ن لیگ کے 35 ارکان اسمبلی کس پارٹی میں جا رہے ہیں ، خبر نے کھلبلی مچا دی

اسلام آباد + راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے باپ کاٹرائل کرانے والے اسحاق ڈارکی وجہ سے جیل جائیں گے ،ن لیگ 3حصوں میں تقسیم ہے،نظریہ پاکستان ہمارے سینوں میں ہے ،نظریہ پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں، تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ وقت آنے پرکروں گا۔ جمشیددستی آج پوری دنیاکے سامنے رو دیا، ملتان میں اس جیساکوئی سیاسی کارکن نہیں، دستی کے ساتھ جوہواحکمرانوں کے ساتھ بھی ہوگا، پورے ملک میں کل6 برن یونٹ ہیں ،3کام کررہے ہیں تین بندپڑے ہیں ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کاکہناتھاکہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں آج تک انہوںنے کوئی ثبوت نہیں دیا۔ میں 2سوکنال زمین خالی کرانے پرالیکشن ہاراتھاعام انتخابات میں اتحادکافیصلہ تحریک انصاف کرے گی۔ مسلم لیگ ن تین گروپوں میں تقسیم ہے، اسحاق ڈار،شہبازاورنثارکے گروپ ہیں ،پنڈی میں سزائے موت یافتہ ممتازقادری ایک سیاسی قوت ہے اور ممتاز قادری کے چاہنے والے ہمیں ووٹ دیں گے۔ ڈان لیکس خبر فروشوں نے نہیں دی اندر سے لیک ہوئی، تین بندوں کو نچوڑا جائے تو سب کچھ اگل دیں گے اور بتا دیں گے کہ تین میں سے دو سیف الرحمان اور شیخ سعید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف میں اتنی جرات نہیں ڈار اور نثار نوازشریف سے باہر ہیں انہوںنے کہاکہ میں اپنی پارٹی کوآگے لے جاسکتاتھامیں نے عمران خان کوموقع دیا،پیپلزپارٹی کے بہت لوگ تحریک انصاف میں آ چکے۔ مسلم لیگ (ن) کے 35 ارکان اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے، کوئٹہ میں پولیس سارجنٹ کو کچلنے والے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی چھترول ہونی چاہیے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے 35 ارکان اسمبلی جلد پارٹی چھوڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ٹیکسٹائل مل(شادی)لگانے کا بھی کوئی شوق نہیں ہے، 1988ءسے 1989 ءمیں نواز شریف صاحب نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائل مل لگا لو لیکن میں نے یہ کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے د یدی۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراﺅں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک میں پہلی بار خواجہ سراﺅں کے تحفظ کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت خواجہ سراﺅں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ یا ملازمت دینے سے منع کرنے پر دو سال قید اور تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ خواجہ سراﺅں کو زبردستی گھر سے نکالنے پر 2سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ بھیک مانگنے یا جبری مشقت کرنے والے افراد کو دو سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا۔ خواجہ سراﺅں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دو سے سات سال تک قید اور سات لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو گی۔ زیادتی کے مرتکب افراد کو عمر قید یا کم از کم 10 سال یا زیادہ سے زیادہ 25سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ قانونی مسودے کو ”خواجہ سراﺅں کے حقوق کے تحفظ کا بل 2017ئ“ کا نام دیا گیا ہے جس کی سفارشات قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مرتب کی ہے جسے منظوری کیلئے سینٹ بھجوایا جائے گا۔ مجوزہ قانونی مسودے کے مطابق خواجہ سراﺅں کو ملک کے آئین میں موجود تمام بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں گے جس کے تحت تعلیم‘ ملازمت‘ جائیداد کا حق دیا جائے گا۔ ملک بھر کے تمام عوامی مقامات پر ان کی رسائی کے حوالے سے آزادی ہو گی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل (25)2 کے مطابق خواجہ سراﺅں کے خلاف جنس کی بنیاد پر کوئی تعصب نہیں ہو گا۔ خود کو خواجہ سراء تسلیم اور رجسٹرڈ کرنے کا حق دیا جائے گا۔ خواجہ سراﺅں کے تحفظ کیلئے حفاظتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ تمام سرکاری اور غیرسرکاری شعبوں میں ملازمت کیلئے ایک فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
خواجہ سرائ

پنجاب میں بڑی تباہی کا خدشہ ، ایمرجنسی نافذ

لاہور، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، راولپنڈی، پشاور، کراچی (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید کے دوسرے اور تیسرے روز موسلادھار بارش کے باعث چھتیں، آسمانی بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 36 افراد جاں بحق جبکہ 77زخمی ہوگئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں نہاتے ہوئے13 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سالانہ اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرنے کے باوجود صرف52 ملی میٹر بارش نے حکومتی اور واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہر طرف جھل تھل ہوگئی بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا ہنگامی سینٹرز بھی کچھ نہ کرسکے عید کی خوشیاں مانند پڑگئیں، ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں شدت کی پیشگوئی کی ہے۔شورکوٹ کے علاقہ بنڈہ سربانہ میں آم کے باغ میں چھپر کے نیچے سوئے ہوئے 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور14افراد شدید زخمی ہوگئے، چنیوٹ کے علاقہ دلوالہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد میں چھت گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقہ فاضلیہ کالونی میں 13 سالہ بچہ زمین پر گری بجلی کی تار سے چھو کر زندگی کی بازی ہار گیا، ہارون آباد کے نواحی علاقہ خوشحال سنگھ کا محمد خاں موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا، آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گھاتا سنگھ میں ایک مکان پر بجلی گرنے سے ایک خاتون فرزانہ بی بی اور اس کا 12 سالہ بیٹا محمد شعیب جاں بحق ہوگئے، ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیر کوہ کے نیو پلانٹ کالونی میں خیرمحمد نوتھانی بگٹی کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے زر خان موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، آئی این پی کے مطابق سیلفیاں بناتے ہوئے دریائے سند ھ میں اٹک خورد کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق جبکہ کنڈ پارک کے مقام پربھی نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔ اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ موضع فتح شاہ میں بارشی پانی میں نہانی والے دو بہنوں سمیت پانچ بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ان میں 9 سالہ ثانیہ بی بی، 7 سالہ صائمہ،7 سالہ ضیا الرحمن، 10سالہ مصباح اور نعلین عباس شامل ہیں، خوشاب کے علاقے لنگر والا پتن کے قریب ساہیوال کا رہائشی پاک فضائیہ کا جوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گی جبکہ رکھلہ منڈی میں ایک شخص شوکت علی کا چھ سالہ بیٹا برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوا، عید الفطر کے دوسرے روز دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے، بولان میں پکنک مناتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جنہیں لیویز نے بچا لیا گیا۔ کراچی میں ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک کی صورتحال بری طرح متاثر ہوگئی۔ ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں5افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک درجن سے زائد افراد زخمیہوگئے۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںمون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ہی چند منٹوں بعد شہر کی سڑکیں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے نتیجے میں تریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور شہر کی اہم شاہراہیں جن میں حسن اسکوائر ، یونیورسٹی روڈ ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ، کارساز، شاہراہ فیصل، بلوچ کالونی ، کورنگی کراسنگ ، ایم اے جناح روڈآئی آئی چندریگر روڈ، شاہرا لیاقت، شاہراہ پاکستان سمیت شہرکی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال بری طرح خراب ہوگئی ، عید کے تیسرے اور چوتھے دن شہریوں کے غیر معمولی رش اور سڑکوں کے تالاب کا منظر پیش کرنے کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور بیشتر مقامات پر ٹریفک اہلکار نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ شہر میں قائم تفریحی مقامات پر شہریوں کے غیر معمولی رش اور مون سون کی پہلے سے تیاری نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کو عید کی تفریح گزارنا مہنگی پڑ گئیں۔ شہر میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی سڑکوں پر پھسلن ہوگئی اور لگ بھگ 30موٹر سائیکل سوار زخمی ہوکر شہر کے مختلف اسپتالوں میں پہنچائے گئے ، ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود میراں ناکہ کے قریب کرنٹ لگنے سے 18سالہ بابر ولد علی ڈنو جاں بحق ہوگیا۔ اورنگ ٹاو¿ن ڈبہ موڑ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے ورثا اسپتال سے موت کی تصدیق کے بعد لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ماری پور تھانے کی حدود ماری پور روڈ ہاکس بے کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی پر راولپنڈی میں گرین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مون سون کی بارشوں کے شروع ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور کے آٹھ سو مخدوش اورخطرناک سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں میں ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ اٹھارہ ہزاری موضع کوٹلی باقر شاہ میں بارش کا پانی جوہڑ میں جمع ہوگیا تھا اور تالاب کی شکل اختیار کرگیا جہاں بچے نہانے لگ گئے تالاب میں نہاتے ہوئے نو سالہ ضیا الرحمن ،دس سالہ مصباح،چھ سالہ نعلین عباس ،آٹھ سالہ صائمہ ،چار سالہ ثانیہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام اور لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں نکال کرہسپتال منتقل کردیں اور پھر ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ لاہور میں باران رحمت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے شہر کا موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کیا تاہم مختلف شاہراﺅں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی۔ ڈی جی خان میں مرہٹہ کے مقام پر4 بچیاں دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سندھ میں ڈوبنے والی 3بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں اور ایک بچی کو بچا لیا گیا۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں 10 سال سے 12 سال تک ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سبی، قلات، کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

موجودہ سائبر حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟حیران کن انکشاف

سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، روس اور یورپ کی کمپنیوں پر کیے گئے وائرس حملے میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے نے بنایا تھا۔سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے سائبر حملوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں تاوان کے لیے سائبرحملوں میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے نے بنایا تھا۔ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا “ایٹرنل بلو ” نامی وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے کا ڈیجیٹل ہتھیار ہے۔امریکا، روس، یورپی ممالک اور بھارت کی مختلف کمپنیوں پر گزشتہ روز تاوان کے لیے سائبر حملہ کیا گیا تھا۔

نواز شریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں، آصف زرداری

نوشہرو فیروز(خبریں ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کو جمہوریت کی فکر نہیں۔نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو کئی سوالوں کے جوابات کا انتظار ہے، پاکستان جس ڈگر پر کھڑا ہے اس کا اندازہ انٹرنیٹ پر بھی ہوسکتا ہے، ہم ماضی اور آج کے پاکستان کا موازنہ آسانی سے کرسکتے ہیں، آج پاکستان میں عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ ہمارے دور حکومت میں ملک کی برآمدات آج کے مقابلے میں زیادہ تھیں، ہم نے ذوالفقار بھٹو کے تیار کردہ آئین کو مکمل کیا۔ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیے۔ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقت دی، اگر ایسا نہ ہوتا تو آج نواز شریف ملک کے صدر ہوتے۔ نواز شریف تو اپنے دور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم نہیں کرسکے۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی فکر نواز شریف کو ہے اور نا ہی عمران خان کو، اس کی قدر صرف مجھے ہے کیونکہ میں نے جیل کاٹی ہے۔ نواز شریف کے خلاف احتساب کی توابھی ابتدا ہے، یہ بھول چکے ہیں کہ وہ بے نظیر بھٹو کو کتنی بار عدالتوں میں گھسیٹا کرتے تھے۔

دین اسلام میں دلچسپی۔۔سونم کپور کا زبر دست اعلان

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قرآن شریف کی آیات کا ترجہ بھی لکھا، سونم کپور کا کہنا تھا کہ اسلام لفظ امن سے نکلا ہے، اسلام ایک ایسا مذہب بن کر انسانوں پر نازل ہوا ہے جس کا مقصد امن و آشتی سے بھری زندگی پیش کرنا ہے جس میں خدا کی بے تحاشہ رحمت اور شفقت زمین پر نازل ہوتی ہے، خدا تمام لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اخلاقی اقدار کے ساتھ زندگی بسر کریں تاکہ ساری دنیا میں محبت، امن اور رحم دلی کا بول بالا ہو۔سوناکشی سنہا نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو محبت اور امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

خواتین سے زیادہ ایک جانور کی اہمیت

ممبئی(آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا شائننگ انڈیا مذاق بن گیا، خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت، بھارتی فوٹوگرافر نے خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ریپ کا ایک واقعہ اور انصاف کے لیے سالہا سال انتظاراور اس کے برعکس اگر کوئی گائے ذبح کر دی جائے تو سخت گیر ہندو گروپ اور گارکشک فورا ہی مشتبہ افراد کو قتل یا پھر مارتے پیٹتے ہیں۔دہلی کے فوٹوگرافر سوجاترو گھوش نے مودی کے شائننگ انڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا، خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا اور دنیا کو بتایا کہ بھارت میں خواتین سے زیادہ گائے کی اہمیت ہے۔گھوش کا کہنا ہے کہ مودی کے دور میں انتہا پسند بے لگام ہوگئے ہیں، اس پراجیکٹ کے بعد انتہا پسند ہندوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی ملی ہیں، بھارت میں دو سال کے دوران گائے کے تحفظ کے نام پر ایک درجن سے زائد مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔