Tag Archives: Nawaz Sharif

حکومت بحران کا شکار۔۔۔ مزید ایک وزیر اور مشیر مستعفی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کے مزید 2 ارکان نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد مستفعیٰ ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5 ہو گئی۔عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری کی جارہی ہے وہیں وزیروں نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے مزید ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے جن میں خاتون وزیر محنت راحت جمالی اور وزیراعلیٰ کے مشیر ایکسائز عبدالماجد ابڑو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق راحمت جمالی اور عبدالماجد ابڑو کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور انہوں نے اپنے استعفے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھجوادیئے ہیں۔
مستعفی ہونےوالے عبدالماجد ابڑو کو 2 روز قبل ایکسائز کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوایا جب کہ ان سے قبل وزیر ماہی گیری میر سرفراز چاکر ڈومکی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔صوبائی حکومت سے مستفعیٰ ہونے والے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد 5 ہوگئی اور تمام کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے اپنے ایک مشیر کو عہدے سے برخاست بھی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات حکومت نے اتحادیوں سے رابطے کیے ہیں جب کہ صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے سربراہ نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو اور پشتونخوا میپ کے محمود اچکزئی (ن) لیگ کی قیادت کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف متحد رہیں گے۔ذرائع کےمطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو ہوگا اور تب تک مزید ارکان کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں کون بنے گا پارٹی صدر ۔۔۔؟نام سامنے آگیا

لاہور (نیااخبار رپورٹ) نوازشریف فیملی نے مملکت کے تمام کلیدی عہدوں پر خاندان کے افراد لانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی کی صورت میں نوازشریف کو صدر مملکت ممنون حسین کی مدت ختم ہونے پر ترمیم کرکے پارلیمنٹ کے ذریعے اہل بنا کر صدر مملکت بنانے، شہبازشریف وزیراعظم، مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب اور بیگمکلثوم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ اگر عدالت نے نوازشریف کو موجودہ پارلیمانی مدت میں پارٹی صدارت سے بھی نااہل کردیا توایسی صورت میں بھی بیگم کلثوم نواز کو پارٹی صدارت دیدی جائیگی، بیگم کلثوم نواز کا علاج مکمل ہوچکا اور وہ جنوری میں واطن واپس آرہی ہیں، وہ وطن واپس آکر رکن قومی اسمبلی کاحلف اٹھائیں گی، شریف فیملی سول بالادستی کے نام پر الیکشن مہم چلائے گی اور سول بالادستی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نوازشریف انتظامی، سیاسی اور آئینی عہدے فیملی کے پاس رکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں۔

لاہور+ لندن (خصوصی رپورٹ) سابق خاتون اول اور حلقہ این اے 120 کی منتخب رکن قومی اسمبلی کلثوم نواز کیلئے دعائیں رنگ لا رہی ہیں۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو روبصحت قرار دیا جا رہا ہے اور اللہ نے کرم کیا تو وہ جلد پاکستان واپس لوٹ آئیں گی۔ تاہم انہیں اپنے ڈاکٹروں سے سفر کی اجازت ملنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن میں کیموتھراپی کے 4 سیشن سے گزرنے والی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی حالت بہتر ہے۔ چوتھی کیموتھراپی کے بعد کلثوم نواز ہسپتال سے گھر منتقل ہوچکی ہیں۔ انہیں کیموتھراپی کے 6 سے 8 مراحل سے گزرنے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ ادھر سیاسی حلقوں میں ان کی آمد پر ان کے شایان شان استقبال سمیت ان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

جلد گرفتاریاں۔۔۔۔؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی این آر او نہیں ہو رہا، کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ نئے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ چیف جسٹس پر توہین عدالت کرنے والوں کے خلاف ایکشن کیلئے دباﺅ، جلد گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر این آر کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں کرپشن کے مزید بڑے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔ وکلاءبرادری اور بار کونسلز کی جانب سے چیف جسٹس اور ججز صاحبان پر سخت دباﺅ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف، وزراءسمیت تمام افراد جو توہین عدالت کر رہے ہیں کہ قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اطلاع ہے کہ اس حوالے سے جلد گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی عدالت زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گی۔

 

نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم، 6 ارب روپے کیسے بانٹے گئے،تہلکہ خیز انکشاف

وزیرآباد (ویب ڈیسک)شیخ رشید کا کہناہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی گئی اور آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھائی عدلیہ کونشانہ بنائے اور دوسرا وزارت عظمیٰ کے لیے مہم چلائے، ایسا نہیں ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف کے ڈرامے اب نہیں چلیں گے۔سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں طاہرالقادری کیساتھ مل کر فیصلہ کرنے کا اختیاردیا ہے۔

گوجرانولہ ختم نبوت کانفرنس میں کتنے استعفے پیش کئے جائینگے ؟ ن لیگ کشتی ہچکولے کھانے لگی ۔۔۔!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ اداروں سے ٹکراﺅ کا حتمی فیصلہ کرچکے ہیں۔ تحریک چلا کر انہیں زچ کرنا چاہتے ہیں۔ تجزیہ کار مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ میاں نوازشریف، شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں اب انہوں نے عدالت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد وہ پاکستان کے اداروں کو زچ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے آئین اور قانون کو ہر طرح سے پامال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو قبول کرنا ہے۔ مخالفت میں آنے والے فیصلوں پر تحریک چلانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ آرمی چیف کی بریفنگ نہال ہاشمی موجود نہیں تھا اس کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں اور ٹکرز من گھڑت ہیں۔ 24دسمبر کو ختم نبوت کانفرنس کے دوران گوجرانوالہ میں مزید 5استعفےٰ پیش کئے جارہے ہیں۔

 

تفصیلی فیصلے کے بعد نواز شریف بھی عدلیہ کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔ کل سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ججز کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے جو کہ تاریخ کا سیاہ باب بنے گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سال میں جب بھی آمر آئے تو ہماری عدلیہ نے کئی سیاہ باب لکھے ہیں اور ٓج کا فیصلہ بھی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔قبل ازیں احتساب عدالت کے روبرو نواز شریف نے کہا کہ ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور نیب ریفرنسز بدنیتی و سیاسی انتقام کیلئے بنائے گئے ہیں جب کہ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاناما کیس میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جب کہ آج احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

نواز شریف کا آصف علی زرداری کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور( ویب ڈیسک):سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ شہباز شریف بھی نواز شریف کو اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف،چوہدری نثاراور شہباز شریف ابھی پیپلز پارٹی کے ساتھ محاذ آرائی کے حق میں نہیں ہیں جبکہ نواز شریف اینٹی پیپلز پارٹی ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ،نواز شریف کا سخت رویہ اختیار کرنے کے پیچھے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا مثبت جواب نہ ملنا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ جو بھی جلسے کئے جائیں گے ان میں پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا ۔

وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

جدہ‘ لندن (خصوصی رپورٹ) نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پیلس پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم آج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ نوازشریف 26 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے اس لئے نوازشریف لندن جائیں گے۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے نوازشریف سعودی عرب سے پاکستان ہی جائیں گے۔ ن لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ تیسری بار تبدیل اب 7جنوری کو واپس آئینگے۔

قادیانیوں سے متعلق نواز شریف کے داماد کی تقریر خطرناک ،اصل وجہ سامنے آگئی

لندن (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں ایک کمیونٹی سے متعلق بیان کا معاملہ برطانوی ایوان میں پہنچ گیا۔ دارالعوام میں ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے رکن جم شینن نے معاملہ سوال جواب کے سیشن میں اٹھایا۔ جم شینن نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے پاکستان کی ایک کمیونٹی قادیانیوں کے خلاف امتیازی ریمارکس دیئے۔ جم شینن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے داماد کی جانب سے ایسے ریمارکس خطرناک ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی ،پلان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف 22 اکتوبر کی صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ رائیونڈ جائیں گے جب کہ نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں وہ پارٹی رہنماو¿ں اور وکلاءسے ملاقات کریں گے، اجلاس میں احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائی گی جب کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا ،اصل کہانی ہے کیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز میں فردجرم عائد کیے جانے پر نوازشریف نے کہا کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جارہا ہے،چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فردجرم عائد کی ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17سی کے تحت ملزم کی غیرحاضری کےباوجودفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

پاکستان واپسی بارے تہلکہ خیز اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف پیشی کے موقع پر غیر حاضر رہے ان کی بیٹی مریم داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو وفاقی وزراءنے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی۔ نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ن لیگی کارکنوں کا داخلہ عدالت میں ممنوع تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ ان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ انہیں گواہوں کی فہرست فراہم نہیں کی گئی اس کے ساتھ والیم 10کی کاپی مانگی گئی جو دینے سے انکار کر دیا گیا۔ جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 10 روز قبل فہرست دیدی گئی تھی، تاہم وکلاءکی بحث کے بعد عدالت نے 25 منٹ کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے بارے درخواست پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے بارے رٹ دائر کی ہوئی ہے اس لیے احتساب عدالت شریف فیملی کے خلاف ٹرائل روک دے۔ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا، سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ سزا پہلے سنائی گئی، ٹرائل بعد میں ہو رہا ہے۔ والدہ کی کیموتھراپی ہو چکی ،صحت میں بہتری آ رہی ہے، نواز شریف رواں یا اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔