تازہ تر ین

پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور

 اسلام آباد: عدالت نے پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv