بورڈ خود سپاٹ فکسنگ میں ملوث ، اہم انکشاف

لاہور(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے پی سی بی پر معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے جب کہ پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کے سربراہ پر عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کرکٹر کے وکیل بدر عالم نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینل کے سامنے اپنا موقف پیش کر دیا، پینل نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور آرڈر پڑھنے کے بعد اس حوالے سے موقف کی وضاحت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اعتراض قانونی ہے جسے ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہے، چیئرمین پی سی بی کو ٹریبیونل بنانے کا اختیار ہی نہیں ہے کیوں کہ پی سی بی کے آئین میں لکھا ہے کہ یہ ذمہ داری بورڈ کی ہے اور پی سی بی کے قانونی مشیر ہی پراسیکیوٹر بنے ہوئے ہیں۔ جب کہ جسٹس (ر) اصغر حیدر پی سی بی کے سابق لیگل ایڈوائزر رہے ہیں اس لیے انہیں ٹریبیونل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس کا ایک فریق پی سی بی ہے جس کے ساتھ وہ منسلک رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنل اعظم نے بتایا کہ 6 فروری کو بکی کی آمد کا علم ہو گیا تھا، 9 فروری کو بکی نے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا، سوال یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی نگرانی کیوں نہیں کی گئی اور انہیں خبردار کیوں نہیں کیا گیا، بکی کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، ہمارا کیس بہت مضبوط ہے اور پی سی بی کے پاس ایک ثبوت بھی موجود نہیں ہے، خالد لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر جرم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ کرکٹر کے وکیل کی جانب سے کرنل (ر) اعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، کبھی ان کے بیان کو اپنے حق میں اور کبھی اپنے خلاف لیتے ہیں، ان پر جانبدارانہ کارروائی کا الزام لگایا گیا اور اب ٹریبیونل کے سربراہ پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، پلیئرز کو 9 مارچ کو بھی اینٹی کرپشن پر لیکچرز دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا کیس سے تعلق نہ ہو وہ سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کر سکتا ہے، پی سی بی کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں۔

اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی کیخلا ف سازشیں, زرداری کا اہم انکشا ف

نوشیرہ فیروز ، اسلام آباد، نوابشاہ (نمائندگان خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کی فکر نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی پاکستان کو بچایاتھا اور مستقبل میں بھی پی پی ہی ملک کو بچائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشیرہ فیروز کے گاو¿ں قلندر بخش میچو اور بھریاسٹی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہاہے، جس کا واضح ثبوت ٹرمپ اور مودی کی دھمکیاں ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ نوازشریف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انکو صرف اپنی اور اپنی بیٹی مریم نواز کی فکر ہے، لیکن ہم پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پی پی قیادت نے پہلے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر پاکستان کو بچایاتھا اور مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی ہی پاکستان کو بچائے گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے آج جے آئی ٹی پر حملے کررہے ہیں، تاکہ جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جائے مگر پاکستانی عوام ان کو سمجھ چکی ہے کہ اب چھوٹ سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی قدر نہ ہی نوازشریف کو ہے اور نہ ہی عمران خان کو ، جمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی نے جیلیں کاٹی ہیں، میاں صاحب وہ وقت بھول گئے جب پیپلزپارٹی کا احتساب کیاجاتاتھا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کئی بار عدالتوں میں پیش ہوکر اپنا احتساب کرواچکی ہیں، میاں صاحب نے آئی ٹی تو ابھی شروعات ہے ،آگے بہت سی چیزیں باقی ہیں، آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے مل کر پی پی حکومت کے خلاف سازش کی، نواز شریف بدنیت شخص ہیں، جو اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں۔ عیدالفطر کے روز زداری ہاوس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھوٹے صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے حقوق دیے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری نیت صاف ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کارکن مایوس نہ ہوں مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے، جن کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے ان کو آگے لایا جائے گا۔ ان کی شکایت دور کی جائیں گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بات آئی ہے تو ان کو تکلیف ہوگئی ہے، وہ زمانہ بھول گئے جب ہماری انٹروگیشن ہوتی تھی۔ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے نوشہروفیروز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ان کو پتا لگ رہا ہے احتساب کیا ہوتا ہے، یہ تو ابتدا ہے ان کےساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل امریکا کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ بھٹو کا دیا ہوا آئین ہم نے مکمل کیا ، پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آراو الیکشن تھے لیکن جمہوریت کے خاطر سب قبول کیا ۔ آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے جمہوریت کی قد ر ہے، جبکہ نوازشریف کو نہیں ہے،حکمران ہمارے احتساب کو بھول چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کو اب معلوم ہوا کہ احتساب کیا ہوتا ہے،تاریخ بتار ہی ہے میاں صاحب آپ چھپ نہیں سکتے ۔ آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں،دنیا بھر میں جانور اچھے ہیں جبکہ ہمارے پاس انسان بھی اچھی حالت میں نہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف احتساب کی ابتدا ہے میاں صاحب بھول گئے ہمارا احتساب انھوں نے کس طرح کیا، جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو، قوم کو بہت سارے سوالوں کے جوابا ت کا انتظار ہے،ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے ، پاکستان جس ڈگر پر کھڑاہے اس کا مطالعہ باآسانی ہوسکتا ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کواختیارات دیئے،سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے،جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا تو چین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا،حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا یہ ملک کیا چلائیں گے نیا پاکستان ہم بنائیں گے،بلاول بنائے گا،حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں ، ان سے تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوسکتیں۔ جمعرات کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے بہت سے سوالات ہیں۔ جن کے جوابات کا قوم کو انتظار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملک کوجہاں چھوڑاتھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جس ڈگرپر کھڑا ہے ۔اس کا مطالعہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے۔ماضی کے پاکستان اور اج کے پاکستان کا موازنہ باآسانی ہوسکتا ہے۔ میاں صاحب نے یہ حالت کردی کہ اج یہاں کے انسان بھی اچھے نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ان سے تیل کی قیمت کم نہیں ہوسکتی ۔کل جب امریکہ کا پاکستان کے خلاف بیان آیا توچین نے ہماری مدد میں بیان جاری کیا۔ چین آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔حکمرانوں نے بجلی کی قیمتیں ڈبل کردیں۔چین کے ساتھ سرمایہ کاری پیپلزپارٹی کاتحفہ ہے۔انھوں نے کہا کہ بھٹو کا 1973 کا آئین ہم نے مکمل کیا۔ آٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کی اختیارات دیئے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو پاور دی۔نہیں دی ہوتی تو آج میاں صاحب صدر ہوتے ۔یہ بھول چکے بی بی کو کتنی بار کورٹس میں گھسیٹا کرتے تھے۔ میاں صاحب ابھی تو ابتدا ہے۔میاں صاحب کے خلاف احتساب کی تو ابھی ابتدا ہے ۔میاں صاحب بھول گئے ہمارے احتساب انھوں نے کس طرح کیا۔جمہوریت کی قدر میاں صاحب کو ہے نہ کپتان کو۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں پاور پلانٹس کیٹی بندرمیں لگیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے ٹیکس جمع نہیں ہوتا۔ سی پیک پیپلزپارٹی کا عوام کے لیے تحفہ ہے۔ موجودہ حکمران تیل کی قیمت کم نہیں کرسکتے تو یہ ملک کیا چلائیں گے۔ کتنے بھی پاور پلانٹ لگالیں ،یہ چل نہیں سکتے۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ نیا پاکستان ہم بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان بلاول بنائے گا۔

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کا زرداری ، نواز شریف ، جنرل (ر )پاشا اور حسین حقانی بارے تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(خصوصی رپورٹ)امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی نئی کتاب میں اپنی پاکستان میں گرفتاری سے لے کر رہائی تک کی سنسنی خیز داستان بیان کردی ہے، ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی، ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے، پاکستان سے رہائی کیلئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہو، رہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود تھے، جنرل پاشا کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے،جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے،اس کی رہائی کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی ۔

”کوتاہی برداشت نہیں “وزیراعلیٰ نے اہم حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہداےت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور صوبائی و وفاقی محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر کام کریں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے پوری رکھی جائیں۔ ضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں۔ صوبائی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنکشنل رکھے جائیں۔ بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ وزےراعلیٰ نے شدید بارشوں کے باعث ہونےوالے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونےوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاءکی مالی امداد 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے جبکہ حادثات میں زخمی ہونےوالے افراد کیلئے بھی مالی امداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین دوروں کیلئے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکیں گے اور کابےنہ کمےٹی کو جب بھی ہےلی کاپٹر کی ضرورت ہوگی اسے ترجےحی بنےادوں پر دےا جائے گا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان اقدامات کی منظوری آج ےہاں 3 گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کے دوران دی، جس مےں مون سون اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے جانےوالے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے وےڈےو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریاﺅں میں پانی کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ محکمہ موسمیات اگر مگر سے کام نہ چلائے بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرے۔ وزےراعلیٰ نے محکمہ موسمیات کیلئے بروقت ریڈار نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس واضح ہدایات کے باوجود فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ تاخیر کے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر ضروری مشینری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ پانی کو صاف رکھنے کی گولیاں اور سانپ کے کاٹنے کی دوا کا وافر ریکارڈ رکھا جائے۔ محکمہ صحت فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی ٹیموں کو تیار رکھے اور ضروری ادوےات کا سٹاک رکھا جائے۔ جانوروں کی ویکسینیشن اور ان کے چارے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز بھی ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کیلئے انتظامات کی نگرانی کریں گے اور اس ضمن میں صوبائی وزراءاور سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ سیالکوٹ کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاﺅ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کے اردگرد تجاوزات ہٹانے کا حکم دےتے ہوئے وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز حفاظتی پشتوں اور بندوں کے دورے کریں۔ ممکنہ سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی محکموں کی مکمل تیاری ہونی چاہیئے۔ کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سرٹیفکیٹس کی موقع پر جا کر چیکنگ کی جائے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ صوبائی وزیر آبپاشی اور صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ سیکرٹریز غیر اعلانیہ دورے کرکے ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کے انتظامات کا جائزہ لیں۔ وزیراعلیٰ نے پینے کے صاف پانی کا مناسب سٹاک رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کوشاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر پولیس قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی لائق ستائش رہی۔ عید کے موقع پر صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جس کے باعث شہریوں نے پرامن اور پرسکون ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شاہ کوٹ میں مسافر وین میں آگے لگنے سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاںبحق افرا دکے لواحقین سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ ، پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل بارے اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 3روپے فی لٹر تک کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپے 30پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 70 پیسے فی لٹر کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا فیصلہ وزارت پٹرولیم کی حتمی منظوری کے بعد ہی کیاجائیگا۔

بیٹے کی دھونی کے ہمراہ فوٹو سرفرازنے رازسے پردہ اٹھادیا

کراچی(نیوزایجنسیاں) سرفراز احمد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دھونی کے ساتھ اپنے بیٹے کی تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہوٹل کی لابی میں اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک وہاں پر دھونی بھی آگئے، تو میں اپنے بیٹے عبداللہ کو لےکر ان کے پاس تصویر اتروانے چلا گیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ دھونی ناصرف بہت اچھے کھلاڑی بلکہ انڈین ٹیم کے بڑے کپتان ہیں، میں نے سوچا کہ جب میرا بیٹا عبداللہ بڑا ہو گا تو اسے یہ یاد رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مجبوراً کس سے عید ملی ؟ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی اے ڈی خواجہ گلے لگ گئے۔ عیدالفطر کے دوسرے روز اے ڈی خواجہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس پہنچے اور ان سے عید ملے۔ مراد علی شاہ نے اے ڈی خواجہ سے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔ اس سے قبل سندھ حکومت کے کئی اجلاسوں میں اے ڈی خواجہ کو نہیں بلایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے دیگر سینئر افسر بھی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں عید ملے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ ثناءاللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سمیت متعدد عہدیدار بھی مراد علی شاہ سے عید ملے۔
گلے لگ گئے

قومی کرکٹرزفخر اور جنید کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کو چمپئن بننے میں کلیدی رول اداکرنے والے خیبر پختونخواکے مایہ ناز کرکٹرز فخر زمان اور جنید خان کو انکی شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں جلدہی میڈیا سینٹر آنے کی دعوت دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق نے ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عاصم شیراز،چیئر مین اعجاز احمد،سینئرنائب صدر عمران یوسفزئی، نائب صدر عظمت اﷲ کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کرکٹرزفخر زمان اور جنید خان پر فخر ہے کیونکہ انہوںنے قلیل مدت میں اپنی صلاحیتوںکے بدولت دنیائے کرکٹ میں نام کمایااور قومی ٹیم کو کرکٹ چمپئن بنانے میں کلیدی رول اداکیاہے ۔انکاکہناتھاکہ سپورٹس رائٹرزنے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوںکی حوصلہ آفزائی کیلئے بہتر اندازمیں کام کررہے ہیں جبکہ انہی کھلاڑیوں کو انکی شاندار کارکردگی پر سالانہ ایوارڈ بھی دی جارہی ہے اور اسی طرح قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں فخر زمان اور جنید خان کو بھی ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

وزیراعظم کا پارا چنار شہداءکے ورثاءکیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکوں میں شہداءکے ورثاءکے لئے 10,10لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے 5,5 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کو رقم کی ادائیگی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ جمعرات کو وزیراعظم نے پارا چنار دھماکوں میں شہداءکے ورثاءکے لئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے رقم کی ادائیگی کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم نواز شریف کو فلسطین کے صدر محمود عباس نے ٹیلی فون کر کے آئل ٹینکر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، وزیراعظم نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا،حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے پاکستان فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم نوازشریف نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف کو فلسطین کے صدر محمودعباس نے ٹیلی فون کر کے آئل ٹینکر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، وزیراعظم نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سانحہ بہاولپور المناک حادثہ تھا۔ عیدالفطر کے روز پوری قوم سوگوارتھی۔ حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اظہار ہمدردی پر فلسطینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی کی منصفانہ کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف 5جولائی کو دو روزہ دورے پر تاجکستان جائینگے ، تاجکستان کے صدر سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے بدھ کو تاجکستان کے صدر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر دوشنبے جائینگے جہاں وہ تاجکستان کے صدر سمیت اہم رہنماﺅں سے ملاقات کرینگے جن میں دوطرفہ قومی ترقی ، تجارتی روابط بڑھانے اور کاسا 1000 میگا واٹ پاور منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تاجکستان کے صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کوبھی تاجکستان کے دورے کی دعوت دی ہے تاکہ پاک افغان تعلقات کے تعلقات کی بحالی کی ممکنہ صورتحال نکالی جاسکے ،وزیراعظم نواز شریف کی تاجکستان جانے کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کئے جانے کے باوجود ابھی تاحال افغان صدر نے تاجکستان جانے کی حامی نہیں بھری اور قرین قیاس ہے کہ افغان صدر تاجکستان کے دورے پر نہ جائیں اس سے پاک افغان تعلقات کی بحالی پر بھی بات چیت نہیں ہوسکے گی۔

لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان کا امکان روشن

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے اور شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح امکان ہے۔اے پی پی کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے رواں سال نومبر یا دسمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا جب کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے حکام نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پیش رفت ہورہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی اور اس واقعے کے بعد پاکستان 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا تھا۔

سوہا علی خان کو ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا سامنا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید نشانہ بنایا جارہا ہے۔38 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر اور اداکار کنال کھیمو کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں، یہ تصاویر ان کی گود بھرائی کی رسم سے لی گئیں تھیں۔اپنے گود بھرائی کی تقریب میں سوہا علی خان نے گلابی رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی تھی۔بہت سے صارفین نے سوہا علی کو اس موقع پر مبارکباد دی، تاہم بہت سے ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ان تصاویر پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ ’یہ کونسی ثقافت فالو کررہی ہیں جو ساڑھی پہنی ہے‘۔تاہم چند مداحوں نے سوہا علی کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے وہ جو چاہے پہننے کا انتخاب کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ’دنگل‘ کی اداکار فاطمہ ثنا شیخ کو بھی رمضان کے مہینے میں ’مختصر لباس‘ پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سلمان خان75 سال کے بوڑھے کا کردار نبھائیں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار کبیر خان کی اگلی فلم میں پہلی بار 75 سال کے بوڑھے کا کردار نبھائیں گے۔دبنگ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان کی پرفارمنس کو ناقدین کی جانب سے زیادہ پذیرائی حاصل نہ ہوسکی، شائقین نے بھی فلم میں سلمان کی اداکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیوب لائٹ نے سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا اور ابھی تک 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبورنہیں کرسکی۔ تاہم سلمان نے فلم کی ناکامی کا زیادہ اثرنہیں لیا اور ٹیوب لائٹ کی ٹیم سمیت تمام قریبی دوستوں کے ساتھ عید کے موقع پر تقریب کا اہتمام کرکے خوب جشن منایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کبیر خان فلم کی ناکامی سے زیادہ خوش نہیں اورانہیں ڈر تھا کہ سلمان خان پتا نہیں ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہیں گے۔ یا نہیں لیکن سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے دوست نواز اداکاروں میں ہوتا ہے جو کبھی بھی کسی کو، خاص طور پراپنے دوستوں کو کسی چیز کیلئے منع نہیں کرتے اس لیے تقریب کے دوران جب کبیر خان نے سلمان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ساتھ اگلی فلم میں کام کرنا چاہیں گے تو سلمان نے فورا جواب دیا کہ کیوں نہیں، ضرور کرنا چاہوں گا۔یاد رہے کہ سلمان خان کبیر خان کی اگلی فلم میں 40 سے 75 سال تک کے انسان کا کردار نبھائیں گے۔ کبیر خان کی اگلی فلم کیلئے ہاں کہہ کر سلمان نے ثابت کردیا کہ تنقید نگار ان کے اور ان کی فلم کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس بات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا وہ اب بھی بالی ووڈ کے سپراسٹار ہیں۔