تازہ تر ین

انوشکا نے بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر ویرات کوہلی محبت بھری نگاہوں سے بیٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

انوشکا شرما نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام ’وامیکا‘ لکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زندگی محبت اور شکر گزاری کے ساتھ بسر کررہے ہیں لیکن ہماری وامیکا نے اس دنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے۔

آخر میں انوشکا نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

انوشکا نے 9 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ فیملی فوٹو شیئر کی جسے اب تک 5 کروڑ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ویرات کوہلی نے مداحوں کو انسٹاگرام پر دی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv