Tag Archives: justice

احد چیمہ کی گرفتاری ،چیف جسٹس نے افسران کو احتجاج سے کیو ں روکا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد افسران کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرے گا، جسے استعفیٰ دینا ہے دے دے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احد چیمہ کیس کا مکمل ریکارڈ اور پیرا گون سٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے عدالت پیش ہوئے۔ کمپنیوں کے مالکان اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری سے احد چیمہ کی تنخواہ اور مراعات بارے دریافت کیا۔ جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا احد چیمہ 14 لاکھ سے اوپر تنخواہ لے رہے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احد چیمہ کے حق میں اسمبلی میں قرارداد کیسے پاس ہوئی؟ ایسے تو قرارداد آجائے گی کہ سپریم کورٹ نہیں بلا سکتا ، نیب کو کوئی بھی ہراساں نہیں کرے گا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا آج کل احد چیمہ کہاں ہے ؟ جس پر ڈی جی ایل ڈے اے نے جواب دیا کہ احد چیمہ نیب کی حراست میں ہے ، 2013 میں ہم نے ڈی ایچ اے ماڈل دیکھا اوراسے اختیار کر لیا ، اس وقت احد چیمہ ڈی جی تھے۔

پاناما کیس میں کسی جج نے نواز شریف کو جھوٹا نہیں کہا ۔۔اہم شخصیت کا حیران کن بیا ن منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کو جھوٹا قرار دینے والے سیاسی لیڈرز کی باتیں گری ہوئی قرار دے دیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کارروائی کی وارننگ دے دی ، پاناما لیکس فیصلے پر سیاستدانوں کی باتیں گمراہ کن اور گری ہوئی قرار دے دی گئیں۔ کسی جج نے وزیر اعظم کو جھوٹا نہیں کہا ، غیرذمہ دارانہ بیانات اور ججز کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے وارننگ دے دی۔ عدالت سے پہلے جے آئی ٹی کے نام میڈیا کو جاری کرنے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ چاہے آسمان گر پڑے ، میڈیا اور سیاسی لیڈرز کے بیانات سے کوئی سروکار نہیں ، جو کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے ، سیاسی لیڈر نے قوم سے جھوٹ بولا اور یہ تک کہہ دیا کہ پاناما بینچ کے تمام ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہا ، خصوصی بینچ کے ججز نے نوازشریف کو جھوٹا قرار نہیں دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افسران کے نام چلتے رہے ، افسران کے نام لیک ہونے کے ذمے دار متعلقہ اداروں کے سربراہان ہیں ، عدالتی کارروائی کا مذاق نہ بنایا جائے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے موصول ناموں کی تصدیق کرائی تو منفی رپورٹس ملیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کو قابو کرنا آتا ہے۔