ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد ایشوریا کی گلوکاری کے میدان میں انٹری

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بولی وڈ کی خو بصو رت اداکارہ ایشو ریا رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ ’فینی خان‘ نامی فلم میں کام کرتی نظر آئینگییہ دونوں اداکار آخری مرتبہ ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ نامی فلم میں نظر آئے تھے، اور اب ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی فلم میں اکھٹے ہورہے ہیں۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایک 17 سالہ ابھرتے ہوئے گلوکار کی زندگی کو پیش کیا جائے گا، جس کے والد اپنے ملک کی ایک کامیاب گلوکارہ کو اغواءکرلیں گے۔اس فلم میں ایشوریا گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئینگی، اور انہیں انیل کپور اغواءکرلیں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔

کرینہ کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ¾فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ہدایت کار کی پہلی پسند کرینہ کپور تھیں، آنند لال رائے نے اداکارہ سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
رینہ کپور نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کی آفر آنے سے پہلے ہی ششانک گھوش کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ سائن کرچکی تھیں لہٰذا تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد ان کے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا اور وہ ان دنوں اپنا وزن کم کرنے میں مصروف ہیں ¾اس لیے فوراً کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ان کے انکار کے بعد ہدایت کار آنند لال رائے نے انوشکا شرما کو فلم میں کاسٹ کر لیا۔

انٹرا پارٹی الیکشن ، عمران خان کو 24 لاکھ ووٹرز میں سے 22 لاکھ نے کیوں مسترد کر دیا ، اندرونی خبر آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کے 24لاکھ ممبرز میں سے 21لاکھ 68ہزار کارکنوں نے انٹرپارٹی الیکشن میں عمران کو بطور چیئرمین مسترد کردیا ہے، صرف ایک لاکھ 90ہزار ووٹ تقریباً عمران خان کو بطور پارٹی چیئرمین کو ڈالے جانے کا انکشاف ، عمران خان اور پی ٹی آئی کے ذمہ داروں کی طرف سے ملک بھر میں 24لاکھ رجسٹرڈ کارکنوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے، انٹرپارٹی ایکشن کے آسان ترین طریقہ کار میں صرف 2لاکھ 35ہزار کارکنوں نے بطور پارٹی چیئرمین اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا،تقریباً ایک لاکھ 90ہزار ووٹ عمران خان کو ڈالے گئے، جبکہ اس کے مدمقابل امیدوار نیک محمد کو تقریباً 45ہزار ووٹ ملے، اس طرح جن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ان میں بھی تقریباً 45ہزار ووٹرز نے عمران خان کو بطور چیئرمین ووٹ مسترد کردیا، 21لاکھ 66ہزار پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انٹرپارٹی الیکشن میں اپنا ووٹ کا حق استعمال نہ کرکے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار صرف اپنے موبائل فون سے کئے گئے رجسٹرڈ نمبر پر ”ہاں یا نہ“ کرنا تھا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے انٹرپارٹی الیکشن میں عدم دلچسپی 2018ءمیں آینوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی صورتحال کو واضح کرتے ہیںاور اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی موجودہ پوزیشن بھی برقرار رکھنے میں ناکام نظرآتی ہے۔

سانحہ احمدپور شرقیہ ، جانبحق افراد کی تعداد 190 ، درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد /لاہور(خصوصی رپورٹ)سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 25 زخمی سسک سسک کر دم توڑ گئے جاں بحق افراد کی تعداد 190ہو گئی۔غفلت برتنے پر موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے تحقیقات کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، تفصیلات کے مطابق سانحہ کے باعث علاقے میں ابھی تک سوگ کا سماں ہے ، سا نحہ احمد پور شر قیہ پر موٹروے پولیس کی انکوائری کمیٹی نے ڈی ایس پی سمیت 6 افسران کو معطل کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے موٹروے کے حادثے میں انکوائری کمیٹی نے غفلت اورلاپرواہی پر ایک ڈی ایس پی رضوان شاہ ، انسپکٹر عبدالصمد، سب انسپکٹر واجد علی ، سب انسپکٹر تقی حیدر، سب انسپکٹر عر فان شاہ اور جونیئر پٹرول آفیسر عمر حسین شاہ کو غفلت ، لاپرواہی اور بعد ازاں اپنے سینئر افسروں سے حقا ئق کو چھپانے پر قصور وار پایااور ان کو عہدوں سے فوری معطل کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ مزید براں ان کو محکمانہ کارروائی میں سخت تر ین سزا دینے کی سفارش کی ہے ۔ تر جمان مو ٹروے پولیس عمران احمد شاہ کے مطابق محکمہ کا احتساب کا عمل سخت تر ین ہے اور اس کی گر فت سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم عرفان علی سربراہ جبکہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس طارق سلیم ڈوگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ کمیٹی آئل ٹینکرکے الٹنے اوراس میں آگ لگنے کے المناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اوراس واقعہ کے حوالے سے کمیٹی مقامی پولیس ،موٹر وے پولیس اورمقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کے بعداٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی اور یہ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ ان اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پربروقت پہنچ کر نقصانات روکنے کیلئے کیا اقدامات کیے ؟۔کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کر کے آئندہ پانچ روز میں وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔ احمد پور شرقیہ(خصوصی رپورٹ)احمد پور شرقیہ میں قیامت آئی اور گزر گئی، کئی سہاگ اجڑ گئے ، ماں نے اپنے لعل کھو دیئے ۔ اب بس ہر طرف آہیں اور سسکیاں بچی ہیں۔ اداروں اور ذمہ داروں کی رپورٹس کچھ بھی کہیں، سنگین حقائق نے پورے سسٹم پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیوں نہ کیں؟ پچاس ہزار لٹر تیل لے کر ٹینکر کراچی سے نکلا لیکن بہاولپور تک14ٹائر کسی کو نظر نہ آئے ۔ قانون کے مطابق پچاس ہزار لٹر آئل کی نقل و حمل کیلئے 22 ٹائر ہونا ضروری ہیں۔شیل کمپنی نے 14ٹائروں والے ٹینکر میں پچاس ہزار لٹر تیل کیوں بھرا؟ اپنی رپورٹ میں بھی سب اچھا کا راگ الاپتے ہوئے ڈرائیور کو کلین چٹ کیوں دی؟ ٹرانسپورٹ کمپنی مروت گروپ نے بھی اوگرا اور اے ڈی آر قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ ٹینکر صرف ایک ڈرائیور کے رحم و کرم پر تھا۔ قوانین کے مطابق دو ڈرائیور ہونا لازمی ہیں۔ ہنگامی بریک سے محروم ٹینکر کی عام بریک بھی ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ آئل لیکیج سے بچانے والی حفاظتی سیلیں بھی غائب تھیں۔اداروں کی غفلت نے کئی گھر برباد کر دیئے ۔ کیا اب تحقیقاتی رپورٹس اور حکومتی امداد غریبوں کے دکھ درد کا مداوا کر سکتی ہے ؟۔ وقت آ گیا ہے کہ مذمتی بیانات کے بجائے غفلت کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دی جائیں ورنہ ایسے سانحات ہوتے رہیں گے۔

30سے 40 خودکش بمبارتیار ، دہشتگردی کا خطرہ

بہاولپور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغانستان میں 20سال سے کم عمر 30سے 40دہشت گردوں کو خودکش بمبار بننے کی ٹریننگ دی ہے اور انہیں امیر تحریک طالبان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے ٹاسک دیئے گئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور سپیشل برانچ کے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر رحمان الیاس نے جو ضلع سوات کا رہائشی ہے افغانستان کے علاقے کہنار میں 20سال سے کم عمر 30سے 40دہشت گردوں کو خودکش بمباری کی ٹریننگ دی ہے اور ملا فضل اللہ نے انہیں کارروائیوں کے ٹاسک دیئے ہیں‘ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے۔

معروف اداکار اب ہاکی کھیلیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکاراکشے کمار،کنعال کپور ،امیت سدھ اور سنی کوشل نے ہدایتکار ریما کوگی کی نئی فلم گولڈ کے لئے سابق بھارتی ہاکی ٹیم کے کیپٹن سے تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔فلم کے شیڈول کے مطابق برطانیہ میں کنعال کپور ،امیت سدھ اور سنی کوشل2018میں عکسبندی کا آغاز کریں گے جبکہ اکشے کمار جولائی کے پہلے ہفتے میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے جو 2 ماہ میں مکمل کی جائے گی۔فلم کی شوٹنگ زیادہ تر لندن کے شہر بریڈ فورڈ میں کی جانے کی توقع ہے ۔

جب شاہ رخ سے ملی تو ہیلو کہا ,انہوںنے مجھے سلام کیا

لاہور (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ جب میں شارخ خان سے ملی تو باہر کھڑے تھے میں نے سوچا کہ انہیں ’ہیلو ‘کہوں گی اور یہی بہترہے او رجب میں ان کے پاس گئی اور انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے مجھے سلام کیا ۔ایک انٹرویو میں کے دور ان ماہر ہ خان نے بتایا کہ شارخ خان سے میری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں کہانی سننے کیلئے گئی تاہم انہو ںنے میرا آڈیشن بھی دیکھا تھا تو انہیں پسند آیا تھا میں رٹا لگارہی تھی کہ پہلی ملاقات میں شارخ خان کو کس طرح مخاطب کیا جائے سلام کیا جائے یا پھر ہیلو کہا جائے ¾میں نے فیصلہ کیا میں انہیں ہیلو کہوں گی اور جب میں نے انہیں ہیلو کہا تو انہوں نے آگے سے اسلام علیکم کہا ¾میں نے سوچا کہ میں پہلے سلام کیوں نہیں کیا اس کے بعد میں ہر صبح شارخ خان کو سلام ہی کرتی تھی ۔انہوںنے کہاکہ میری زندگی کی جدوجہد بظاہر کسی کو نظر نہیں آتی لیکن میں ان تمام کوششوں کو ایک چارٹ پر بنا سکتی ہوںکیونکہ میں 16سال کی عمر میں لا س اینجلس میں منتقل ہوئی ،جہاں میں دو نوکریاں کرتی تھی اور اپنے بھائی کو پالتی تھی اور اس کی تعلیم کا خر چ اٹھاتی تھی ،جب میں رات کو فارمیسی کا شٹر بند کر رہی ہوتی تھی یا پھر کوئی اور کام کر کے جا رہی ہوتی تھی تو میں اللہ سے دعا مانگتی تھی،میں اپنے آپ کو بڑی سکرین پر دیکھتی تھی ¾ہر وقت میرے ذہن میں میں ڈانس کر رہی ہوتی تھی ۔

چئیر لفٹ سے گرنے والی لڑکی کو ہجوم نے کیسے بچا لیا ، دیکھئے خبر

لاہور(نیٹ نیوز)امریکہ کے تھیم پارک میں25 فٹ اونچی چیئر لفٹ سے گرنیوالی لڑکی کو ہجوم نے بچا لیا ۔تھیم پارک میں جھولے سے گرنیوالی لڑکی کو ڈرامائی انداز میں بچایا گیا، لڑکی کو بچانے کیلئے نیچے کھڑے افراد ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر گھیرا بناکر کھڑے ہوگئے ایک شخص نے راستے میں رکاوٹ بننے والی درخت کی شاخ کو بھی ہٹایا، اس طرح لوگوں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو گرنے سے بچایا۔

معروف گلوکارہ کس کی شاگرد ہیں ، دیکھئے خبر

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میرا زندگی میں بے شمار دکھوں اور غموں سے واسطہ رہا ، اب خدا کے کرم سے اچھی زندگی بسر کر رہی ہوں ، 16سال کی عمر میں میری شادی کر دی گئی ، ایک بیٹی پیدا ہوئی ، بعد میں میرے شوہر کو ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب میں تین سال کی تھی تو میرے والد کا انتقال ہو گیا ، والدہ کی دوسری شادی جہاں ہوئی ان کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے تھا اور میرے دوسرے والد نے مجھے بھی موسیقی کی تربیت دینا شروع کر دی تاکہ مستقبل میں جا کر اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو جاﺅں ، جب میری عمر 16سال کی ہوئی تو خاندان کے لوگوں نے باتیں بنانا شروع کر دیں کہ اب بیٹی کمائے گی۔ جس پر 16سال کی عمر میں ہی میری شادی کر دی گئی۔شادی سے دو دن قبل میرے والد مجھے علیحدہ کمرے میں لے گئے اور بٹھا کر کہا کہ میری داڑھی میں کچھ سفید بال ہیں تو میں نے کہا جی ہاں ہیں ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ان سفید بالوں کی لاج رکھنا ۔ اس شوہر سے میری ایک بیٹی پیدا ہوئی اور بعد ازاں میرے شوہر کو کراچی میں تارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، اس سے قبل میرے شوہر کے سات بیٹے تھے اور بیٹی صرف مجھ سے ہی پیدا ہوئی ۔

عیدالفطر کے موقع پر کھابوں کے شوقین ہزاروں” پیٹو “ہسپتالوں میں داخل

لاہور (خصوصی رپورٹ)عیدالفطر کے موقع پر شہریوں نے کھانے پینے کے ریکارڈ توڑ دئیے جس کے باعث کیسٹرو، بدہضمی سمیت معدہ و جگر اور دل کے امراض کے باعث ہزاروں مریض شہر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میوہسپتال، گنگارام ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال ،سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، میاں منشی ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، نوازشریف ہسپتال، یکی گیٹ ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسیوں میں پہنچے عید کے موقع پر سینئر ڈاکٹرز حسب معمول ایمرجنسیوں سے غائب رہے اور مریض ٹریٹی ڈاکٹرز کے ہاتھوں تختہ مشق بنے رہے۔

گنگا رام ، سروسز اور چلڈرن ہسپتال برن یونٹس سے محروم ، اصل وجہ بھی سامنے آ گئی

لاہور(طلال اشتےاق)محکمہ سپےشلائز ہےلتھ کئےر پنجاب کا لاہور سمےت پنجاب بھر مےں صحت کی بہترےن سہولےات فراہم کرنے کا پول ا حمد پور شرقےہ آئل ٹےنکر حادثے نے کھول دےا ہے لاہور کی 1کروڑ 25لاکھ سے زائد آبادی کے لئے بڑے ،چھوٹے ہسپتالوں مےں جلے مرےضوں کے لئے چند بےڈز جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں مےں جدےد سہولےات کی فراہمی کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود نکلے ۔ ا حمد پور شرقےہ آئل ٹےنکر حادثہ حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کے شعبے کے لئے اربوں روپے فندز کہاں اےک سوالےہ نشان چھوڑ گےا ہے ۔محکمہ سپےشلائز ہےلتھ کئےر پنجاب وزےراعلی پنجاب مےاں شہبازشرےف کو ہسپتالوں مےں برن ےونٹس سمےت دےگر سہولےات کے حوالے سے من پسند برےفنگ دے کر شاباش وصول کرتا رہا ۔تفصےلات کے مطابق ا حمد پور شرقےہ آئل ٹےنکر حادثہ مےں قےمتی جانوں کے نقصان نے محکمہ سپےشلائز ہےلتھ کئےر پنجاب کے دعوﺅں کا پول کھول دےا لاہور کے ٹےچنگ ہسپتال جس کو وزےراعلی پنجاب نے ماڈل ہسپتال قرار دےا تھا اس ہسپتال مےں چار بےڈز پر مشتمل برن ےونٹ کو ختم کرکے ڈےنگی کے مرےضوں کے لئے ہائی ڈےپنسی ےونٹ بنا دےا گےاہے ۔مےو ہسپتال جس کا شمار اےشےاءکے سب سے بڑے ہسپتال مےں ہوتا تھا جلے ہوئے مرےضوں کے لئے صرف 8بےڈز مختص ہےں اس برن ےونٹ مےں صرف جلے ہوئے مرےضوں کے لئے چند اےک کرےمےں دستےاب ہےں جبکہ جلے ہوئے مرےضوں کے علاج معالجہ مےں استعمال ہونے والا بےشتر سامان موجود ہی نہےں ہےں ۔جناح ہسپتال مےں 2سو بےڈز پر مشتمل برن ےونٹ کی منظوری دی گئی تھی عرصہ دراز سے ےہ بلڈنگ مکمل ہو چکی ہے ہسپتال مےں صرف چند بےڈز جلے ہوئے مرےضوں کے لئے مختص کئے گئے ہےں ۔سروسز ہسپتال مےں برن ےونٹ موجود ہی نہےں ہے جبکہ آنے والے مرےضوں کو ےا تو مےو ےا جناح ہسپتال رےفر کردےا جاتا ہے ےا لاہور شہر مےں مختلف حادثات مےں جلے والے مرےضوں کاجنرل سرجری ڈےپارٹمنٹ مےں علاج معالجہ کےا جاتا ہے ۔جہاں اےک جلے ہوئے مرےض کے لئے علاج معالجہ مےں سہولےات نہ کافی ہوتی ہےں۔لاہور کے چلڈرن ہسپتال مےں تاحال برن ےونٹ تعمےر نہےں کےا گےا۔کسی بھی اےمرجنسی کی صورت مےں جلے ہوئے ننھے مرےضوں کو ادھر ادھر وارڈوں مےں منتقل کرکے علاج معالجہ کےا جاتا ہے جہاں انفےکشن سے ان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔نوازشرےف ےکی گےٹ مےں 2بےڈز پر مشتمل برن ےونٹ ہے جہاں کوئی سئےنر ڈاکٹر تک موجود نہےں ہے جو کسی جلے ہوئے مرےض کا علاج معالجہ کرسکے۔شےخ زےد ہسپتال مےں برن ےونٹ موجود ہونے کے باوجود چےئرمےن اور ہسپتال انتظامےہ کی چپقلس کے باعث برن ےونٹ مےں ڈاکٹرز تک موجود نہےں ہوتے ہےں۔

آج آخری دن ، ایف بی آر کیلئے مشکلات میں اضافہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر کو رواں مالی سال 2016-17ءکا 3425ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے آج (30جون) آخری دن تقریباً 200ارب روپے جمع کرنا ہوںگے۔ ایف بی آر نے گزشتہ روز رات 8بجے تک ایک ایک دن میں 44.1ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔ مجموعی طور پر 3225ارب روپے جمع ہو گئے‘ ٹیکس وصولی ہدف 3600ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کو کم کر کے 3425ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو نئے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں اور مالی سال 2016-17ءکے اختتام سے ایک دن قبل تک ایف بی آر نے 3225ارب روپے جمع کئے۔ ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمدارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف پورا کریں گے اور مالی سال کے آخری دن 30جون کو مجموعی طور پر 3400ارب سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیںگے۔ ٹیکس وصولی کیلئے بینک رات 10بجے تک کھلے رہیں گے اور 29جون کو 44.1ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ہے اور امید ہے کہ رات 10بجے تک مجموعی طور پر ایک دن میں 70ارب روپے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔
ٹیکس وصولی

سینٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت بابر اعوان کے استعفیٰ کے بعد ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سنیٹر بابراعوان کے استعفے کے بعد ان کی نشست پر ہونے والے انتخاب کے نتیجے میں ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ختم ہو کر مسلم لیگ (ن) کو مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بابراعوان کے استعفے کے بعد پنجاب کی جنرل سیٹ پر اب مسلم لیگ (ن) کا سنیٹر واضح برتری سے منتخب ہو جائے گا جس سے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 26سے بڑھ کر 27جبکہ پیپلزپارٹی کے ممبران 27سے کم ہو کر 26ہو جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینئرر ہنما نے بتایا کہ مارچ 2012ءمیں یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی کیونکہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کو مطلوبہ اراکین کی حمایت کے باوجود پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بیک ڈور مفاہمت تھی۔
اکثریت ختم