اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس نے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد افسران کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرے گا، جسے استعفیٰ دینا ہے دے دے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر احد چیمہ کیس کا مکمل ریکارڈ اور پیرا گون سٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے عدالت پیش ہوئے۔ کمپنیوں کے مالکان اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری سے احد چیمہ کی تنخواہ اور مراعات بارے دریافت کیا۔ جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا احد چیمہ 14 لاکھ سے اوپر تنخواہ لے رہے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احد چیمہ کے حق میں اسمبلی میں قرارداد کیسے پاس ہوئی؟ ایسے تو قرارداد آجائے گی کہ سپریم کورٹ نہیں بلا سکتا ، نیب کو کوئی بھی ہراساں نہیں کرے گا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا آج کل احد چیمہ کہاں ہے ؟ جس پر ڈی جی ایل ڈے اے نے جواب دیا کہ احد چیمہ نیب کی حراست میں ہے ، 2013 میں ہم نے ڈی ایچ اے ماڈل دیکھا اوراسے اختیار کر لیا ، اس وقت احد چیمہ ڈی جی تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

