تازہ تر ین

پاکستان میں 3فروری سے کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا ویکسینیشن کا آغاز ملک بھر میں 3فروری سے شروع کرے گا اور سب سے پہلے ہیلتھ پروفیشنلز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اس متعلق پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189، سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

نورخان ایئربیس میں چین کی جانب سے فراہم کردہ ویکسن حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور پاکستان نے مل کر ویکسین کے ٹرائل کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے یہ کرونا ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی ہے جس کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کو اس سال 7دہائیاں مکمل ہوجائیں گی اور چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی لازوال دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے اور پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین کرونا ویکسین فراہم کر رہا ہے۔

قبل ازیں تقریب میں چینی سفیر نے ویکسین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کی۔ چین سے 5 لاکھ ویکسین کی ڈوزز لے کر طیارہ یکم فروری کو پاکستان پہنچا تھا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ ہوگی، ای پی آئی سے کرونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کے گئے ہيں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv