لاہور: پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کو آٹھ سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ صلح / ونی کرنے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروایا اور طبی معائنے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ونی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعے کے تناظر میں پیش آیا، ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی۔