اگر نیند نہیں آتی تو یہ آلہ استعمال کریں

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں زیادہ تر چاہنے کے باوجود جلد نیند نہیں آتی ۔ٹیکنالوجی کمپنی سانا نے اس مسئلے پرقابو پانے کے لیے ایک ایسا سمارٹ الیکٹرانک آلہ تیار کیا ہے جو انسان کو صرف اور صرف 10 منٹ کے اندر نیند کی دنیا میں لے جائے گا۔کمپنی کی جانب سے تیار کردہ سمارٹ سانا ہیلتھ نامی ہیڈفون کی طرح کا آلہ پہنتے ہی انسان 10 منٹ کے اندر خوابوں کی دنیا میں چلا جاتا ہے ۔کمپنی کا دعوی ہے کہ اس آلے کو جس جگہ، جہاں بھی استعمال کیا جائے گا یہ ٹھیک اسی طرح ہی کام کرے گا جس طرح یہ بستر پر کام کرتا ہے ۔ کمپنی نے اس آلے کا فروری 2016 ءسے مارچ 2017 ءتک کم سے کم 700 افراد پر تجربہ کیا جو کامیاب رہا ۔سانا ٹیم نے بتایا اس آلے کو 2018 ءکے وسط تک فروخت کے لیے دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا، اس آلے کی ابتدائی قیمت 400 ڈالر ہوگی۔اس ہیڈ فون میں ایچ آر وی نامی سینسر لگے ہوئے ہیں ۔

بالی ووڈ ستاروں کی وہ رشتہ داریاں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ نگری میں ایسے کئی ستارے ہین  جن کے رشتے دار بھی  شوبز کی نامور شخصیات ہیں لیکن ان کے آپس کے تعلقات کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں ،یہاں چوپڑا ،جوہر اور کپور کا آپس میں نہ صرف گہرا بلکہ خونی رشتہ بھی ہے ان کے درمیان رشتوں کی نوعیت آپ کو حیران کردے گی،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔فلم محبتیں اور دھوم سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار  اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان خونی رشتے کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے،اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔نامور اداکار شتروگھن سنہا ی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستان کے باصلاحیت اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیںسُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اداکارہ تبو کی سگی خالہ ہیں ،تبوکی والدہ رضوانہ ہاشمی شبانہ اعظمی کی بہن ہیں۔بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر اور مشہور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کزن ہیں ،سونم کپور کی نانی اور رنویر کے دادا آپس میں بہن بھائی تھ

حسین کے بعد وزیراعظم اور حسن نواز کی باری, خفیہ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد، لاہور (خصوصی رپورٹ) پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے حسین نواز کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور حس نواز کو نوٹسز کا اجرا کرکے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ جے آئی ٹی پہلے حسن نواز اور بعد میں وزیراعظم نوازشریف کو طلب کرے گی۔ نوازشریف اور حسن نواز کو نوٹسز کے اجراءکے ساتھ ممکنہ طور پر ان کے مالی اثاثوں سے متعلق تحقیقات کے لیے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اور ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز ممکنہ طور پر آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہیں تاہم بیان ریکارڈ کرانے سے قبل وہ اپنی قانونی ٹیم سے حتمی مشاورت کریں گے جبکہ جے آئی ٹی نے جھوٹ کا پتہ چلانے والی پول گراف مشین حاصل کر لی، پانامہ کیس میں استعمال کی جائے گی۔ یہ انکشاف نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنگا پور میں قائم سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں 50 ارب روپے کا ایک اکاﺅنٹ بھی سامنے آیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پانامہ فیملی کا ہے۔ اکاﺅنٹ کی تفصیلات بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی ایک دو دن میں تفصیل سامنے آجائے گی۔ پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ٹیم کے 2 ارکان برطانیہ روانہ ہوگئے۔ پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے 2 ارکان برطانیہ روانہ ہوگئے۔ یہ ارکان برطانیہ میں شریف فیملی کے لندن فلیٹس سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے علاوہ لندن فلیٹس کےپراپرٹی ٹیکس کی تفصیلات بھی حاصل کریں گے جبکہ نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات بھی لی جائیں گی۔ دریں اثناءایک ویب سائٹ کے مطابق قطری شہزادے شیخ جاسم نے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی حامی بھر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل اینکر صحافی شاہزیب خانزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ جاسم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم اب یہ طے کیا جانا باقی ہے کہ شیخ جاسم پاکستان آئیں گے یا جے آئی ٹی ان سے سوال جواب کرنے کیلئے قطر جائے گی۔
طلب

جماعت اسلامی اپنا ووٹ بینک بڑی جماعت کی جھولی میں ڈالنے کوتیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کی شوریٰ کے بعض اہم ارکان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بیشتر ارکان یہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت کو ملک بھر میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے جس کا دونوں جماعتوں کو لاہور‘ کراچی اور پشاور سمیت دیگر اہم شہروں میں سیاسی فائدہ ہو گا۔ تینوں صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور‘ کراچی اور پشاور میں تحریک انصاف کو اپنی کامیابی کیلئے ایک اچھا اتحادی ووٹ بینک درکار ہے جس سے وہ اپنی آئندہ کی پارلیمانی سیاست کو بڑھا سکتا ہے۔ جماعت اسلامی کے ارکان کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کو درکار ووٹ بینک ہمارے پاس ہے۔ کراچی کے بعض حلقوں میں تحریک انصاف اچھی پوزیشن کی حامل ہے اس لئے اگر دونوں جماعتوں کا اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جاتی ہے تو ایم کیو ایم کو آﺅٹ کر کے کراچی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح لاہور کے ہر حلقے میں جماعت اسلامی کا اچھا ووٹ بینک ہے۔ تحریک انصاف سے اتحاد کی صورت میں حکمران جماعت کیلئے سیاسی مشکلات پیدا کی جا سکتی ہیں جبکہ پشاور میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت پاکستانی سیاست میں کرپشن سمیت قومی اداروں کی تباہی کے حوالے سے کافی ہم خیال اور ایک دوسرے کے قریب ہیں اس لئے یہ الائنس ممکن ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے عمران خان اور سراج الحق دونوں ایک ہی وکٹ پر کھیل رہے ہیں اس لئے عوامی سطح پر اس الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو دل سے قبول کریں گے۔ جب اس حوالے سے جماعت اسلامی کے اہم ذمہ دار سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ ایشو ابھی قبل از وقت ہے‘ ابھی الیکشن میں بہت وقت ہے‘ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مختلف امور اور اتحاد یا الائنس بارے بات چیت سارا سال چلتی رہتی ہے تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کے قریب شوریٰ کے متفقہ فیصلے سے ہو گا لیکن فی الحال کسی جماعت کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا گیا‘ تاہم شوریٰ کے ممبران اس ضمن میں آزاد ہیں کہ وہ سیاسی معاملات پر کیا سوچتے ہیں اور کیا تجاویز دیتے ہیں‘ فی الحال کوئی تجویز نہیں آئی۔

پر تشدد مظاہرے, واپڈا دفاتر، لیویز تھانے نذر آتش, فوج طلب کرلی گئی

لاہور، پشاور،درگئی، جہلم، سوات، قصور، نارووال، سیالکوٹ (نمائندگان خبریں) ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے aخلاف ورتیر کے عوام کا احتجاج،مظاہرین پر فائرنگ سے آئی ایس ایف کے سابق صدرجاوید خان طوفان جان بحق ہوگئے ، درگئی واپڈا سب ڈویژن ٹو کے دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا،گیٹ توڑ کر مظاہرین واپڈا دفاتر میں داخل ہوگئے،کمپیوٹر اور دیگر آلات کی توڑ پھوڑ ،لیویز کی شیلنگ سے 17 افراد زخمی،مظاہرین کے پتھراﺅ سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر زخمی، مظاہرین نے درگئی چوک میں توڑ پھوڑ کرکے مین مالاکنڈ روڈ بلاک کردیا، مظاہرین نے دکانوں، سرکاری املاک ، چوک میں نصب کیمروں اور سائن بورڈ پرپتھراﺅ کیا ، کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے، پی ٹی آئی کے این ایم اے مالاکنڈ جنید اکبر خان درگئی عین موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی زخمیوں کی عےادت کے لئے روانہ ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درگئی کے یونین کونسل ورتیر کے ہزاروں مظاہرین نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست ڈنڈا بردار احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے پیسکو درگئی سب ڈویژن کے دفاتر پر دھاو بول دیا اور واپڈا سب ڈویژن ٹو کے دفاتر کو نظر آتش کرکے واپڈا کے کمپیوٹرز اور دیگر آلات تورڈالے۔ ادھر حالات بے قابو ہونے کی صورت میں مالاکنڈ لیویز کی مبینہ فائرنگ سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن درگئی کالج کے سابقہ صدر جاوید خان طوفان ولد باور خان ساکن ورتیر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں اور فائرنگ اور پتھراﺅ سے 14مظاہرین زخمی ہوگئے جن میں دو لیویز سپاہیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ پیسکو دفاتر کو نظر آتش کرنے اور فائرنگ واقعہ کے بعد مظاہرین مین درگئی چوک میں جمع ہوگئے۔ جہاں مین مالاکنڈ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرتے ہوئے مظاہرین نے سرکاری املاک ، ٹیلیفون کیبلز ، سیاسی پارٹیوں کے سائن بورڈز ، مین چوک درگئی میں نصب کیمرے پر شدید پتھراﺅ کیاگیا جس سے ان سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کے این ایم اے مالاکنڈ جنید اکبر خان نے درگئی عین موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ شامل ہوگئے اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی زخمیوں کی عےادت کے لئے روانہ ہوگئے۔مشتعل مظاہرین نے درگئی بزار میں دکانداروں اور گاڑیوں پر بھی شدید پتھراﺅ کیا جس سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شدید زخمی جاوید خان کے جاںبحق ہونے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل درگئی سے جاوید خان طوفان کی نعش درگئی چوک اور بعد ازاں درگئی لیویز تھانہ درگئی لایا گیا جہاں نعش رکھ کر مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی اور مشتعل مظاہرین نے اس دوران درگئی لیویز تھانہ کی عمارت کو بھی آگ لگادی بعد ازاں حالات کی کشیدگی پر فوج کو طلب کرلیا گیا ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میںپہنچائے گئے زخمیوں میں دو لیویز جوان سمیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر گاﺅں ورتیر قدم خیلہ ، دوبندئی سے تعلق رکھنے والے شہاب خان ولد سید رحمان ، نیاز علی ولد سید آمین، ابراہیم ولد سید احمد شاہ ، سید آمین ولد گلیم شاہ ، محمد شاہ ولد احمد گل و دیگر کل 14زخمی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر سمیت کئی دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد مردان ریفر کردئے گئے ۔ درگئی لیویز تھانہ کو نظر آتش کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور پر تشدد ہنگامہ کے واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کرائی جاسکی ۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پیر کو بھی جار رہا ¾ مالاکنڈ میں مشتعل افراد نے واپڈا ہاو¿س کو ہی آگ لگا دی ¾ حالا ت پر قابو پانے کےلئے مقامی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر نے کی کوشش کی گئی تاہم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سراپا احتجاج بن گئے ¾ مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے واپڈا ہاو¿س کا گھیراو¿ کرلیا ¾لوگوں نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ اور دیگر سامان کو آگ لگانے کے بعد عمارت کو نذر آتش کردیا۔ صورت حال قابو سے باہر ہونے پر مقامی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کو شش کی گئی تاہم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران تنگی روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا احتجاج کرنے والوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ واپڈا آفس کا گھیراو¿ کریں گے۔پشاور میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں رنگ روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے پتھر، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک ٹریفک کےلئے بند کردی تاہم پیسکو کی یقین دہانی کے بعد لوگ منتشر ہوگئے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے کہا کہ اگربجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہم دوبارہ سڑکوں پرآئیں گے اور صوبے کے ایم پی ایز کو اکٹھا کرکے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔مظاہرین نے پتھر، اینٹوں اور دیگر رکاوٹیں لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا جو بعد ازاں کھول دیا گیا۔دوسری جانب پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہاں 88 فیصد خسارے کا سامنا ہے اور وہاں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلاو¿ گھیراو¿ کے بجائے معاملات مذاکرات سے بھی حل ہو سکتے ہیں۔ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا،ورثا اور علاقہ مکینوں نے لاش لیویز تھانہ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا،مشتعل مظاہرین نے لیویز تھانے اور گاڑیوں کو آگ لگا دی‘ جاں بحق نوجوان انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔ ملک میں جاری حالیہ گرمی کی شدید لہر نے تربت میں گرمی کا آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر مزید دو سے تین روز تک برقرار رہے گی جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک میں گذشتہ کچھ روز سے جاری گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جبکہ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 44 سے لے کر 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ دو سے تین روز کے دوران پشاور، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد، میرپور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ روز تربت میں ریکارڈ درجہ حرارت 53.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، اس سے قبل تربت میں 30 مئی 2009 کو سب سے زیادہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی پیش گوئی کے بعد کراچی میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم زیادہ سے زیادہ 39 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور 41 ڈگری، پشاور 44 ڈگری اور کوئٹہ 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لےے غیر اعلانیہ اور بد ترین لوڈشیڈنگ عذاب بن گئی ہے حکومتی دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے ہیں ہارون آباد میں لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے دن کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے روزہ دار حیران وپریشان ہیں کہ روزہ دن کے شدید ترین وقت پر محیط ہوتا ہے مگر ہارون آباد میں دن کے اوقات میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو تی ہے روزہ دار شدید گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث تڑپتے رہے۔ پنجاب کے دوسرے حصوں کی طرح قصور میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حسب معمول ہوتا رہا، مرید کے قیامت خیز گرمی میں ہر ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش کئی علاقوں سے افطار، سحری اور تراویح کے اوقات میں ٹرپنگ کے نام پر بجلی کی بندش شہریوں کااحتجاج۔ جہلم، جہلم میں رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے، پہلی سحری اور افطاری سمیت دن بھر لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ،رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی حکومت غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی شہری علاقوں میںچار گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں چھ تاآٹھ گھنٹے شیڈول کی بجائے چھ اوردس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،بچے،بوڑھے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا عوام پانی کو بھی ترسنے لگے، اٹھارہ ہزاری، اٹھارہ ہزاری تحصیل بھر میں جاری اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روزے داروں کیلئے عذاب بن گئی، بچے، عورتیں، بزرگ سب بلبلا اٹھے، وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،کوٹ رادھا،کوٹ رادھا کشن اورگردو نواح میں ماہ رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ بے قابو12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کا بھرکس نکال دیا، حکومت کو بددعائیں،سیالکوٹ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری کربناک لوڈشیڈنگ میں بلبلا اٹھے، گھنٹوں بجلی بند، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ بصیر پور میں ماہ صیام شروع ہوتے ہی حکومتی دعوو¿ں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ۔

میرا اسپیکر حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں حکومت میں ضیاالحق کی روح ہے اور آخری سال اس میں آمریت کی جھلک نظر آرہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں اسپیکر اسمبلی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن گزشتہ روز کے رویئے پر بہت افسوس ہوا اور علم ہوا کہ میرا اسپیکر حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، کل جو کچھ ہوا اس پر تاریخ اسپیکر کو کیا لکھے گی، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ کی بے بسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، ہمارے احتجاج کے بعد آپ بھی اجلاس ملتوی کررہے تھے لیکن پھر وزیراعظم ہاو¿س میں بیٹھے ایک بابو کی سوچ والی پرچی آئی تو بحث شروع کرادی گئی۔ خورشید شاہ کی پرچی والی بات پر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں ہوں اور یقین دلاتا ہوں مجھے کوئی پرچی نہیں بھیجی گئی۔ خورشید شاہ نے کہا پھر آنکھوں آنکھوں میں ہی اشارے ہوئے ہوں گے لیکن جو بھی ہوا حکومت نے اسپیکر کو اپوزیشن کے سامنے متنازعہ بنا دیا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ اپوزیشن لیڈر کا خطاب براہ راست دکھاو¿ تو 10 منٹ میں ہوگیا، اگر ان کے کہنے پر ایوان بالا کی کارروائی براہ راست دکھائی جاسکتی ہے تو اسپیکر کے کہنے پر قومی اسمبلی کی کارروائی کیوں نہیں۔ میں اسپیکر قومی اسمبلی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا مجھے علم ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا ہے، لیکن انہیں کسی سے ڈرنا نہیں چاہئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز میرے مو¿قف کو مان لیا جاتا تو کون سی قیامت آجاتی، میں وہی خورشید شاہ ہوں جس کا ایک ایک لفظ 2014 میں براہ راست دکھایا جاتا تھا اور جب ایوان میں میری آمد ہوتی تو ہاتھ چومے جاتے لیکن حکومت میں ضیاالحق کی روح ہے اور آخری سال اس میں آمریت کی جھلک بھی نظر آرہی ہے حقوق مانگنے والوں پر گولی چلائی جاتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو خون دے کر پالا ہے، ہم ایسا ایوان نہیں بننے دیں گے جو لولا لنگڑا اندھا اور کانا ہو، یہ کسی کا حق نہیں کہ اپوزیشن کے ہاتھ پاو¿ں باندھ دے، یہ کام جمہوری اداروں کا نہیں ڈکٹیٹر کا ہوتا ہے، اگر اسپیکر کا یہی رویہ رہا تو حکومتی بجٹ کو کوئی نہیں مانے گا۔

جے آئی ٹی کا فیصلہ کیا ہوگا ؟سیاسی دھچکا کس کو لگنے والا ہے ؟سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ وزیر اعظم کے خاندان اور قریبی وزرا میں یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ اگر نواز شریف کو یو سف رضا گیلانی کی طرح نا اہل قرار دے دیا گیا تو وہ اور زیادہ سیاسی دھچکا ہو گا۔ بہتر یہی ہے کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے سے قبل بغیر انتظار کیے وزیر اعظم نواز شریف اپنے آپ کوقوم کے سامنے پیش کر دیں۔ نبیل گبول نے بتایا کہ یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے وزیر اعظم کہیں گے کہ میں نے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے، اس سے یہ ہو گا کہ ان کی سیاسی طور پر عزت بچ جائے گی۔ اگر جے آئی ٹی کی جانب سے نواز شریف کو ہٹا دیا جائے گا تو اس کے بعد قبل از وقت الیکشن ہو جائیں گے۔ حکومتی جماعت نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ مارچ کے سینیٹ کے الیکشن میں جائیں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ پانامہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی کا بھی وہی فیصلہ آئے گا جو سپریم کورٹ کا آیا تھا۔

 

ایک طرف گرمی کی شدید لہر ،دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری دیدی

کراچی(ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہرآج بھی برقرارہے تاہم محکمہ موسمیات نے بدھ کو مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرارہے جب کہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں لوگوں کوسانس لینا دوبھرکردیا ہے۔ تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور آج 12 بجے درجہ حرارت 49 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 51، دادو 48، گوادر، جیوانی 47، لاڑکانہ موئنجو دڑو 46، لسبیلہ ، لاڑکانہ 45، کان پور، رحیم یار خان، شہید بے نظیر آباد 44، بہاولپور، بھکر 43، بہاولنگر، نور پول تھل، بہاولنگر، 42، بنوں، چھور، چلاس، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، کوٹ اڈو، ملتان 41، حیدرآباد، جھنگ، لیہ، مٹھی ، پنجگور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔شہرقائد میں موسم ابرآلود ہے لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن بدھ سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دوسے 3 سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔

حسین نواز 16سال میں کیسے ارب پتی بنے؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد، لاہور، پشاور (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جمہوری پارٹی نہیں بچہ جمہوری پارٹی ہے‘ (ن) لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو نیا وزیراعظم منتخب کرچکی ہوتی‘ نواز شریف کی آدھی کابینہ پرویز مشرف کے ساتھ تھی‘ ِ حسین نواز سولہ سال میں کیسے ارب پتی بنے‘ وہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں‘ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا ہے۔ نواز شریف کی آدھی کابینہ پرویز مشرف کے ساتھ تھی۔ حسین نواز سولہ سال میں کیسے ارب پتی بنے وہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وکیل پرویز مشرف کے دور میں اٹارنی جنرل تھے۔ جے آئی ٹی پر اعتراض اس لئے لگائے جارہے ہیں وہ ساٹھ دن میں کام مکمل نہ کرسکے۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو نیا وزیراعظم منتخب کرچکے ہوتے (ن) لیگ جمہوری پارٹی نہیں بچہ جمہوری پارٹی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات 60روز سے آگے ایک روز بھی نہیں جائیں گی، عید کے چاند کے ساتھ لوگوں کو وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی خوشخبری بھی ملے گی۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں عمران خان نہیں بلکہ نواز شریف ملوث ہیں، شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیدادیں بنائی گئیں جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے، پورا کا پورا شریف خاندان مال بنانے میں مصروف ہے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہروں و دیہی علاقوں میں غیراعلانیہ بجلی غائب ہونے سے روزہ داروں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ نواز شریف کی پوری کوشش ہو گی کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کو طول دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ نواز شریف کے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ عید کے قریب سب کو وزیراعظم کی نااہل ہونے کی خوشخبری ملے گی۔ سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی مےں صرف نام کا فرق ہے ‘دونوں ملک کےلئے ناسور ہےں‘ملک مےں شفاف احتساب سے جمہو رےت اور پار لےمنٹ مضبوط ہوگی پوری قوم ملک مےں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘حکمرانوں کو اپنی تر جےحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگےں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے ‘تحر ےک انصاف اصولوں کے مطابق سےاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہےں کےا جا ئےگا۔

”باب ریان “ اور ہمارے روزے ، جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

سہیل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ جنت کے ایک دروازے کا نام ”ریان“ ہے۔ قیامت کے دن اس دروازے سے صرف روزہ دار گزر کر جنت میں داخل ہونگے، ایک زوردار آواز آئے گی: کہاں ہیں وہ لوگ جو دنیا میں روزے رکھتے تھے۔ آﺅ اس دروازے سے جنت میں داخل ہو جاﺅ۔ جب آخری روزہ دار تک اس سے گزر جائیگا تو یہ پھر بند ہو جائے گا اور کوئی اور اس سے گزر نہ پائے گا جو شخص اس دروازے سے گزر جائے گا اس کو پھر کبھی پیاس نہیں لگے گی ( اس حدیث کو صحیح مسلم، صحیح بخاری، ترمذی نے روایت کیاہے)
لہٰذا! آﺅ قیامت کی شدت پیاس سے بچنے، حضرت محمدﷺ کی شفاعت حاصل کرنے اور حصول جنت کیلئے اس دروازے سے گزرنے کیلئے اللہ کیلئے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ کا حق اداکریں۔

پاکستان کا اہم معاملہ پر سعودی عرب کو دو ٹوک جواب

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) پاکستان نے ہمسایہ ملک ایران سے تعلقات پر منفی اثرات سے بچنے کیلئے سعودی اتحاد میں قائم ہونے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر ”ریڈلائنز“ کھینچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس معاملے پر نظرثانی کا فیصلہ ریاض میں ہونے والی حالیہ عرب اسلامک امریکا سربراہ کانفرنس میں سعودی حکام کے بیانات کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ اتحاد کا مقصد دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کو کاو¿نٹر کرنا بھی ہے۔ حکومت اصولی طور پر سعودی اتحاد کا حصہ بننے پر تیار ہے اگر اسکا واحد مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف لڑنا ہو تاہم حکام کے مطابق حتمی فیصلہ اس وقت ہوگا۔ جب اتحاد کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) تیار ہو جائیں گے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھی کہاکہ پاکستان نے ابھی فوجی اتحاد میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
فیصلہ

”آئس “نشہ تعلیمی اداروں تک جا پہنچا ، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور( خصوصی رپورٹ)نوجوان نسل جس تیزی سے منشیات کا شکار ہورہی ہے وہ تویشناک ہی نہیں تکلیف دہ حقیقت بھی ہے۔ ایکسٹیسی پلز، آکسیجن شارٹ اور ” آئس“ سمیت کئی نشے اب پوش علاقوں کے نوجوانوں کی تفریح کا حصہ بن چکے ہیں۔ ”پارٹی ڈرگز“ کہلانے والی یہ منشیات پارٹیز سے نکل کر تعلیمی اداروں میں پہنچ چکی ہیں۔ حال ہی میں ان خبروں نے لوگوں کو چونکا کے رکھ دیا کہ ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں نوجوانوں ، خاص طور پر طلبہ میں ، منشیات کی ایک نئی قسم ” آئس یا کر سٹل میتھ“ (میتھ ایمفیٹامین) کے استعمال کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ” آئس“ جسے مختصر طور پر ” میتھ“ بھی کہاجارہا ہے نوجوان نسل ہیروئن کے بعد اس نشے کی عادی ہوتی جارہی ہے۔ مختلف کیمیکلز سے تیار ہونے والے نشے ” آئس“ کا نام پہلی بار تازہ تازہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل ہیرﺅن ، چرس اور دیگر نشے عام تھے۔ ” آئس“ ان ناموں میں نیا اضافہ ہے جو گزشتہ دو اڑھائی سال سے ہمارے معاشرے میں اپنے منحوس پنجے گاڑ رہا ہے۔ تعلیمی اداروں اوران کے ہاسٹلز میں مقیم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد مسلسل اس لعنت کا شکار ہورہی ہے۔اس کے فروغ کی ایک بڑی وجہ اس کا بغیر بدبو کے ہونا ہے۔ اس کو سگریٹ کے ذریعے عوامی مقامات پر بھی بآسانی استعمال کیاجاسکتا ہے اور یہ دوسرے نشہ جات کی طرح بظاہر معیوب بھی محسوس نہیں ہوتا علاوہ ازیں اس نشے میں جگانے یعنی بیدار رکھنے کی خاصیت موجود ہونے کی وجہ سے طلبہ اس کی جانب راغب ہوتے ہیں تاکہ وہ امتحان کی ڈٹ کر تیاری کرسکیں مگر انہیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ اس طرح وہ ایک عذاب میں مبتلا ہونے جارہے ہیں۔ ” آئس“ میں پایاجانے والا میتھا ایمفیٹامین اپنے اندر وزن کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے وزن گھٹانے کے لیے بھی بعض عاقبت نااندیش لوگ اسے استعمال کر بیٹھتے ہیں اور مستقل خطرات سے دو چار ہوجاتے ہیں۔ فی الحال ” آئس“ امیروں کا نشہ قرار دیاجاتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اصل اور خالص ” آئس“ نشے کی ایک پڑیا 5سے 10ہزار روپے میں فروخت ہوتی ہے۔ تاہم علاقائی سطح پر غیر قانونی لیبارٹریوں میں تیار ہونے والی ” آئس“ دوسرے درجے کی ہوتی ہے اور اس کی قیمت بھی ایک سے دو ہزار فی پڑیا ہوتی ہے۔ مگردو نمبر ” آئس“ مزید ہلاکت خیز اور تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق ” آئس“ نشے کی بڑی مقدار افغانستان سے پاکستان سمگل ہورہی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایران اور چین سے بھی مختلف طریقوں سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔ چین سے تحصیل علم کے بعد واپس آنے والے کئی طلبہ میں بھی ” آئس“ کی لت پائی گئی کیوں کہ وہاں یہ نشہ کافی عام ہورہا ہے۔” آئس پشاور اور قبائلی علاقوں میں آسانی سے مل جاتی ہے جہاں خاص مقامات پر اس کی فروخت ہورہی ہے۔ پشاور میں ملنے والی ” آئس“ عام طور پر ایران سے لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان سے بھی یہ بھاری مقدار میں پاکستان پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں کام کرنے والی خفیہ لیبارٹریاں بھی ” آئس“ تیار کرکے فروخت کررہی ہیں۔ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں ” آئس“ کو ہیروئن کی جگہ استعمال کیاجارہا ہے۔ تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ” آئس“ پینے والے بیشتر افراد پہلے ہیروئن کے عادی رہ چکے ہیں۔ ” آئس“ کیا ہے؟ بھاڑی نما مخصوص پودوں اور درختوں سے ایک حناص کیمیکل حاصل کیاجاتاہے۔ یہ کیمیکل ”میتھ ایمفیٹامین“ کہلاتا ہے۔” آئس“ یاکرسٹل میتھ کہلانے والا یہ مادہ مقامی سطح پر ایک کیمیائی عمل کے ذریعے ایفیڈزین سے بنایا جاتاہے ۔ چینی یا نمک کے کرسٹل نما سفید ٹکڑے بنائے جاتے ہیں۔ اسی لئے اسے ” آئس“ کہاجاتا ہے کیونکہ یہ برف کی ٹکڑیوں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ نشہ بازان ٹکڑیوں کو باریک شیشے سے گزار کر حرارت دیتے ہیں عام طور پر اس کا م کے لیے کوئی سائنس لیب ٹیوب یا بلب کے باریک شیشے کو استعمال کیاجاتاہے۔ کچھ نشہ باز اس زہر کو انجکشن کے ذریعے بھی جسم میں اتارتے ہیں۔ سگریٹ میں استعمال کے لیے آدھی سگریٹ تمباکو سے خالی کرنے کے بعد درمیان میں آئس پاﺅڈر ڈال دیاجاتا ہے۔ اسے پگھلا کر بوتل میں ڈالتے ہیں جس کے نیچے آگ جلائی جاتی ہے اور پھر اس میںاسٹرالگا کر اس میں سے نکلنے والا دھواں کھینچا جاتا ہے۔ پانی اور الکحل میں فوری حل ہونے والی ” میتھ ایمفیٹامین“ کی ایجاد 1993ءمیں مختلف بیماریوں کے علاج کی دوا کے طور پر ہوا تھا ۔1920ءمیں اس دوا کے ذریعے جرمنی میں مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ 1930ءمیں یہ دمہ، بخار اورسردی کے بچاﺅ کی دوا کے طور پر جانی جاتی تھی۔ 1950ءکے عشرے میں امریکانے اس کی گولیوں کو طلبہ، ٹرک ڈرائیوروں ،نائٹ ڈیوٹی کرنے والوںاور کھلاڑیوں کے لیے بیدار رکھنے والی دوا کے طور پر استعمال میں لانے کا عمل شروع کیا۔ 1970ءتک مارکیٹ میں اس کے انجکشن بھی آگئے اور یہ نشہ بازوں کے ہاتھ لگ کر نشے کی چیز بن گئی۔ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج نے جنگی حکمت عملی کے تحت ” آئس“ کا استعمال شروع کرایا۔” آئس“ کے استعمال سے ان فورسز کی جنگی صلاحیتوں میںغیر معمولی اضافہ ہوا۔ وہ تین دن تک بغیر کھائے پینے اور سوئے لڑتے رہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ ” آئس“ کے استعمال سے انسان اپنے اندر دوگنی توانائی محسوس کرتاہے۔ اس نشے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے استعمال سے نشہ باز ایک عام شخص 24سے لے کر 48گھنٹوں تک زیادہ جاگ سکتا ہے۔ وہ اس قدر چوک ہوجاتاہے کہ اسے طویل اوقات نیند نہیں آتی، تاہم جب نشہ اترتا ہے تو انسان انتہائی تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ” آئس“ استعمال کرنے والوں کا حافظہ بھی وقتی طور پر بہت تیز ہوجاتا ہے۔ یہ الگ بات کہ اس کا دماغ رفتہ رفتہ کمزوری کی طرف مائل ہونے لگ جاتا ہے۔بدقسمتی سے یہ نشہ ملک کے تعلیمی اداروں میں فروغ پارہا ہے۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ ” آئس“ استعمال کرنے والوں میں طالبات کی ایک قابل ذکر تعداد بھی شامل ہے۔ بدکار عورتیں بھی ” آئس کا استعمال زیادہ کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں طلبہ ، تجارت پیشہ افراد ، سیاستدانوں، سرکاری افسران اور خواتین بھی اس نشے کی شکار ہورہی ہیں۔ پشاور میں نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر میاں افتخار حسین نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ دوسال کے دوران ان کی علاج گاہ میں تقریباً سو سے زیادہ افراد لائے گئے جو ” آئس“ کا نشہ کرتے تھے۔ ان میں چھ خواتین بھی شامل تھیں۔ پشاور یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ برس ہاسٹل میں اس نے دوستوں کے ساتھ مل کر حشیش (چرس) کا استعمال شروع کیا۔ ” یہ ایک بہت ہی غلط فعل تھا، شروع میں ہم پڑھائی کے بوجھ کی وجہ سے نشہ کرتے تھے، لیکن بعد میں ہم اس کے عادی بن گئے۔“ و ہ کہتے ہیں کہ بہت سے طالب علم اور نوجوان بے روزگاری اور معاشی دباﺅ کی وجہ سے مختلف منشیات کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔ ان کے بقول انہوں نے خود کبھی آئس کا استعمال نہیںکیا، لیکن اپنے دوستوں کو اس کا استعمال کرتے دیکھا ہے۔ ” میرے دوست بتاتے ہیں کہ اس سے انسان تروتازہ ہوجاتا ہے ، وہ آئس مشروبات یا پھر سگریٹ کے ساتھ پیتے ہیں۔ یہ بالکل کوکین کی طرح کام کرتی ہے۔“پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، پشاور اور کراچی میں ” آئس“ کا پھیلاﺅ خطرناک حد تک جاری ہے۔ یہاں مقامی سطح پر خفیہ لیبارٹریز قائم ہیں جو آئس نشہ تیار کرکے فروخت کرتی ہیں۔ کراچی میں تو ” آئس“ کانشہ کرنے والوں کی کافی تعداد کا پتہ چلا ہے جو یہ کام کئی برسوں سے کررہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں ” آئس“ کا نشہ فروخت کرنے والوں میں مبینہ طور پر بعض ملازمین بھی شامل ہیں۔کراچی جوہر آباد تھانے نے ایک کارروائی میں ” آئس“ فروخت کرنے والے چند افراد گرفتار کیے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک نشہ فروش جامعہ کراچی کا ملازم تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ” آئس“ فروشی کا سلسلہ کراچی میں برسوں سے جاری ہے۔ یہ گروپ کراچی کے مختلف مقامات پر مخصوص اوقات میں نشہ فروخت کرنے اور نشئی لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کا بھی ارتکاب کرتا رہا ہے۔ کراچی پولیس کاکہنا ہے کہ سہراب گوٹھ، لیاری، نیوکراچی و دیگر گنجان آباد علاقوں میں ” آئس“ تیار کرنے کی کئی غیرقانونی لیبارٹریاں قائم ہیں۔ 2012ء میں کراچی ڈی ایچ اے میں بھی ایسی ہی ایک لیبارٹری پکڑی گئی تھی جہاں ” آئس “ نشہ تیار کیا جاتا تھا۔ اس لیبارٹری کا پتہ بھی اس وقت چلا تھا جب یہاں کسی وجہ سے دھماکا ہوگیا تھا۔علاوہ ازیں ماہرین عمرانیات کا کہناہے کہ بچوں کو نشے سے دور رکھنے کےلئے ضروری ہے کہ بچوں کو بے وجہ ڈھیل نہ دیں۔ پرائیویسی کے نام پر بچوں کو ان کے کمروں میں بند کردینے کے خوفناک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔