تازہ تر ین

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv