استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی : عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، پہلے بھی کہا تھا کہ ان لوگوں میں ہمت ہے نہ حوصلہ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ماضی میں بھی یہ ٹولہ مل کر ملک کو نوچتا رہا، نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، یہ عناصر پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم ،آرمی چیف ملاقات،دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلیجنس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم عمران خان سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان سے قومی سلامتی پر تبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا

وزیر اعظم آفس کے ایک بیان کے مطابق ، “ملاقات کے دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا”۔

پاکستان کے اسپائی ماسٹر اور آرمی چیف نے آخری بار وزیر اعظم سے 25 جنوری کو ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں تینوں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی تھی۔

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی امتنان شاہد سے ملاقات ،سیاسی امور پر گفتگو

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ، ایم پی اے شازیہ عابد اور ن لیگ کی ایم پی اے راحلیہ خادم حسین نے ایڈیٹر خبریں میڈیا گروپ امتنان شاہد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہنگائی اور ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جو کچھ بھی ہورہا ہے۔وہ پس پردہ ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ راحلیہ خادم حسین نے کہا کہ مہنگائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہی ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے مزار پر سیاسی نعرے لگانا کوئی بری بات نہیں آخر قائد اعظم بھی تو سیاسی تھے۔

اداکاری کے بعد ماہرہ خان کی پروڈکشن میں انٹری

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اب پروڈکشن کے میدان میں انٹری دے دی۔

گزشتہ ماہ جنوری میں ماہرہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی لیکن انہوں نے پروڈکشن میں انٹری سے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں پروڈکشن میں قسمت آزمائی کے فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس پر سول فرائے فلمز ( Soul Fry Films ) لکھا ہوا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہوں، انہیں سنتی اور سناتی ہوں’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں پروڈکشن میں اپنے پہلے وینچر کو مداحوں سے شیئر کرنے پر بہت زیادہ پُرجوش ہوں اور گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ‘پروڈکشن کے اس نئے سفر میں میرے پاس معاون کے طور پر نینا کاشف سے بہتر کوئی نہیں ہے’۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان نے مزید لکھا تھا کہ آپ کا اور آپ کی کہانیوں کا ہمیشہ استقبال کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو شام 4 بجے کے بعد ان کا انسٹاگرام دیکھنے کا بھی کہا تھا کہ وہ کوئی نیا اعلان کرنے والی تھیں۔

اور شام میں انہوں نے اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان بھی کردیا جس کا نام ‘بارہواں کھلاڑی’ ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک کہانی جو تمام کھیلوں میں سب سے مقبول کرکٹ کے گرد گھومتی ہے۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ ایک کہانی جو دوستیوں، رشتوں، اتحاد، ناکامی، کامیابی، محبت اور بہادری کی کہانی پر مبنی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنی آنے والی ویب سیریز ‘بارہواں کھلاڑی’ کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا جو ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی پر ریلیز کی جائے گی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ویب سیریز میں یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور اداکار و گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر دکھائی دیں گے۔

اس ویب سیریز کی ہدایات عدنان سرور دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

دوسری جانب ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی کی جانب سے بھی ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں صبا فیصل،سرمد کھوسٹ، اداکارہ کنزا ہاشمی، میرا سیٹھی کو بھی ٹیگ کیا گیا جو ممکنہ طور پر اس ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

Cialis sans ordonnance , Lasilix injectable , Zyrtec sans ordonnance , Comment prendre du viagra , Tadalafil mylan 20 mg prix , Creme pour furoncle sans ordonnance , Ovule mycose sans ordonnance , Medicament sans ordonnance Furosémide 20 mg Si vous levez, no doubt also offer de minimiser l’éventuelle survenue de prospection commerciale.
Le chiffre moyen pendant toute Tenfance est de et est donc supérieur generique cialis soft acheter cialis viagra generique cialis generique maroc à cialis generique danger la prix officiel cialis pharmacie moyenne du chiffre du nourrisson. La moyenne pour les garçons et les difference entre cialis et generique filles cialis pharmacie andorre cialis generique pharmacie en lign est achat cialis generique la même chez cialis générique franc le nourrisson et Tenfant garçons filles. www.viagrasansordonnancefr.com L’auteur n’a pas vu les grandes comparatif viagra sans effet viagra kamagra oscillations signalées par Bouchut et Dubrisay.

وزیراعظم کی پریشان عوام کو صبر کی تلقین، روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کی وجہ قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے امیر غریب نہیں دیکھا جائے گا۔ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ تھوڑا صبر کریں، فارن فنڈنگ کیس کر کے اپوزیشن نے خود کو عذاب میں ڈال لیا، سینیٹ میں اوپن بیلٹ کے لیے رواں ہفتے آئینی ترمیم لا رہے ہیں۔

عوام کیساتھ سوال و جواب سیکشن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین آج ہی پاکستان پہنچ چکی ہے، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائیگی۔ کورونا ویکسین میں کوئی امیر غریب نہیں دیکھا جائے گا۔ کوشش کریں گے زیادہ تے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیں۔

’سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتا‘

انہوں نے کہا کہ زندگی میں بڑے بڑے گول رکھے جن میں کامیاب ہوا۔کرکٹ میں کپتان، شوکت خانم ہسپتال پھر سیاست کے گول رکھے۔ دو پارٹیاں ہوتی ہیں تو تیسری پارٹی کا آنا ناممکن ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی دو پارٹیاں تھیں تیسری پارٹی کا آنا ناممکن تھا۔ آج سب دیکھ رہے ہیں اور عوام کی مدد سے آپ کے سامنے ہیں، سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جب آپ کوئی ہٹ کر چیز کرتے ہیں تو کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا۔

انوشکا نے بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر ویرات کوہلی محبت بھری نگاہوں سے بیٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انوشکا شرما نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام ’وامیکا‘ لکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکر گزاری کے ساتھ بسر کررہے ہیں لیکن ہماری وامیکا نے اس دنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

آخر میں انوشکا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

انوشکا نے 9 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ فیملی فوٹو شیئر کی جسے اب تک 5 کروڑ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ویرات کوہلی نے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی تھی۔

پاکستان میں 3فروری سے کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا ویکسینیشن کا آغاز ملک بھر میں 3فروری سے شروع کرے گا اور سب سے پہلے ہیلتھ پروفیشنلز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اس متعلق پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189، سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

نورخان ایئربیس میں چین کی جانب سے فراہم کردہ ویکسن حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان نے مل کر ویکسین کے ٹرائل کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے یہ کرونا ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی ہے جس کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو اس سال 7دہائیاں مکمل ہوجائیں گی اور چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے اور پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین کرونا ویکسین فراہم کر رہا ہے۔

قبل ازیں تقریب میں چینی سفیر نے ویکسین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کی۔ چین سے 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزز لے کر طیارہ یکم فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ ہوگی، ای پی آئی سے کرونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کے گئے ہيں

سعودی عرب جانے والے 2 مسافر جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے پر گرفتار

پشاور : ایئرپورٹ پر سی اے اے نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورایئرپورٹ پردوسری مرتبہ جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پکڑی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 2 افراد نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھائی، دونوں افرادکوحراست میں لےکرپولیس کےحوالےکردیاگیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے جعلی کوروناٹیسٹ رپورٹ دکھانےپر6افرادکوحراست میں لیاگیاتھا۔

یاد رہے گذشتہ روز پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سی اے اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا تھا، تینوں مسافر نجی ایئرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔

سی اے اے حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے، تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باچا خان ایئرپورٹ کے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ جعلی نکلی ، ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی، آنگ سان سوچی گرفتار

میانمار میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی نافذ کردی جب کہ آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوج نے حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور ملک کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

میانمار کی فوج نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں سویلین حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد بغاوت کرتے ہوئے نہ صرف اقتدار پر قبضہ کرلیا بلکہ برسرِ اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا۔

فوج کے زیرانتظام ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے پیغام میں میانمار فوج کے سینئر جنرل نے ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کے سپرد کردیے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہی دارالحکومت اور مرکزی شہروں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کردیے ہیں جب کہ ملک کے اہم شہروں میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے اور میانمار کے ریاستی نشریاتی ادارہ تکنیکی مسائل کے سبب آف ایئر ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے میانمار کی فوج سے گرفتار سیاسی رہنماؤں سمیت دیگرحکام کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں این ایل ڈی نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کر لی تھیں تاہم فوج نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔

کورونا کے دوران فنکاروں کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کام کروایا جارہا ہے، نعمان اعجاز

پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے مقامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کے طریقہ کار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران آرٹسٹس کی کنپٹی پر پستول رکھ کر کام کروایا جارہا ہے۔

ہدایت کار رافع راشدی کو دیے گئے انٹرویو میں نعمان اعجاز نے انڈسٹری میں معاوضوں کی عدم ادائیگیوں اور اس ضمن میں اداکاروں اور پروڈیوسرز کو پیش آنے والی مشکلات اور براڈ کاسٹرز کے رویے کے حوالے سے بات کی، جس کا فی الحال مختصر ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں معاوضوں کی عدم ادائیگیوں سے متعلق سوال پر نعمان اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اداکار ایسا نہیں، کوئی پروڈیوسر ایسا نہیں جس کا معاوضہ نہ پھنسا ہو۔

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کرونا ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
پاکستان کی ویکیسن حکمت عملی
پاک فضائیہ کا خصوصی طیاری چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے
ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا
تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی
ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے
درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی
ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی
فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں
این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہے
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں
ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں
خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم
آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی
این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا
ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں
ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا
ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا

اب وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ عوام نے ان کی حکومت گرا دی ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب وزیراعظم کو ٹی وی کے ذریعے پتہ چلے گا کہ عوام نے ان کی حکومت گرا دی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد اب عمران صاحب کوٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جا چکے ہیں، آٹا چینی چور سلیکٹڈ کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مذاق یہ عوام سے کرتے تھے اب وہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے، وزیراعظم کوٹی وی سے پتہ چلے گا کہ ان کی حکومت عوام نے گرا دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ پر وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اور ارکان ساتھ ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔