تازہ تر ین

وزیراعظم کی پریشان عوام کو صبر کی تلقین، روپے کی قدر میں کمی مہنگائی کی وجہ قرار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے امیر غریب نہیں دیکھا جائے گا۔ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ تھوڑا صبر کریں، فارن فنڈنگ کیس کر کے اپوزیشن نے خود کو عذاب میں ڈال لیا، سینیٹ میں اوپن بیلٹ کے لیے رواں ہفتے آئینی ترمیم لا رہے ہیں۔

عوام کیساتھ سوال و جواب سیکشن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین آج ہی پاکستان پہنچ چکی ہے، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائیگی۔ کورونا ویکسین میں کوئی امیر غریب نہیں دیکھا جائے گا۔ کوشش کریں گے زیادہ تے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیں۔

’سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتا‘

انہوں نے کہا کہ زندگی میں بڑے بڑے گول رکھے جن میں کامیاب ہوا۔کرکٹ میں کپتان، شوکت خانم ہسپتال پھر سیاست کے گول رکھے۔ دو پارٹیاں ہوتی ہیں تو تیسری پارٹی کا آنا ناممکن ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی دو پارٹیاں تھیں تیسری پارٹی کا آنا ناممکن تھا۔ آج سب دیکھ رہے ہیں اور عوام کی مدد سے آپ کے سامنے ہیں، سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جب آپ کوئی ہٹ کر چیز کرتے ہیں تو کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv