر بونو کو بالترتیب بوسٹن اور نیو یارک میں گرفتار کیا گیا۔ اُنہیں آج کسی وقت نیو یارک اور میساچوسیٹس کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایا اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر پر وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کروائی اور پھر مال لے اُڑے۔

امریکا کی ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو کا کہنا ہے کہ اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سبز باغ دکھائے اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا۔ اُنہوں نے مہینوں اپنے منصوبے پر کام کیا اور بیسیوں لوگوں کو شیشے میں اُتارا۔

اینٹن اور جیمز نے جب دیکھا کہ لوگ اُن کے جھانسے میں آچکے ہیں تو اُنہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اپنے منصوبے پر بھرپور عمل کیا اور محض 12 سیکنڈز میں کم و بیش ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اپنے والیٹ میں منتقل کرلی۔

امریکی محکمہ انصاف نے شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی اور متعلقہ شعبے کے ماہرین کی مدد سے دونوں بھائیوں کا سُراغ لگاکر اُنہیں گرفتار کرلیا۔

بحرین کے فرماں روا نے مشرقِ وسطیٰ پر عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا

بحرین میں عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں دو ریاستی حل تک فلسطین میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ پر اسرائیل کے قبضے کی مذمت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

عرب لیگ کے مشترکہ اعلامیے میں دریائے نیل، دریائے دجلہ اور دریائے فرات کے آبی ذخائر کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ہٹ کر کیا جانے والا کوئی بھی کام ناقابلِ قبول ہوگا۔

مشترکہ اعلامیے میں شام کی سلامتی، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ عرب مالک نے لیبیا سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یمن کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں وحشیانہ جارحیت بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی لشکر کشی قابلِ قبول نہیں۔

عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بحرین کے فرماں روا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کے قیام کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شاہ بحرین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائزحقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ ہم فلسطینی ریاست کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو بدترین صورتِ حال کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اُن کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔

سلمان خان نے مجھے منگنی پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، عبدو روزک

گذشتہ دنوں منگنی کرنے والے تاجکستانی گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسز عبدو روزک نے اپنی منگیتر کے بارے میں بتایا کہ انہیں شادی کی خبر پر کیسا محسوس ہوا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ، 2024 میرے لئے ایک مبارک سال رہا ہے۔ مجھے اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور میں جلد ہی شادی کر لوں گا۔

بگ باس سے مشہور معروف پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بھی دلہن مل گئی

اس گفتگو میں عبدو نےاپنی زندگی کی محبت اور اپنی شادی کے خوابوں سے لے کر ٹرولز سے نمٹنے تک ہر چیز کے بارے میں کھل کر بات کی۔

عبدو نے انکشاف کیا کہ اس کی منگیتر عامرہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اماراتی ہے۔

وہ شارجہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں اور بہت اچھی انسان ہیں۔

عبدو کا کہنا ہے کہ، عامرہ بہت مہربان، سمجھدار اور قابل احترام ہے۔ ہم دبئی کے ایک اطالوی ریستوران میں ملے تھے۔ جب ہم نے ایک دوسرے سے بات کی، تو مجھے لگا کہ اس میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو میں ایک بیوی میں چاہتا ہوں۔

کچھ مہینوں کے بعد، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بتایا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں. اور وہ راضی ہو گئی۔

عبدو کا کہنا ہے کہ عامرہ کو میری ہر وقت اس کی تعریف کرنا پسند ہے اور وہ کہتی ہے، جب میں اسے ہنساتا ہوں تو وہ اسے پسند کرتی ہے۔

شادی میں بلائے جانے والے مہمانوں کا ذکر کرتے ہوئے تاجکستانی گلوکار نے کہا کہ، ہم اپنے پیاروں کے ساتھ شادی منانا چاہتے ہیں، اس لیے میں انڈیا سے اپنے تمام دوستوں کو ضرور مدعو کروں گا۔

عبدو کے مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان بھی شامل ہیں، جن سے وہ بگ باس 16 میں حصہ لینے کے دوران قریب آئے تھے۔

میری منگنی سب کے لئے حیران کن تھی۔ میں نے 27 اپریل کو منگنی سے پہلے کسی کو نہ بتانے کا فیصلہ کیاتھا اور میں شکر گزار ہوں کہ میری فیملی اور ٹیم نے اس کو نجی رکھنے میں میری مدد کی۔ لیکن جیسے ہی سلمان بھائی نے یہ خبر سنی، انہوں نے مجھے مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ انہاں نے مجھے اپنی نیک تمنائیں دی اور یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔

میں اپنی شادی میں اپنے بڑے بھائی جان کی موجودگی کا منتظر ہوں۔ بگ باس کے میرے دوست جیسے شیو ٹھاکرے بھی حیران تھے لیکن میرے لئے خوش تھے۔

تاہم، ایک مشہور شخصیت ہونے کے اپنے نقصانات ہیں، کچھ لوگوں نے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد عبدو کو ٹرول کیا، اور دوسروں نے سوال اٹھایا کہ اس نے اپنی منگیتر کا چہرہ کیوں نہیں دکھایا، یہاں تک کہ اسے پی آراسسٹنٹ قرار دیا۔

عبدو کا کہنا ہے کہ انہیں ’افسوس‘ ہوتا ہے کہ، لوگ سوچیں گے کہ انہوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ کیا لوگ سوچتے ہیں کہ میں شادی نہیں کر سکتا؟ مجھے صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں کماتا ہوں اور اپنی فیملی کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔

میں بھی خوش رہنے کا مستحق ہوں۔ میں نے بہت سے منفی تبصروں کو آن لائن میرا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے، اس سے مجھے دکھ ہوتا ہے، کیونکہ میں نے کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کی خواہش نہیں کی ہے۔

عبدو نےیہ بھی شیئر کیا کہ، ان کے کلچر میں لوگوں کے لئے سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو آزادانہ طور پر شیئر کرنا عام نہیں ہے۔ میرا تعلق قدامت پسند کلچر سے ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ میں نے کبھی بھی اپنی ماں یا بہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیں۔ وہ پرائیویٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

بہرحال، عبدو کو کسی بھی منفی سوچ نے پیچھے نہیں کیا ہے، کیونکہ وہ کام کرنے میں بہت مصروف ہے اور محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔

میرے پاس بہت سارے منصوبے ہیں، لیکن میری بنیادی توجہ شادی پر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ اب تک کا سب سے اچھا دن ہو۔

میں اس سال آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ اور بھارت کا بھی سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ مہربان اور احترام کرے۔ امن اور محبت پھیلانا سیکھیں، اور مہربان اور مددگار بنیں۔ منفی سوچ لوگوں کو ذہنی طور پر متاثر کرتی ہے۔

بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ منگنی کر چکے ہیں اور اب ان کے ”خطروں کے کھلاڑی“ کے اگلے سیزن میں حصہ لینے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 27 مئی سے شروع ہونے والے وارم اَپ میچز یک جون تک امریکا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلے جائیں گے۔

وارم اَپ میچز کیلئے جن مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، کوئینز پارک اوول، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟

20 ٹیموں کے ایونٹ میں محض 17 ٹیمیں وارم اَپ میچز کھیلیں گی، پاکستان اور انگلینڈ دو طرفہ سیریز کے باعث وارم اَپ میچز نہیں کھیلیں گی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 29 مئی کو فلوریڈا میں انٹرا سکواڈ میچ میں حصہ لے گی۔

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچز:

پیر 27 مئی: کینیڈا بمقابلہ نیپال
عمان بمقابلہ پاپوا نیوگنی
نمیبیا بمقابلہ یوگنڈا

منگل 28 مئی: سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈز
بنگلہ دیش بمقابلہ امریکا
آسٹریلیا بمقابلہ نمیبیا
بدھ 29 مئی: جنوبی افریقہ انٹرا اسکواڈ
افغانستان بمقابلہ عمان

جمعرات 30 مئی: نیپال بمقابلہ امریکا
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ یوگنڈا
نیدرلینڈز بمقابلہ کینیڈا
نمیبیا بمقابلہ پاپوا نیوگنی
ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا

جمعہ 31 مئی: آئرلینڈ بمقابلہ سری لنکا
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ افغانستان

ہفتہ یکم جون: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب

مناما: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی عرب تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت ختم کروائے۔

پاکستان کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلیے منفی آوازوں کو خاموش کرنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2047 تک پاکستان دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا لیکن اس مقصد کے حصول کے لیے منفی آوازوں کو خاموش کرنا ہوگا۔

ٹریبنون کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے قومی ترقی کے ایجنڈے کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی میں منعقدہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کانفرنس میں دوران خطاب کہا کہ ترقی صرف ایس ڈی جی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کہ پاکستان کا بجٹ ایس ڈی جی ایس سے ہم آہنگ ہو گا۔

احسن نے کہا کہ صنعتی انقلاب میں قدرتی وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کا بہت اہم کردار ہے اور وسائل کی تقسیم کا کام پارلیمنٹ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی ایس کے حصول میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے اور میڈیا کو عوام میں ایس ڈی جی ایس کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کرنی چاہیے۔