تازہ تر ین

قومی ایئرلائنز کویورپی یونین کیلئے پروازوں میں توسیع مل گئی

یورپی ممالک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 3 جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت دیدی۔

حکومت کی کاوشيں رنگ لے آئيں، يورپی ممالک نے پی آئی اے کو پروازيں آپریٹ کرنے کیلئے 3 جولائی تک توسیع دے دی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز پر پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر یورپی ممالک میں آپریشن کیلئے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے پی آئی اے کو یکم تا 3 جولائی تک (مزید تین دن) اپنی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائنز کو یورپی ممالک میں پروازیں چلانے کی اجازت دینے کیلئے کوشش کی گئیں تاہم یورپی یونین نے پی آئی اے کو مشروط اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا تھا۔

اسلام آباد سے لندن اور لندن سے اسلام آباد کی پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی، دیگر پروازوں سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے 14 ممالک کے شہریوں کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ امریکا اور برطانیہ ان ممالک میں شامل نہیں جنہیں یورپی یونین نے محفوظ قرار دے رکھا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے جانے کی خبروں کے بعد یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے قومی ایئر لائنز کی پروازوں کیخلاف فیصلہ کیا۔

دوسری جانب برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے پی آئی اے پائلٹس کی مصدقہ دستاويزات مانگ ليں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv