تازہ تر ین

سعودی عرب جانے والے 2 مسافر جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے پر گرفتار

پشاور : ایئرپورٹ پر سی اے اے نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانے پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورایئرپورٹ پردوسری مرتبہ جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پکڑی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 2 افراد نے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھائی، دونوں افرادکوحراست میں لےکرپولیس کےحوالےکردیاگیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے جعلی کوروناٹیسٹ رپورٹ دکھانےپر6افرادکوحراست میں لیاگیاتھا۔

یاد رہے گذشتہ روز پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سی اے اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا تھا، تینوں مسافر نجی ایئرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔

سی اے اے حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے، تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باچا خان ایئرپورٹ کے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ جعلی نکلی ، ایئرپورٹ منیجر عبید الرحمان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو مسافروں کے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv