تازہ تر ین

سندھ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی

ویب ڈیسک :  سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں اسمارٹ لاک  ڈاؤن  میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

 صوبے میں لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام تعلیمی و تربیتی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بدستور بند رہیں گے جب کہ ہوم ڈیلیوری رات 11 بجے تک کی جاسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اسپورٹس سمیت جِم اور کلبس بھی بدستور بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق  تمام مارکیٹس اور دکانیں ہفتے میں 5 روزکھلیں گی اور کاروبار کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے البتہ میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں (دودھ دہی، پرچون وغیرہ)  اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

 خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1406 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv