قومی ایئرلائنز کویورپی یونین کیلئے پروازوں میں توسیع مل گئی

یورپی ممالک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 3 جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت دیدی۔

حکومت کی کاوشيں رنگ لے آئيں، يورپی ممالک نے پی آئی اے کو پروازيں آپریٹ کرنے کیلئے 3 جولائی تک توسیع دے دی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پر پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر یورپی ممالک میں آپریشن کیلئے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے پی آئی اے کو یکم تا 3 جولائی تک (مزید تین دن) اپنی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائنز کو یورپی ممالک میں پروازیں چلانے کی اجازت دینے کیلئے کوشش کی گئیں تاہم یورپی یونین نے پی آئی اے کو مشروط اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا تھا۔

اسلام آباد سے لندن اور لندن سے اسلام آباد کی پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی، دیگر پروازوں سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے 14 ممالک کے شہریوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل نہیں جنہیں یورپی یونین نے محفوظ قرار دے رکھا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے جانے کی خبروں کے بعد یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے قومی ایئر لائنز کی پروازوں کیخلاف فیصلہ کیا۔

دوسری جانب برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے پی آئی اے پائلٹس کی مصدقہ دستاويزات مانگ ليں۔

میڈ ان پاکستان: وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹ، ماسک تیار

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ دو دن میں اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ مقامی سطح پر بنائی گئی ٹیسٹنگ کٹ بھی منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل انڈسٹری کی نئی فیلڈ کا آغاز ہوا ہے۔ وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج تیار ہو گیاجو دو دن بعد این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔ جہاں سے انہیں صوبوں کے اسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ساٹھ سے نوے دنوں میں مقامی ضرورت پوری کر دیں گے۔ اس کے بعد برآمد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز چلانے کیلئے تین سو انجنیئرز رضا کارانہ تربیت دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ پاکستان میں موجود تین سو پرانے وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک کر کے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی کمپنی نے کرونا وائرس کی ٹسٹنگ کٹ بنائی ہے جو پینتالیس منٹ میں رزلٹ دیتی ہے۔ کٹ کو منظوری کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے سے منظوری کا عمل شروع ہوگا اور اس کے ساتھ اگلے ٹسٹنگ کٹس کا کمرشل معاہدہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل ماسک کے پندرہ جبکہ این نائن ٹی فائیو کے اٹھارہ ٹیسٹ کرنے ہوتے ہیں اور ابھی ٹیسٹ کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان کی چیزوں کا معیار درآمد شدہ چیزوں سے بہتر ہے۔ وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بنانے کے بعد ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔

جمعہ سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کی رات سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پخرونخوا میں ہوا کے ساتھ بوندھا باندھی اور بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی آئے گی۔

سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی

ویب ڈیسک :  سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں اسمارٹ لاک  ڈاؤن  میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

 صوبے میں لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام تعلیمی و تربیتی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بدستور بند رہیں گے جب کہ ہوم ڈیلیوری رات 11 بجے تک کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اسپورٹس سمیت جِم اور کلبس بھی بدستور بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق  تمام مارکیٹس اور دکانیں ہفتے میں 5 روزکھلیں گی اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے البتہ میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں (دودھ دہی، پرچون وغیرہ)  اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

 خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1406 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

3 ماہ بعد قومی کرکٹرز کی میدان میں واپسی، انگلینڈ کیخلاف ٹریننگ شروع

ویب ڈیسک : ‏پاکستان کرکٹ ٹیم نے ووسٹر شائر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا،  ٹریننگ کے آغاز اور کرکٹ میں واپسی پر کوچز اور کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

‏ پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے۔ بولنگ کوچ وقار یونس، فزیو کلف ڈیکن اور سیریز کی تیاریوں کے لیے بلائے جانے والے اسپنر ظفر گوہر نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کیا ۔

‏ ٹریننگ سے قبل اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے اراکین کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوئے جو کہ منفی آئے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی ٹریننگ کا آغاز کیا جا سکا۔

پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے کا تھا۔ سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں کو احتیاتطی تدابیر کے پروٹوکولز کے حوالے سے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اور کپتان اظہر علی نے بریفنگ دی۔

‏ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میدان میں واپسی ہوئی ہے، سب کھلاڑی خوش ہیں، امید ہے کہ ووسٹر میں کھلاڑی ٹریننگ کو انجوائے کریں گے۔ تین ماہ سب ٹریننگ سے دور رہے ہیں ، اس لیے سب منتظر ہیں کہ کرکٹ ٹریننگ کریں اور زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوں۔ مصباح الحق نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ووسٹر میں ٹریننگ سیشنز زبردست رہیں گے

‏ ببیٹگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ ہم یہاں اچھا کریں، مجھے نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں ہیں ، پوری ٹیم سے امید کرتا ہوں کہ وبا کے دور میں اچھا کھیل پیش کریں۔

‏ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ کرکٹ میں واپس آنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے، پی ایس ایل میں سب اکٹھا کھیلے تھے ، اب تین ماہ کے بعد کھیل رہے ہیں ، ابھی تو سرگرمیوں کا آغاز ہے خواہش ہے کہ ہمارے لیے یہ ٹور اچھا ہو ۔

پاکستان بھر میں PUBG گیم پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والی گیم ”پب جی“ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے جبکہ مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا، اس بارے میں انہوں نے کچھ واضح نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نے خودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثاءنے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندکرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے 3نوجوانوں کی خودکشی کے بعد ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی آئی پیز کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیل سکیں۔ سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ گیم کی وجہ سے اب تک 3نوجوان خودکشی کر چکے ہیں، تینوں کیسز کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، اس گیم میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں ہتھیاروں کی مدد سے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیم کے باعث نوجوانوں ذہنی تناو¿ کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ان میں تشدد کا عنصر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تہران: کلینک میں گیس لیکج سے دھماکا، 19 افراد ہلاک

تہران: ایران کے دارالحکومت کے شمالی علاقےمیںقائم ایک کلینک میں زور دھماکے سےکم از کم 19 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں ایران ک سرکاری ٹیلیویژن کے حوالے سے بتایا گیا کہ سینا اتھر ہیلتھ سینٹر میں دھماکے سے آس پاس موجود عمارتوں کو نقصان پہنچا اور گہرے دھوئیں کے بادل آسمان میں بلند ہوئے۔تہران کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’رات 8 بج کر 56 منٹ پر ایک دھماکا سنا گیا جس کے بعد سینا اتھر کلینک میں آگ لگ گئی، میڈیکل یونٹس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے‘۔

بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ ’موقع پر 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ 6 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا‘۔تہران کے فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جلال مالیکی نے ایجنسی کو بتایا کہ فائر فائٹرز 6 مزید افراد کو بچایا تھا جو 2 گھنٹے بعد جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں 15 خواتین شامل ہیں۔تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا گودیرزی نے سرکاری نشریاتی ادارے کو اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکا گیس لیکج کا نتیجہ ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کلینک میں دھماکے کے وق25 ملازمین موجود تھے جو چھوٹی سرجریز اور طبی معائنے کررہے تھے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر حساس فوجی مقام پارچین پر ہونے والے دھماکےسےمتعلقایرانیوزارت دفاع نے بتایا تھا کہ دھماکا گیس اسٹوریج کی جگہ پر ایک ٹینک لیک ہونے سے ہوا لیکن اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ پارچین وہ مقام ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہاں جوہری طاقت کےقابلعمل روایتی دھماکوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تاہم ایران اس کا انکار کرتا ہے۔

مائیک پومپیو کا عبدالغنی برادر سے ٹیلی فون پر رابطہ

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں افغان امن عمل سمیت قیدیوں کے تبادلے پر مشاورت کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں افغان امن عمل سمیت قیدیوں کے تبادلے پر مشاورت کی گئی۔ ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلی فونک گفتگو میں مائیک پومپیو نے تسلیم کیا کہ معاہدے کے تحت طالبان نے بڑے شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے نہیں کیے لیکن اُنہیں مجموعی طور پر تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گےسہیل شاہین کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کا مائیک پومپیو سے کہنا تھا کہ طالبان افغان سرزمین امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے معاہدے پر قائم ہیں۔ طالبان ترجمان نے مزید بتایا کہ پومپیو اور ملا غنی برادر نے بین الافغان مذاکرات اور پانچ ہزار طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ سہیل شاہین کے مطابق طالبان بین الافغان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے معاملہ التوا کا شکار ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، مورگن آرٹیگس نے کہا ہے کہ وڈیو کانفرنس کے ذریعے پیر کو وزیر خارجہ پومپیو نے طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا برادر کے ساتھ امریکا طالبان سمجھوتے پر عمل درآمد کے معاملے پر گفتگو کی۔اپنی ٹوئیٹ میں محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ طالبان سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے عہد پر قائم رہیں گے، جس میں امریکیوں پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک 4000 کے لگ بھگ طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے تاکہ بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔

خیال رہے کہ رواں سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعد افغانستان میں 19 سال سے جاری جنگ ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ 3 جولائی کو لندن جائے گا

دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ 3جولائی کو لندن روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق  چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی بروز جمعہ کو قومی ائیر لائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ چھ کھلاڑی بذریعہ بس ووسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، منفی رزلٹ آنے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ  شامل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ دیگر کھلاڑی اور میچ آفیشلز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ٹریننگ کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے

ججز کو دھمکیاں دینے والا شخص 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما آغا افتخار الدین مرزا کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابقسوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر ججز کو دھمکیاں دینے اور برا بھلا کہنے پر مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اس سلسلے میں آغا افتخار الدین مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا گیا جس میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ایک ’نجی تقریب‘ میں انہوں نے ’غیر دانستہ‘ طور پر معزز ججز کے خلاف کچھ الفاظ ادا کیے۔

لیونل میسی کا ایک اوراعزاز،700گول مکمل کر لئے

رجنٹائن اسٹار فٹبالر لیونل میسی  کا ایک اور  اعزاز، کیرئیر میں سات سو گول مکمل کر لیے۔ لیونل میسی نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کیخلاف ایک گول اسکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام  دیا۔ میسی کیر ئیر میں 700 گول اسکور کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں، بار سلونا اور اٹلیٹیکو  میڈرڈ کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔ارجنٹائن اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اسٹار فٹبالر  پروفیشنل  کیر ئیر میں 700 گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔میسی نے اسپینش فٹبال لیگ  میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے دوران گول داغ کر یہ اعزاز حاصل کیا، لیونل  میسی نے اسپینش کلب بار سلونا  کی جانب سے کھیلتے ہوئے 630  جبکہ   ارجنٹائن  کی جانب سے 70 گول اسکور کیے۔لیونل میسی سے پہلے  آسٹریا کے جوف بسکن، برازیل کے روماریو، ہنگری کے پوسکاس ،جرمنی کے گارڈ مولر  اور برازیل کے لیجنڈری فٹبال پیلے اور کرسٹیا نو رونالڈو 700گول کرنے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔اٹلیٹکو میڈرڈ اور بار سلونا کے درمیان میچ  دو،دو گول سے برابر رہا۔

ائیر کنڈیشن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی گرمی سے بچنے کے لیے گھروں میں ائیر کنڈیشن (اے سی) کا استعمال بڑھا دیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اے سی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے؟

ہارورڈ گزٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول کے پروفیسر ایڈورڈ نارڈیل کا کہنا ہےکہ ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز وہاں زیادہ دیکھے گئے ہیں جہاں مسلسل ائیر کنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پروفیسر نارڈیل کے مطابق عام طور پر کورونا وائرس چھینکنے اور کھانسنے سے ہوا میں معلق ہونے والے ذرات سے پھیلتا ہے لیکن اس بات کا بھی ثبوت ملتا ہے کہ یہ وائرس ائیربون یعنی ہوا سے بھی انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اے سی ہوتا ہے وہ کمرہ یا جگہ کور یعنی بند ہوتی ہے اور ادھر جراثیم شدہ بوندیں سطح پر جذب ہونے سے پہلے تھوڑی دیر تک ہوا میں معطل رہتی ہیں جس سے انفیکشن پھیل سکتا ہے۔

پروفیسر نارڈیل نے مزید بتایا کہ جب لوگ گرمی سے گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں تو اے سی کی ہوا کا تھوڑا سا جھونکا بھی خطرناک طریقے سے متاثر کرسکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورت میں اے سی کی ہوا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا اے سی کا استعمال ضرورت کے حد تک کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2003 میں ’سارس‘ وبا کے بعد کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ چند اونچی عمارتیں جو اے سی ٹیکنالوجی سے لیس تھیں ادھر یہ انفیکشن آلودہ ہوا کے باعث خوب پھیلا اور کووڈ 19 بھی ’سارس‘ کے سرکل سے تعلق رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی کی صاف ستھرائی پر دھیان دینا چاہیے تاکہ اس کے اندر جمنے والی آلودہ ہوا صحت کو بیماریوں سے بچا سکے۔

مقبوضہ کشمیر میں شہید بشیر احمد کی لاش پر بیٹھے پوتے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا

مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم نئی بات نہیں ، مگر حالیہ کچھ دنوں میں بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔بھارتی فوج نے صرف ماہ جون میں 54 کشمیری شہید کر دیئے۔

رواں برس کے 6 ماہ کے دوران شہادتوں کی تعداد 148ہوگئی ، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوپور میں بھارتی فورسز نے3 سالہ بچے کے سامنےاس کے دادا کو گولی مار دی ۔ بشیر احمد شہید کی لاش پر بیٹھے بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا ۔۔لاش پر بیٹھا بچہ بےبسی  کےساتھ بھارتی اہلکاروں کو دیکھ رہا ہے۔ڈرا اور سہما ہوا یہ بچہ دنیا سے سوال کررہا ہے کہ آخر اس کا قصور کیا ہے۔