تازہ تر ین

عوام کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ، خوشحالی لائینگے : عثمان بزار

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ ترقی کے نام پر شوبازی اور جعلسازی ہوتی رہی۔ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ہر ترقیاتی منصوبے پر میری نظر ہے، تکمیل تک خود نگرانی کروں گا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار آج بارتھی میں وزرائ، ارکان اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے ملتان اور لاہور کے ہسپتالوں پر دباﺅ کم ہوگا۔ ماضی کے حکمرانوں نے 70 سال میں دوسرا میگاہسپتال نہ بنایا جبکہ ہم نے 7 ماہ میں منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔تونسہ جیسے علاقوں میں سڑکیں بنانے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔ پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں نشستیں بڑھانے سے سبھی شہروں کے طلبا مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور ماضی کے برعکس اب ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پور کے علاقے میں موٹرسائیکل کے تنازعہ پر 6 افراد کے قتل کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورقتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv