ابھی نندن سے متعلق بیان کو بھارتی میڈیا توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے، ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپنے دیے گئے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا اشارہ سول لیڈر شپ کی کمزوری کی جانب تھا، بھارتی میڈیا بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔

پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی ویڈیو میں ایاز صادق نے بھارتی پائلٹ کی رہائی سے متعلق بیان کے حوالے سے کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کے حوالے سے وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈروں کو بلاکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی، عمران خان کے پاس اتنی ہمت نہیں تھی،ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور ماتھے پر پسینہ تھا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ کس کے کہنے اور کس کے دباؤ میں تھے تاہم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم ابھی نندن کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ سول لیڈرشپ کا یہ فیصلہ تھا جو شاید جلد بازی میں کیا گیا، ہماری رائے یہ تھی کہ ذرا سا انتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ابھی نندن کو چھوڑنے کے فیصلے میں سول لیڈرشپ اور عمران خان کی کمزوری نظر ائی، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بتایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کا حملہ ناکام ہوا اور جہاز گرادیا گیا وہ دن پاکستان کی فتح کا دن تھا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی میٹنگ میں کہا کہ ہمیں ابھی نندن کو قومی سلامتی کے باعث واپس بھجوانا ہے، ہم فوری واپسی کے مخالف تھے مگر قومی سلامتی کی خاطر یہ فیصلہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، پسینے میں شرابور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں جبکہ بھارت آج رات 9 بجے حملہ کر رہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر بھارتی میڈیا نے خوب واویلا مچایا اور بھارتی پائلٹ کی رہائی کو اپنی فتح سے تعبیر کیے جارہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے ایاز صادق کے اس بیان پر شدید ردِ عمل دیا اور ان کے خلاف ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کے دوبارہ کب بند ہو جائیں: سعید غنی

کراچی:  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث تعلیم کو نقصان ہوا، سکول بند رہے، سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کے دوبارہ کب بند ہو جائیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طلبہ میں مفت ٹیبلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور سہولیات نہیں مگر 6 فیصد علاقوں میں سب ہے، سکول بند ہوئے تو ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا 30 سے زائد نئے سکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا، جو این جی اوز ہمارے ساتھ تعلیم کیلئے کام کرنا چاہیں وہ آگے بڑھیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 277، بلوچستان میں 15 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211، اسلام آباد میں 19 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 76 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 347، سندھ میں 2 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

70 روز بعد کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی: اسد عم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں، کورونا مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 277، بلوچستان میں 15 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211، اسلام آباد میں 19 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 76 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 347، سندھ میں 2 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پوری قوم دشمن کیخلاف متحد ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔

ہندوستان خطے میں ریاستی دہشت گردی کا مرکز ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک): امریکا اور بھارت کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر دفتر خارجہ خارجہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور ہندوستان خطے میں ریاستی دہشت گردی کا مرکز ہے۔

دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے بیان کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر ایک معقول نظر رکھیں اور یک طرفہ اور زمینی حقائق سے ماورا معاملات کی توثیق سے باز رہیں۔

امریکا اور بھارت نے سالانہ وزارتی سطح کے مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان سے دہشت گردی کے انسداد کے لیے “ٹھوس کارروائی” کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ اور بھارت کے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزرا نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری، مستقل اور ناقابل واپسی کارروائی کرے تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ اس کے زیر اقتدار کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے دہشت گردوں کی جانب سے دوسروں کی سرزمین استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی ہر شکل میں شدید مذمت کی۔

امریکا اور بھارت نے اپنے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعاون کے ایک حصے کے طور پر دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپ اور عہدہ طے کرنے والے مذاکرات چیت کے ذریعے سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکا اور بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں پاکستان کے حوالے سے ‘غیرضروری اور گمراہ کن’ بیان کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ بیان “انتخابی اور یکطرفہ” تھا اور اس میں پاکستان کے بارے میں کیے گئے دعوے ‘اعتراضات کے معیار’ پر پورا نہیں اترتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے امریکا پر عالمی ذمے داریوں سے پہلو تہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اگست 2019 کے بعد بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مقبوضہ علاقے کے الحاق کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں صورتحال پر توجہ دینے میں ناکام رہا۔

اس سلسلے میں کہا کہ مشترکہ بیانات میں نہایت خوشگوار انداز اپنانے سے یہ حقیقت چھپ نہیں سکتی کہ ہندوستان ہی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں ریاستی دہشت گردی کا اعصابی مرکز ہے، اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنانے والوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، قابض فوجیوں کے ذریعے وہ خود کو دہشت گردی کا ایک ‘شکار’ بنا کر پیش کر رہا ہے لیکن ہندوستان ایسی تدبیروں سے دنیا کو دھوکا نہیں دے سکتا۔

زمبابوے سے میچز کیلیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان بھی شامل ہیں۔

بابراعظم کی پریس کانفرنس

دوسری جانب راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ زمبابوے کے تجربہ کارکھلاڑی ہیں اور ہم نے ان کے خلاف اچھی پلاننگ کی ہے، لڑکوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ جو آپ کی صلاحیت ہے اس ہی کے مطابق کھیلیں۔

انہوں نےکہا کہ کپتانی ملنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش ہے اس کو بہتر بناؤں، میں ہر میچ سے پہلے خود پر اعتماد رکھتا ہوں اور پلاننگ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی واقعی یاد آتی ہے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شائقین کو بہت یاد کیا تھا۔

خیال رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے راولپنڈی میں موجود ہے۔

پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہوگا۔

لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

مغرب اسلام کے خلاف ’دوبارہ صلیبی جنگیں‘ شروع کرنا چاہتا ہے، اردوان

انقرہ(ویب ڈیسک): ترک صدر رجب طیب اروان نے گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے ساتھ بڑھتی محاذ آرائی پر کہا ہے کہ مغربی ممالک اسلام کا مذاق اڑا کر ’صلیبی جنگ دوبارہ شروع‘ کرنا چاہتے ہیں۔

 میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات پر حملوں کے خلاف کھڑا ہونا ’ہمارے لیے عزت کا معاملہ ہے‘ اور ہوسکتا ہے کہ انقرہ طویل محاذ آرائی کی تیاری کرے۔

خیال رہے کہ فرانس سے محاذ آرائی میں اضافہ اس وقت ہوا جب وہاں گزشتہ دنوں ایک استاد نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں شائع گستاخانہ خاکے دکھائے، جس کے بعد اس استاد کا سر قلم کردیا گیا۔

تاہم فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اقدام کا دفاع کیا گیا، جس نے مسلم اکثریتی ممالک میں غم و غصے کی لہر کو مزید بڑھا دیا اور مسلم اکثریتی ممالک میں مختلف مقامات پر فرانس کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔ مزید یہ کہ ترکی کے غصے میں مزید اضافہ اس وقت کیا گیا جب چارلی ہیپڈو نے اپنے سرورق پر ترک صدر کا تضحیک آمیز کارٹون شائع کیا۔

ترک حکام کا کہنا تھا کہ ترکی ان کارٹون کے جواب میں قانونی اور سفارتی اقدامات اٹھائے گا، ساتھ ہی انہوں نے اسے ’اپنی ثقافتی نسل پرستی اور نفرت پر مبنی مکروہ کوشش‘ قرار دیا۔

میگزین کے سرورق کے معاملے پر فرانس سفارتخانے میں موجود ناظم الامور کو ترک وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارٹون نہیں دیکھا ’کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ان غیراخلاقی اشاعتوں کو دیکھنا تک غلط ہے‘ اور ان کا غصہ ’ان پر کیے گئے مکروہ حملے‘ کے بجائے پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین پر ہے۔

انہوں نے اپنے ریکارڈ کے لیے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں نوآبادیاتی طاقتوں کو ’قاتل‘ کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مغرب ایک مرتبہ پھر ’بربریت کے طور کی طرف چلا گیا ہے‘۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتے ہیں،چونکہ صلیبی جنگوں کے بعد سے ان (مسلمانوں) کی زمینوں پر برائی اور نفرت کے بیج بونا شروع کیے گئے اور جب سے امن متاثر ہوا۔

علاوہ ازیں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ قدامت پسند اسلامی نظریات رکھنے والوں کو روکنے کے لیے کوششیں دوگنی کردیں گے، ساتھ ہی فرانس کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، عراق اور مورتانیا میں موجود اپنے شہریوں کو سیفٹی ایڈوائس جاری کردی۔

ان شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مظاہرون سے دور رہیں اور عوامی اجتماع کو نظرانداز کریں۔

جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ

ہائی بلڈ پریشر ،کینسر ،دل کی ادویات ،کتے کے کاٹنے کی ویکسین مہنگی۔ادویات میں ریبزاویکسین ،برنال کریم ،ایپی وال،بروفین،سسپنشن،ایرینک،فورٹ ٹیبلٹ ،نیوربن ٹیبلیٹ ،گلوکوفج ٹیبلیٹ شامل،اضافہ شدہ قیمتیں 30جون 2021تک برقرار رہیں گی

کچھ نہیں پتا اسکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے: سعید غنی

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ کورونا کے بعد اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں گے۔

کراچی کے ایک اسکول میں طلبہ میں ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 30 سے زائد نئے اسکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا، سندھ میں 40 ہزار اسکول ہیں اور  ہمیں کسی این جی او کے رحم کرم پر نہیں رہنا چاہیے، ہمیں خود بھی آگے بڑھ کر ایسے اسکول بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں اسکول بند رہے اور تعلیم کا نقصان ہوا، اب اسکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتا کہ دوبارہ کب اسکول بند ہو جائیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر اسکول بند ہوتے ہیں تو ان ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکتے ہیں البتہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات نہیں لیکن 60 فیصدعلاقوں میں ایسا ممکن ہے۔

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان بری

(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم کی مقدمہ سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری کر دیا جب کہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو  استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا لیکن مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان جن میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، اور علیم خان سمیت دیگر شامل ہیں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لیے وزیراعظم عمران خان کو بری کیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت کی تھی جب کہ وزیراعظم بننے کے بعد حمایت کر دی اور کہا کہ اگر عمران خان کو بری کر دیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ سیاسی طور پر بنایا گیا مقدمہ ہے جس سے کچھ نہیں نکلنا اور صرف عدالت کا وقت ضائع ہو گا۔ خیال رہے کہ عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور اس وقت ضمانت پر ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزم نامزد ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ مشتعل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق 560 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

ترکی کا فرانس کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدر کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔

ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔

صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔

انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نےاردوان کے خاکےکی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں٘ کی اشاعت پر ترک صدر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔

اردوان کے اس بیان پر پر فرانس نے ترکی سےاپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔

کورونا کی دوسری لہر: شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کرلیے جس کے مطابق رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، اور شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز، میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔

اجلاس میں کل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ہمیں حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، شعیب اختر

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے پشاور دھماکے پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لیے ہمیں اپنی حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہوگا۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’پشاور دھماکے نے ہمیں یاد دلا دیا ہے کہ وہ دشمن عناصر اب بھی ہمارے اردگرد موجود ہیں جن کا مقصد ہمارے ملک کو نقصان پہچانا ہے۔‘

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں ان عناصر کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔‘

آخر میں سابق کرکٹر نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔‘

پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، وسیم اکرم

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ WeStandTogether بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پشاور واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ اُن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کی دعائیں اُن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے۔

پشاور: مدرسے میں دھماکا، 8 شہید، 112 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے رنگ روڈ پر دیرکالونی میں واقع مدرسہ جامعہ زبیریہ میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد شہید جبکہ 2 اساتذہ سمیت 112 افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 10 زخمی طلبہ کی حالت نازک ہے۔