تازہ تر ین

نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور

اسلام آباد: نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اوور بلنگ پر3سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایاکہ قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اووربلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے، نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ترمیمی شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ میں ملوث افسروں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ اووربلنگ پر کارروائی ایف آئی اے نہیں نیپرا کرے گا، نیپرا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسگی سے بچنے کیلیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف اووربلنگ میں ملوث افسروں کی نشاندہی کرے گا،گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv