تازہ تر ین

میڈ ان پاکستان: وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹ، ماسک تیار

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ دو دن میں اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ مقامی سطح پر بنائی گئی ٹیسٹنگ کٹ بھی منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل انڈسٹری کی نئی فیلڈ کا آغاز ہوا ہے۔ وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج تیار ہو گیاجو دو دن بعد این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔ جہاں سے انہیں صوبوں کے اسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ساٹھ سے نوے دنوں میں مقامی ضرورت پوری کر دیں گے۔ اس کے بعد برآمد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وینٹی لیٹرز چلانے کیلئے تین سو انجنیئرز رضا کارانہ تربیت دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ پاکستان میں موجود تین سو پرانے وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک کر کے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی کمپنی نے کرونا وائرس کی ٹسٹنگ کٹ بنائی ہے جو پینتالیس منٹ میں رزلٹ دیتی ہے۔ کٹ کو منظوری کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے سے منظوری کا عمل شروع ہوگا اور اس کے ساتھ اگلے ٹسٹنگ کٹس کا کمرشل معاہدہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل ماسک کے پندرہ جبکہ این نائن ٹی فائیو کے اٹھارہ ٹیسٹ کرنے ہوتے ہیں اور ابھی ٹیسٹ کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان کی چیزوں کا معیار درآمد شدہ چیزوں سے بہتر ہے۔ وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بنانے کے بعد ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv