All posts by admin

محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کہا ہے  کہ محرم  میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں، اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ محرم میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی طرف سے  ارسال کی گئی درخواستوں پر ابھی وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اور نہ ہی وزیراعظم کے دفتر سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

شہزادہ ولیم کا برطانیہ کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر مٹر گشت

لندن: برطانوی شہزادے 42 سالہ ولیم کی لندن کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر گھومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ وہ شاہی محل کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلی جیکٹ، سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے شہزادہ ولیم کو بجلی سے چلنے والی اسکوٹی پر اپنے گھر سے شاہی محل جاتے دیکھا گیا۔

یہ فاصلہ دو سے تین میل کا ہے اور پیدل یا گاڑی پر بھی طے کیا جا سکتا ہے لیکن برطانوی شہزادے اپنے والدہ بادشاہ چارلس سے ملنے اپنی پسندیدہ الیکٹرک اسکوٹی پر جانے میں زیادہ اچھا محسوس کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ ولیم نے یہ اسکوٹی 2023 میں خریدی تھی اور تب سے وہ گاہے بہ گاہے اس اسکوٹی پر سفر کرتے رہتے ہیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں، رئوف حسن کا الزام

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔ بدھ کو اسلام آبا د میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رئو ف حسن کا کہنا تھا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکے رہیں۔ ہیومن رائٹس کی پاکستان کے حوالے سے جو رپورٹ ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس طرح کی رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے۔ ریاستی اداروں اور عوام میں خلا پیدا کردیا گیا ہے۔ آئین میں درج حقوق عوام کو دیے جائیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری غیر آئینی ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ بانی چیئرمین کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ہم چاہتے ہیں بانی چیئرمین عوام کے درمیان ہوں اور قوم کی رہنمائی کریں۔رئو ف حسن نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہی ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ ان کے سوا کسی کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے کو عدلیہ دیکھ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو غلط سمجھا اور غلط عمل کیا ۔ ہم سے انتخابی نشان چھینا گیا۔ منصف آئین کی تضحیک پر تلا ہوا ہے۔ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ مہینوں سے ملک کی مختلف جگہوں پر جلسے کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ہمیں اجازت نہیں دی جا رہی۔ کورٹ روم میں بیٹھ کر جج صاحب نے کہا تھا کہ ان کو جلسے کی اجازات دی جائے۔ جلسے کی اجازات ہمیں 6 جولائی ترنول کے مقام کے لیے دی گئی تھی لیکن آج 3 تاریخ ہے، اس کے باوجود ہمیں تاحال این او سی نہیں دیا گیا۔رئوف حسن نے کہا کہ میری زمینی ناخدائوں سے درخوست ہے کہ ہمیں جلسے کے لیے این او سی دیا جائے۔ اگر این او سی نہیں ملا تو اس کے بعد جو بھی ہو گا اس کے ذمے دار یہ خود ہوں گے۔

فتنہ پارٹی کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے،عظمی بخاری

لاہو ر(خبر نگار خصوصی ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی اجلاس منعقد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے کیلئے پورے پنجاب سے عہدیدار اور ہارے ہوئے لوگ اکٹھے کیے گئے ہیں، ان کے اپنے اسمبلی ممبران ان کے ساتھ نہیں،فتنہ فساد پارٹی یہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کے ارکان نہیں 9 مئی کے دہشتگرد ہیں، 4 ماہ سے یہی ڈرامے بازی اور لچر پن ایوان کے اندر کیا جا رہا ہے، ایوان کے اندر بیہودہ نعرے بازی اور گالم گلوچ کرنے والے وہی کچھ آج اسمبلی گیٹ پر کررہے ہیں، ہمیں ہاوس چلانے کی ڈکٹیشن وہ لوگ دے رہے جنہوں نے چار سال ہاوس ایک ڈکٹیٹر سپیکر کے حوالے کیے رکھا۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پرویزالہی نے سپیکر بنتے ہی سب سے پہلے میری رکنیت معطل کی تھی،پنجاب کی تاریخ میں سب سے زیادہ معطلیاں ان کے دور میں ہوتی رہیں، ہم نے چار سال ان کی غنڈہ گردی اور ڈکٹیٹرشپ کو بھگتا ہے، ہمارے ارکان نے ہمیشہ تہذیب اور پارلیمانی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سپیکر احمد خان نے جتنا ٹائم اور عزت ان کو دی اس کی مثال نہیں ملتی، پنجاب کے عوام نے چار سال پنکی،گوگی اور بزدار گینگ کو بھگتا ہے، جب چابی والا کھلونا وزیراعلی گونگا بن کر وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھا ہوتا تھا تب یہ لوگ اس کے آگے سرجھکائے بیٹھے رہتے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے پر پنجاب حکومت کی کارروائی کی منظوری

لاہور (خبرنگار خصوصی ) بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے پرپنجاب حکومت نے کارروائی کی منظوری دیدی۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب اسمبلی کابینہ نے قراردیاکہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منظم سازش کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نیپارٹی رہنمائوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا ٹاسک سونپا،یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ کابینہ دستاویزات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیے، گوہرعلی خان نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی۔ دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے عوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے، بیانات،میڈیا ٹاک پرکارروائیاں ہوں گی،قومی اداروں، عدلیہ،سنئیر افسران کے خلاف جھوٹے بیانات پرکیس بنیں گے۔

iOS 18 کے نئے فیچرز کیا ہیں؟

آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم تمام نئے فیچر ،ڈیزائن ،ایپل انٹیلی جنس اور پرسنل انٹیلی جنس کے ساتھ متعارف کروادیا گیا،ایپل نے اپنے صارفین کیلئے سیٹلائٹ پر میسیج سسٹم اور ہوم سکرین پر ایپس کو اپنی مرضی سے تر تیب دے سکے سکیں گے،اور اپنی خفیہ معلومات کو لاک بھی کر سکتے ہیں اور کسی بھی ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کیمرہ میں بھی بہتری لائی گئی ہے آپ اپنی تصویر کو خوب صورت بنا سکتے ہیں ،انٹیلی جنس کا استعمال کر تے ہوئے ای میل کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے ،آئی فون نے سیٹلائٹ کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے صارفین کے پیغامات کو بغیر وائی فائی کے بھی بھیج سکتے ہیں

IOS18 آئی فون ،آئی پیڈ اور میک میں نئے آپریٹنگ سسٹمکو اپڈیٹ کیا جاسکتا ہے اس میں انٹیلی جنس سسٹم صارفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا،سنٹیلی جنس سسٹم صارفین کی ضرورت کے مطابق پکچر اور ایپس کو زیادہ دلچسپ بنادے گا،ایپل کا IOS18کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار ،ایپل کی نئی اپڈیٹ میں فوٹو ایڈیٹنگ ایپ بھی شامل ہے،ایپل کے سافٹ وئیر انجینئر کے مطابق صارفین کا انٹیلی جنس سسٹم کے دور کا آغاز ہو چکا ہے جو مفید سہولیات فراہم کر تا ہے جو آئی فون کے صارفین کے ا تجربے کوبدل کر رکھ دے گا،اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنے آئی فون کے آئیکنز اور ویجٹس کو اپنی مرضی سے تبدیل بھی کر سکتے ہو اور نیا وال پیپر بھی بنا سکتے ہیں

ایپل نے صارفین کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ،یعنی میڈیا پلے بیک ، ہوم کنٹرولز، اور کنیکٹیویٹی کے استعمال کو آسان کر دیا ہے،پہلی بار، صارفین اب لاک اسکرین کے نیچے کنٹرولز کو تبدیل کر سکتے ہیں،IOS18آئی فون 15اور آئی فون 15promaxپر دستیاب ہوگا،اب ایکشن بٹن کے ساتھ صارفین تمام ایپس کو تیزی سے استعمال کر سکتے ہیں

صارفین کو کسی چیز کو تلاش کر نے اور اور تصاویر کو دوبارہ ڈیزائن کر نے میں مدد دیتا ہیاور carouselکے فیچر کو استعمال کر کے سلائیڈ شو بھی بنا سکتے ہیں اور روز نئے ڈیزائن بنا سکتے ہیں

مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک، دو فرار

)فرید نگر کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک، دو فرار ، مفرور ڈاکووں کو جلد گرفتار کر لیں گے ڈی ایس پی ذوالفقار وریا،تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں تھانہ چورستہ میاں خان پولیس جو معمول کی گشت کر رہی تھی کہ فرید نگر کے قریب شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے پولیس کا ڈاکووں سے سامنا ہو گیا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکووں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،
فائرنگ کے نتیجے میں دو خطرناک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ، دو ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیہلاک ڈاکووں کے قبضہ سے موٹر سائیکل ، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے ٹمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ڈی ایس پی بصیر پور سرکل ذوالفقار علی وریا نے سٹی پریس کلب دیپالپور کے سینئر صحافیوں مظہر عباس چوہدری اور میاں کاشف وٹو کو بتایا کہ مفرور ڈاکوں کی تلاش کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے مفرور ڈاکوں کو جلد گرفتار کر لیں گے اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

منشیات کے خلاف کریک ڈاون، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اورمنشیات کے خلاف کریک ڈاون سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پاکپتن پولیس نے رواں سال کے گزشتہ 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کل 1340 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے کیٹیگری اے کے 122 اور کیٹیگری بی کے 1218 مجرمان شامل ہیںاس کے علاوہ 877 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ترجمان نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کل 689 مقدمات درج کئے گئے اور ان سے 364 کلو گرام چرس32 کلو گرام افیون 1 کلو ہیروئن6932 لیٹر شراب 1559 لیٹر لاہن اورشراب تیار کرنے والی 28 چالو بھٹیاں بھی برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کل 344 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 24 رائفلیں 282 عدد پسٹل 36 عدد بندوقیں 1380 عدد گولیاں برآمد کی گئیں اور 119 ارکان پر مشتمل 30 کریمنل گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن پولیس نے رواں سال میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران خطرناک گینگز, اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف وارداتوں میں چھینا گیا 17 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا-ترجمان نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پاکپتن پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے-

پہلی بار ووٹ خریدا یا بیچا نہیں گیا، محمود خان اچکزئی

 اسلام آباد: اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ووٹ نہ تو خریدا گیا اور نہ ہی بیچا گیا اور ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی ہمیں ووٹ دیا۔

سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد اراکین کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اچھے ماحول میں انتخاب ہوا، پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں انوکھی بات تھی اور پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ نہ خریدا گیا اور نہ بیچا گیا، ہمارے ہاں اس پارلیمنٹ کے دو ارکان تھے، جن کا انتقال ہوا ہے، انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں دو ووٹ ملے تھے، جب سینیٹ کا انتخاب ہوا تو والد نے 17 اور بیٹے نے 16 ووٹ لیے اور اسی طرح اراکین کو بکاؤ مال سمجھا جاتا تھا لیکن اب تبدیلی آئی ہے جو خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سب کچھ بیچا اور خریدا جا سکتا ہے لیکن بعض ایسے لوگ ہیں جو اس بات کی مخالفت کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اسی طرف ہوں۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی پارٹی کے جتنے اراکین تھے، تمام 90 لوگوں نے اپنے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ان کی پارٹی کے لوگوں نے تمام ووٹ دیے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری تعداد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، میں ان کا بھی مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے مہربانوں نے کہا دل کی بات یہ ہے کہ آپ کو ووٹ دو لیکن حکم کسی اور کو دینے کا ہے، ایک جوان نے کہا فلاں نے پوچھا کہ ووٹ کہاں ڈالا تو اچکزئی کو دیا تو کہنے لگا کہ وہاں کیمرے لگے ہوئے ہیں، تم سے پوچھا جائے گا تو جواب دیا کہ جس نے پوچھنا ہے پوچھ لیں میں نے ووٹ دے دیا۔

اپوزیشن کے امیدوار نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسے لوگوں نے بھی ہمیں ووٹ دیا جو عمران خان کی پارٹی کے اراکین نہیں تھے، اخترجان مینگل نے گھر میں بیماری کے باوجود یہاں رکے اور ووٹ دیا۔

وزیراعظم کی زرداری ہاؤس جاکر آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کا 14واں صدر منتخب ہونے پر زرداری ہاؤس جاکر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی  زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کریں گی۔

بعد ازاں وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد دینے زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے اور صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کی جانب سے صدارتی الیکشن میں انکی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ ملے گا، اسپیکر ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں، نو منتخب صدر کی قیادت میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔

گورنر، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مبارک باد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور بیان میں کہا کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزید پروان چڑھے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارک باد دی اور کہا کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کاحقیقی محسن مل گیا ہے، صدر زرداری کی دوررس نگاہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں اور وہ تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوش حالی کی جانب گامزن کریں گے، صدرزرداری کی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے۔

آصف علی زرداری پاکستان کے نئے صدر منتخب

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

ملک کے  14 ویں صدر کے انتخاب کے  لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔

قومی اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ہیں۔ صدارتی الیکشن میں سینیٹر شیری رحمان آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ  جکب کہ سینیٹر شفیق ترین ، محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔  خیبرپختونخوا اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے 91 اور آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی

تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، اس موقع پر انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کا ووٹ کے لیے نام پکارنے پر  سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین  نے اعجاز چوہدری کو رہا کروکے نعرے لگائے۔

سینیٹ سے جے یو آئی ف کے 4 اراکین،جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔ اسی طرح جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ  اور پی ٹی آئی کے شبلی فراز بھی ووٹ نہ ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور اعظم سواتی نے بھی ووٹ حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ قومی اسمبلی سے جے یو آئی کے 8اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی

صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی، جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے منتخب امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

پختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 109 ووٹ پول کیے گئے ہیں۔ 36 ووٹ کاسٹ نہیں کیے گئے ۔ ان میں 21 خواتین اراکین اسمبلی، 4 اقلیتی اراکین شامل ہیں جب کہ 2 حلقوں پر خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

سندھ اسمبلی میں پولنگ

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے سندھ اسمبلی میں پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیے۔ آصف زرداری کو

سندھ اسمبلی میں 2 اعشاریہ 5 نشستوں پر ایک ووٹ گنا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا۔ میں الیکشن کے لیے نہیں بلکہ اپنے کام کے لیے سندھ اسمبلی آیا تھا۔

ایم کیو ایم کے 36ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پیپلزپارٹی کے 116 ارکان نے ووٹ  کاسٹ کیا ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9آزاد ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا   جب کہ ایک ووٹ مسترد  ہوا، جسے علیحدہ رکھ دیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں پولنگ

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ظہور بلیدی اور علی مدد جتک کو آصف زرداری کا پولنگ ایجنٹ مقرر کیے گئے تھے۔

بلوچستان اسمبلی کے 64 اراکین ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہیں جب کہ بلوچستان اسمبلی ارکان کا ایک ووٹ ایک ہی شمار ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں پولنگ

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔ پنجاب میں 5.49 ارکان مل کر ایک ووٹ بناتے ہیں۔

وزیراعظم کی زرداری کے ناشتے میں شرکت

صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی، آئندہ  مزید کیا اقدام کریں گے؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں  آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی۔ پہلے بھی جو ہوا، پارلیمنٹ نے کیا۔ اب بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کی تفصیلات و دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی انٹراپارٹی کی تفصیلات ودستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی، تفصیلات پی ٹی آئی کےرؤف حسن کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فارم 65 پرمشتمل پارٹی سربراہ کاسرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا ہے ۔

ودستاویزات میں مرکزی کورکمیٹی کےارکان کے نام اور تفصیلات سمیت نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

مرکزی اور صوبائی سطح پر نو منتخب پارٹی عہدے داروں کی تفصیلات بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔

فیڈرل الیکشن کمشنر کے نوٹیفکیشن کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئیں۔

طیارے سے گرائی گئی امداد سے5 فلسطینی شہید، امریکا کی تردید

غزہ میں طبی خدمات سے وابستہ افراد نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں سے گرائی جانے والی امدادی کے پیکیجز کی زد میں آکر 5 افراد شہید ہوئے۔

امریکا نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں اس کے گرائے ہوئے پیکٹوں سے نہیں ہوئیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ایک C-130 طیارے کے ذریعے غزہ کے باشندوں کے لیے کھانوں کے ساڑھے گیارہ ہزار پیکٹ اور دواؤں کے پیکیجز، اردن کی معاونت سے، گرائے گئے۔

غزہ کے ایک اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ خوراک کے پیکٹ یا بنڈل گرانا بہت خطرناک ہے کیونکہ پیکٹس کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے۔

امریکی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ کسی کی ہلاکت میں امریکی فوج کا عملہ ملوث نہیں۔

اردنی فوج کے ذریعے نے بھی بتایا کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے چار طیاروں کے ہاتھوں کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔

امریکا نے غزہ میں طیاروں سے امداد گرانے کا عمل 2 مارچ کو شروع کیا تھا جب 38 ہزار افراد کا کھانا گرایا گیا تھا۔

اس کے بعد منگل کو 36 ہزار اور جمعرات کو 38 ہزار افراد کے لیے خوراک گرائی گئی تھی۔