تازہ تر ین

پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

لندن کے پہلے پاکستانی نژاد مسلم میئر صادق خان نے ریکارڈ تیسری بار میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گذشتہ روز انھیں جو بدترین خوف ہو سکتا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔

ہرچند کہ لندن کے مضافاتی علاقوں میں ٹوری یعنی کنزرویٹو کا زور بڑھا تھا تاہم انھوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

مسٹر خان کی جیت کا مارجن 275,000 ووٹوں کا تھا اور انھیں کل ووٹ کا 44 فیصد حصہ ملا ہے جو کہ سنہ 2016 میں پہلی بار حاصل کردہ کامیابی کے برابر رہا۔

اس جیت کے باوجود ان کی فتح کی تقریر میں تلخی تھی جس میں انھوں نے اپنے ٹوری مخالف کی ‘مسلسل بے روک ٹوک منفی مہم’ کی مذمت کی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس منفی مہم کا الٹا اثر پڑا ہے۔

اس انتخاب کے بارے میں لندن کے بعض میڈیا کی جانب سے یہ تنقید کی گئی کہ یہ بے جان انتخاب ہے اور اس میں کوئی جوش و خروش نہیں۔ لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مسٹر خان کی ‘سیفٹی فرسٹ’ حکمت عملی کام کر گئی۔

جہاں ایک طرف ان کے ‘محفوظ، منصفانہ اور سرسبز’ دارالحکومت کے وعدے نے ان کے اپنے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کی جانب راغب کیا وہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ گرین اور لبرل ڈیموکریٹ ووٹروں کو بھی اپنی حمایت میں ‘راغب’ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ لگتا ہے لوگوں نے اپنے جھکاؤ کے برخلاف لیبر پارٹی کے امیدوار مسٹر خان کو ووٹ کیا۔

جنوب مغربی لندن میں یہ واضح طور پر نظر آیا جہاں لب ڈیمز نے اپنی پہلی حلقہ اسمبلی کی نشست جیتی لیکن مسٹر خان نے آرام سے مز ہال کو ووٹوں کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ مز سوزین ہال کنزویٹو پارٹی کی امیدوار تھیں اور پہلے کے مقابلے میں اس پارٹی کو دو فیصد کم ووٹ ملے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv