تازہ تر ین

ہمیں حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، شعیب اختر

پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے پشاور دھماکے پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لیے ہمیں اپنی حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہوگا۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’پشاور دھماکے نے ہمیں یاد دلا دیا ہے کہ وہ دشمن عناصر اب بھی ہمارے اردگرد موجود ہیں جن کا مقصد ہمارے ملک کو نقصان پہچانا ہے۔‘

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں ان عناصر کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی حکومت اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے۔‘

آخر میں سابق کرکٹر نے پاکستان کی حفاظت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔‘

پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہوں، وسیم اکرم

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ WeStandTogether بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پشاور واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ اُن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کی دعائیں اُن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے۔

پشاور: مدرسے میں دھماکا، 8 شہید، 112 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے رنگ روڈ پر دیرکالونی میں واقع مدرسہ جامعہ زبیریہ میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد شہید جبکہ 2 اساتذہ سمیت 112 افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 10 زخمی طلبہ کی حالت نازک ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv