جے آئی ٹی بارے چینل ۵ کے پروگرام”آج پاکستان میں“رانا ارشد ،عبداللہ حمید گل اورعارف بٹ کی گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اور ان کی فیملی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر رہی ہے۔ حسین نواز دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی کے کئے جانے والوں نئے سوالوں کا کسی کو ابہام نہیں کہ وہ کیا پوچھیں گے۔ اس لئے وقت مانگا جاتا ہے کہ ان کے نئے سوالوں تو مانگے جانے والے دستاویزات اکٹھے کئے جا سکیں۔ مسلم لیگ ن کے رانا ارشد نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پہلے دن سے کمٹڈ ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں وزیراعظم کے صاحبزادے خود جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں جے آئی ٹی کے نئے نئے سوالات کا کسی کو ابہام نہیں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے عدلیہ کا کام انصاف کرنا ہے۔ اسے درست فیصلہ دے دینا چاہئے، کسی کی خواہش کا احترام کرنا اس پر لازم نہیں ہے۔ ایان علی، ڈاکٹر عاصم، حج سکینڈل سب ہی ایسا دکھائی دیا ہے کہ انصاف نہیں برتا گیا۔ ایسا لگتا ہے قانون صرف غریبوں کے لئے رہ گیا ہے۔ جمہوریت صرف امراءکیلئے رہ گیا ہے۔ تجزیہ کار عارف بٹ موجودہ حالات میں تمام تر واقعات کے باوجود ملک کے لٹیروں کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہونے جا رہا اگر ہم ریاست کو ریاست بنانا چاہتے ہیں تو ہر کسی کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا۔ پوری ریاستی مشینری ایک شخص کو بچانے کیلئے کیوں استعمال ہو رہی ہے۔ کوآرڈی نیٹر خبریں کراچی نے چینل ۵ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا بہت بُرا حال ہے۔ کے الیکٹرک نے وعدہ کیا تھا کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے گی۔ اور سحری اور افطاری کے وقت بالکل بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اس کے برعکس 3 دنوں سے لوگوں نے سحری اور افطاری بند بجلی میں کی ہے۔

سابق وزیراعظم کا سمدھی قتل ، وجہ کیا بنی ، دیکھئے خبر

پشاور(کرائم رپورٹر) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے سمدھی کو پشاور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پشاور کے علاقے پشتخرہ میں حاجی فرید کو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔پولیس کے مطابق مقتول حاجی فرید حال ہی میں افغانستان سے واپس ا?ئے تھے اور پشاور میں مقیم تھے جہاں انہیں نقیب محمد کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔مقتول حاجی فرید حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے بیٹے کے سسر تھے۔خیال رہے کہ افغانستان میں امن معاہدے کے بعد اقوام متحدہ نے چندہ ماہ قبل ہی گلبدین حکمت یار کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کیا جب کہ ان پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیری بچیاں بھی آزادی کی جنگ میں شریک ہیں ،کامل علی آغا،کامران مرتضیٰ اور عامر ڈوگرکی نیوز ایٹ ٹین میں بات چیت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش اتنا خاص بات نہیں دوسرے ملکوں میں تو یہ عام بات سمجھیجاتی ہے لیکن پاکستان میں یہ ایک نئی شروعات ہے چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 10میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوسری مرتبہ وہ پانچ گھنٹے جے آئی ٹی کے پاس رہے لیکن حسین نواز یقیناً دباﺅ میں ہوں گے۔ ان کا لیول بھی کم ہوگیا تھا میرے خیال میں وزیراعظم کو بھی جے آئی ٹی بلانے جارہی ہے اور ان سے بھی ایسے ہی تفتیش کرے گی جیسے حسین نواز سے کررہی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم کو 40سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن جو پاکستان کو کرنا چاہئے تھا وہ پاکستان نہیں کررہا۔ کشمیر میں اب خواتین خاص طور پر بارہ بارہ سال کی بچیاں بھی آزادی کو جنگ میں شریک ہیں ہمیں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا بجٹ کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے اور اس میں سب کو بولنے کا موقع ملنا چاہئے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے لیکن وہ نواز لیگ کی زبان بولتا ہے۔

جے آئی ٹی کی تقریبا 5گھنٹے پوچھ گچھ،حسین نواز کا زبردست اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ حسین نواز اپنے وکیل کو ساتھ لے کر گئے تھے مگر جے آئی ٹی نے کمرے سے باہر بھیج دیا۔ وکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہ دی۔ ذرائع کے مطابق، حسین نواز نے وکیل کی غیرموجودگی میں سوالات کے جوابات دیئے۔ جی آئی ٹی نے وکیل سے کہا کہ جب ضرورت ہو گی تب آپ کو اندر بلا لیں گے۔ حسین نواز شام کو تقریباً ساڑھے پانچ بجے ساڑھے پانچ گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں گزارنے کے بعد واپس چلے گئے۔ واپسی پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی دوبارہ بلائے گی تو حاضر ہو جاو¿ں گا، جو سوالات کئے گئے، ان کے جواب دیئے، مزید سوالات پوچھے گئے تو ان کے بھی جواب دوں گا۔ حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم قانونی طریقہ کار کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہو گا تو وہ یہ توقع نہ کرے کہ عدالت نہیں جاو¿ں گا، انشائ اللہ میرے، میرے والد یا بہن بھائیوں کے خلاف کوئی غلط بات ثابت نہیں ہو سکے گی۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ کوئی غلط چیز ثابت نہیں ہو سکے گی۔ قانونی حقوق سے ہٹ کر کوئی چیز پیش نہیں کروں گا، آج جے آئی ٹی ارکان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے اور ان کا انتظار بھی کیا۔خاندانی ذرئع کا کہنا ہے کہ حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں، انہوں نے بھرپور انداز میں مو¿قف کا دفاع کیا، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بھی کمیٹی کے سامنے بیان قلمبند کرایا۔ اطلاع ہے کہ نیشنل بینک کے صدر کی طبعیت ٹھیک نہیں، ان کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس بھی طلب کی گئی۔حسین نواز کی آمد کے موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ان کے سکیورٹی اہلکار نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد بھی کیا۔ حسین نواز کی آمد کے موقع پر ن لیگ کے رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھی۔

آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں۔۔۔؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں نہیں، کوئی کیس بھی نہیں، ا±ن کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں، وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب، نادرا میگا سنٹر لاہور، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا افتتاح۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں پاسپورٹ آفس نہیں، میگا سینٹر کھلنے سے کرپشن ختم ہو گی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے مزید کہا کہ اب نادرا کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے چار، چار شناختی کارڈ لئے ہوئے تھے، شناختی کارڈ کو غلط استعمال کیا جاتا تھا، آئندہ کوئی کارڈ قبل از وقت بلاک نہیں ہو گا۔ چودھری نثار نے مزید بتایا کہ اگر کسی کی شناخت بارے میں کوئی شبہ ہو گا تو پہلے نوٹس جاری ہو گا، پونے دو لاکھ کے قریب پاسپورٹ مکمل طور پر کینسل ہو گئے ہیں، تاہم متعلقہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور (ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔فردوس عاشق اعوان کا شمار پیپلزپارٹی کے اہم رہنماو¿ں میں کیا جاتا تھا، وہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں جب کہ سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔فردوس عاشق اعوان پیپلزپارٹی کی ان خواتین ارکان قومی اسمبلی میں سے تھیں جو براہِ راست منتخب ہوکر ایوان میں پہنچیں جب کہ انہیں آصف زرداری کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر ان کے پارٹی قیادت سے شدید اختلافات چل رہے تھے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نتھیاگلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بطور کارکن پارٹی کی خدمت کریں گی اور نئے پاکستان کی مہم میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریں گی۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات پر ملکی سالمیت اور تحفظ کو ترجیح دینا ہوگی۔