تازہ تر ین

پاکستان بھر میں PUBG گیم پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والی گیم ”پب جی“ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے جبکہ مکمل پابندی کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا، اس بارے میں انہوں نے کچھ واضح نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نے خودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثاءنے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندکرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔

قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے 3نوجوانوں کی خودکشی کے بعد ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی آئی پیز کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیل سکیں۔ سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ گیم کی وجہ سے اب تک 3نوجوان خودکشی کر چکے ہیں، تینوں کیسز کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو فراہم کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، اس گیم میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں ہتھیاروں کی مدد سے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیم کے باعث نوجوانوں ذہنی تناو¿ کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ان میں تشدد کا عنصر بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv