All posts by Channel Five Pakistan

ملک کے مقدر کا فیصلہ کسی بند کمرے میں یا چند لوگ نہیں کریں گے:خواجہ سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ ملک کے مقدر کا فیصلہ کسی بند کمرے میں یا چند لوگ نہیں کریں گے یہ عوام کا حق ہے جب کہ تاثر دیا جارہا ہےکہ سارے سیاستدان چور ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے پاس ایک طاقتور عدلیہ ہے، کبھی کبھی کچھ ہوجاتا ہے لیکن عدلیہ اور فوج بھی طاقتور ہے، ہمارے پاس ملک گیر سیاسی جماعتیں ہیں، دنیا میں لوگوں کے پاس ووٹ دینے کا اختیار نہیں، ہم یہاں اچھے ہیں یا برے، لیکن پاکستانیوں کو اپنی مرضی کی جماعت یا لیڈر کو ووٹ دینے کا حق ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں اپنے ووٹ کے حق کی حفاظت کرنی ہے کیونکہ یہ حق ہمارے پاس رہنا چاہیے تاکہ ہم اس طاقت سے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرتے رہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک کے مقدر کا فیصلہ کسی بند کمرے میں یا چند لوگ نہیں کریں گے، یہ ملک کے کروڑوں عوام نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارے بعد آباد ہوا جو ترقی میں آسمان تک پہنچا گیا لیکن ہمارے ساتھ بدقسمتی بھی رہی، قائد اعظم کی وفات کے بعد ملک پر بدبودار جاگیرداروں نے قبضہ کرلیا اور ایوب خان جیسے ڈکٹیٹروں نے اس قبضے کو مستحکم کیا، ان کا کوئی حق نہیں تھا وہ ملک پر قبضہ کرتے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے جانے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، ہم یہ قیمت ادا کرنے والے پہلے لوگ نہیں، یہ قیمت مقبول قیادتوں کو ادا کرنی پڑتی ہے، ان پر الزام بھی لگتے ہیں اور انہیں بے دخل بھی کیا جاتا ہے لیکن ہمیں سازشوں سے مایوس نہیں ہونا اور ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا تاثر دیا جارہا ہےکہ سارے سیاستدان چور ہیں، برے لوگ ہر جگہ ہیں، چاہے پارلیمنٹ ہو یا کوئی ادارہ ہو، لیکن اکثریت اچھے لوگوں کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہے، ہم دنیا سے چلے جائیں گے لیکن یہ جاری رہے گا، سی پیک دشمنوں کی نظر میں کھٹکتا ہے، بھارت کو اس کی بہت تکلیف ہے اور وہ نہ صرف اس کے خلاف سازشیں کرتا ہے بلکہ کھلے عام بات بھی کرتا ہے جب کہ اس حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے بھی بیان دیا، امریکا سی پیک پر فتوے اپنے پاس رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جو گند ہے وہ امریکا کا ڈالا ہوا ہے، پاکستان نے بہت کچھ کیا ہے، ہم خود مختار ملک ہیں، ہم کسی کو للکارتے نہیں، ہماری فوج، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ہزاروں لوگ امریکی گند کی بھینٹ چڑھ گئے، امریکی حکومتوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب آپ سی پیک لائیں گے تو باہر والوں کو اس کی تکلیف ہوگی، وہ پاکستان میں آپریٹر بھی تلاش کریں گے تاکہ ملک اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہو، لوگوں کو اکسایا جائے گا، غداری کے الزام لگائے جائیں گے اور لوگوں پر ایمان کے فتوے بھی لگوائے جائیں گے لیکن ہمیں پاکستان کو ہر حال میں آگے لے کر جانا ہے اور پاکستان قائم رہنے کےلیے بنا ہے۔

آرمی چیف کومعیشت پربات کرنے کا پوراحق ہے، خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پربات کرے جب کہ اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست عبادت کا نام ہے،  سیاستدان کوشش کرے کہ لوگوں کے مسائل ختم نہ سہی کم تو کرے، سکھر میں نظر آتا ہے کہ کام ہوئے ہیں ، ووٹ کی لالچ میں کام کرنے والا مخلص نہیں ہوتا ہے اورجمہوریت چلتی رہی تو پاکستان20 سال میں خوشحال ہوجائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں آنکھیں چاہیں کہ ہم دیکھ سکیں ہم کس طرف جا رہے ہیں، معیشت سے متعلق بولنے سےنہیں روکنا چاہیے،  پاکستان کے ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ پاکستان کی معیشت پر بات کرے، اسی طرح سپہ سالار کو بھی حق ہے کہ معیشت پربات کرے، آرمی چیف کومعیشت کےمعاملے پرغلط فہمی ہے تو حکومت دورکرے، حکومت کو چاہیئے کہ انہیں معیشت پربریفنگ دے، اداروں کا ٹکراؤ ریاست کیلئے خطرہ ہے، اللہ رحم کرے میں بہت کچھ دیکھ رہا ہوں جب کہ پی پی کی بھر پور کوشش ہے کہ اداروں میں ٹکراؤ نہ ہو۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا مسئلہ پیپلزپارٹی کی حکومت 1973 کےآئین میں ڈال کرحل کرچکی ہے، خدا کے واسطےختم نبوت کےمعاملےکو نہ چھیڑیں، کیپٹن صفدر نے خواہ مخواہ معاملے کو الجھایا اور علما اور سیاستدانوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ تول کر بات کریں اگر بات کرنا نہیں آتی تو مت کریں۔ احتساب عدالت میں ہنگامے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں ہنگامے کا واقعہ معمولی نہیں تھا، گالم گلوچ اور الزام تراشیوں کی سیاست کی مذمت کرنی چاہیئے۔

عمران خان نا اہلی کیس ،کیا عمران خان بچ جائینگے ،دیکھیں اہم خبر

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سے نا اہلی کیس میں ڈاکومینٹس مانگے جا رہے تھے جو انہوں نے جمع نہیں کروائے۔ یہ کیس نومبر 2016ء سے چل رہا ہے۔ انہوں نے پہلے تو دستاویزات پیش نہیں کیں لیکن اب کچھ دستاویزات عدالت کے سامنے پیش کر دی ہیں، کیس کی سماعت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے لیکن عمران خان کے وکیل نے دوبارہ کچھ دستاویزات عدالت کو جمع کروائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گر عدالت نے یہ دستاویزات قبول کر لیں تو ہو سکتا ہے کہ عمران خان نا اہلی سے بچ جائیں لیکن جہاں تک جہانگیر ترین کے کیس کا تعلق ہے، ان کے وکیل تاحال عدالت کے بنیادی سوالات کا جواب نہیں دے سکے جس پر جہانگیر ترین کی نا اہلی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا فیصلہ پانامہ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے گا۔

آخر کار ٹرمپ نے پاکستان کو بڑی خوشخبری دیدی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان اور اس کے رہنماؤں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال تک امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اس نے بحیثیت قوم امریکا کا پھرسے احترام کرنا شروع کردیا ہے، لہذا ہم اب پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے سرحدی علاقے میں آپریشن کرکے 5 افراد پر مشتمل امریکی کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔

شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

دمشق: شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شامیوں پر داعش  کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے طبی ذرائع کے مطابق داعش نے بارود سے بھری 3 گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا۔انسانی حقوق تنظیم کے مطابق داعش کی جانب سے ایک  حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے جو دیرالزور میں جاری لڑائی سے جان  بچا کر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاک افراد میں پناہ گزین اور نقل مکانی کرنے والے شامی شامل ہیں جب کہ کرد سیکیورٹی فورسزکا ایک اہلکاربھی مارا گیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے نابینا بھی ہوچکے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج کی جانب سے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی ریاست دہشت گردی کے خلاف مظاہرین پر امن مظاہرہ کررہے تھے لیکن قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے درجنوں کشمیری زخمی اور فائرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید ہوگیا۔واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہواہے جس کے خلاف وادی میں حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘نصرت آرا انتقال کرگئیں

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’عینک والا جن ‘‘کی مقبول ترین اداکارہ نصرت آرا طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی معروف اداکارہ نصرت آرا طویل عرصے سے بیمار تھیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔نصرت آرا نےڈراما سیریل ’’عینک والا جن‘‘ میں ’’بل بتوڑی‘‘ کا کردار نبھایا تھا، یہ کردار اتنا مقبول ہوا کہ نصرت آرا کی پہچان بن گیا، لوگ انہیں آج تک ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’’بل بتوڑی‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرت آرا نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے، ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی،تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق نصرت آرا کی نمازجنازہ بعد نمازمغرب اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی اورانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ہالی ووڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی سابق مینجر سیمون شیفیلڈ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے ہالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔گزشتہ کئی روز سے ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ہاروی پرکئی اداکاراؤں نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، گیونتھ پالٹرو اور جینیفر لورینس بھی شامل ہیں۔ جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نےانہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور ان کا ہاروی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا تھا۔

ہاروی پر جنسی حملے کے الزامات عائد کرنے والی کئی خواتین اس وقت اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہونے کے ساتھ کم عمر بھی تھیں لہٰذا وہ پروڈیوسر کے اس غیر اخلاقی اقدام کے خلاف آواز نہ اٹھا سکیں۔ ہاروی کی حرکتیں صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں رہیں بلکہ ان کی درندگی بالی ووڈ تک بھی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نےسابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بھی نہ بخشا۔

ایشوریا کی سابق انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجر سیمون شیفیلڈکا کہنا ہے کہ ہاروی ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے اور اسی مقصد سے انہوں نے کئی بار ایشوریا سے تنہائی  میں ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ، میں اور ایشوریا جب ہاروی سے ملاقات کرنے ان کے آفس جاتے تھے تو ہاروی نے کئی بار کوشش کی کہ میں آفس سے باہر چلی جاؤں لیکن میں نے ایسی نوبت ہی نہیں آنے دی اور ایشوریا کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا،بعد ازاں ہاروی نے مجھے کئی بار دھمکانے کی کوشش بھی کی اور کہا کہ وہ مجھے بزنس کرنے نہیں دیں گے۔

ویرات کوہلی انوشکا کو پیارسےکس نام سے پکارتے ہیں؟

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔کرکٹرز اور اداکاراؤں کے درمیان معاشقے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں، ہر دور میں کرکٹ کھلاڑیوں اور اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان کےوالد منصور علی خان، یووراج سنگھ اور ہیزل کیج، اداکارہ ساگریکا گھاٹکے اورظہیر خان ، اداکارہ سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے درمیان محبت کی خبروں سے پورا بھارتی میڈیا بھرا پڑا ہے، تاہم موجودہ دور کی سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے جو گزشتہ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔دونوں نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں۔

حسن ،حسین کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف نیب کیخلاف کھل کر سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن کے انسداد کے لئے نیب کے دائرہ کارمیں مزید توسیع کرنے کی بجائے نیب میں اصلاحات لانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ آج یہاں ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اورپاکستان کی بقا کی خاطر اس لعنت کے خاتمے کے لئے احتساب کا بے لاگ اور کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاہے کہ نیب کی حالیہ اور ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ادارہ مسلمہ طو رپر کرپٹ اور ملکی خزانے کو بے دریغانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے میں ناکام رہاہے۔ انہو ں نے کہاکہ اس ضمن میں عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف ایکشن نہ ہونے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ نیب کے دائرہ کار کو اعلیٰ عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب اپنا کام دیانت داری اور پسند اور نا پسند سے بالا تر ہوکر کرے۔ انہو ں نے کہاکہ عدلیہ اور آرمی جیسے اداروں میں احتساب کے لئے ان کا اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ میں نیب دائرہ اختیار میں وسعت کی تجویز پر بعض سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں حالیہ دنوں میں ابھر کر سامنے آنے والے تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فالتو بجلی بھارت کو بیچے گا: شہباز شریف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد پنجاب میں تیل اورگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس پر ہم سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکربجالاتے ہیں۔ پنجاب کے علاقے اٹک میں دریافت ہونے والے گیس اورتیل کے یہ قدرتی وسائل ملک کے 21کروڑ عوام کی ملکیت ہیںاوریہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں گیس کے ذخائردریافت ہوئے تو وہاں کی حکومت ہائی کورٹ سے سٹی آڈرلے آئی لیکن ہم اےسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ وسائل پوری قوم کی امانت ہیں۔پنجاب ،سندھ،خےبرپختونخواہ،بلوچستان،آزاد کشمےراورگلگت بلتستان سے ملکر پاکستان بنتا ہے اورجب ےہ تمام اکائےاں ترقی کرےں گی تبھی پاکستان ترقی کرے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ا ن خےالات کا اظہار آج اٹک مےںتےل اورگےس کے منصوبے جھنڈےال ون کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وزےراعظم شاہد خاقان عباسی تقرےب کے مہمان خصوصی تھے ۔وزےراعلیٰ نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے علاقے اٹک سے تےل اورگےس کے ذخائرملنا قوم کےلئے بڑی خوشخبر ی ہے جس پر مےں وزےراعظم ،پاکستان و پنجاب کے عوام اور اٹک آئل کمپنی کو مبارکباد پےش کرتاہوں ۔ےقےنا اٹک آئل کمپنی کے انجےنئرز ،اےگزےکٹوز،ٹےکنےشن اورمحنت کشوں کی شبانہ روز محنت کانتےجہ ہے کہ اٹک مےں گےس اورتےل کے ذخائر درےافت ہوئے ہےں۔پہلے تےن کنوو¿ں کی کھدائی سے ذخائر نہ ملنے سے انہےں ماےوسی نہےں ہوئی اورےہ اپنے کام مےں لگے رہے اورآخر کار چوتھے کنوےںسے ےہ ذخائر ملے۔اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہےں کرتا،محنت کا پھل ضرور ملتا ہے ۔آج جس جگہ پر ہم موجود ہےں ےہاں سے روزانہ 2500بےرل تےل ملے گاجس سے قومی معےشت کو مضبوط بنانے مےں مدد ملے گی اورگےس کے قدرتی وسائل مےں اضافہ ہوگا۔ہمارے اےک ہاتھ مےں نےوکلےئر طاقت اوردوسرے ہاتھ مےں کشکول گدائی ہو ،ےہ کسی طورپر مناسب نہےں۔کشکول گدائی ہماری قسمت نہ تھی بلکہ ےہ ہمارے ا عمال کا نتےجہ ہے ۔اگر پوری قوم ےکسوئی کےساتھ فےصلہ کرلے اورہم اجتماعی بصےرت اورمشترکہ کاوشوں سے آگے بڑھےں تو دنےا کا کوئی پہاڑ اورسمندر ہمارا راستہ نہےں روک سکے گااورمشکل مشکل نہےں رہے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کے صدر محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کی کاوشےںرنگ لارہی ہےں اوروزےراعظم شاہد خاقان عباسی کی قےادت مےں ترقےاتی پروگراموں کو کامےابی سے آگے بڑھاےاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے صوبے مےں 3600مےگاواٹ کے گےس پاورپلانٹس لگائے جوپورے پاکستان کو بجلی فراہم کررہے ہےں۔1200مےگاواٹ کا گےس پاور پلانٹ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگاےا ہے جبکہ 2400مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ وفاقی حکومت نے لگائے ہےں۔انہوںنے کہاکہ گےس کی بنےاد پر لگنے والے ان منصوبوں مےں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں،ےہ کوئی لےلیٰ مجنوں کی کہانی نہےں بلکہ اےک حقےقت ہے۔ان منصوبوں سے صارف کو سستی بجلی مل رہی ہے جو اےک بڑی کامےابی ہے ۔ پنجاب حکومت نے 1263مےگاواٹ کا اےک اور گےس پاور پلانٹ لگانے کا بھی فےصلہ کےا ہے اوراس حوالے سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے،رواں ماہ کے آخر مےںاس منصوبے کا سنگ بنےاد رکھا جائے گا۔ےہ ملک کی تارےخ کا سب سے بڑا اورسب سے سستا منصوبہ ہے جس سے 14ماہ مےں 800 مےگاواٹ بجلی مہےا ہوگی جبکہ ےہ منصوبہ26ماہ مےں 1263مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےںشامل کررہا ہو گا۔ےہ منصوبے اگرچہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگارہی ہے تاہم اس سے حاصل ہونےوالی بجلی پاکستان کو ملے گی ۔ پنجاب ،سندھ،خےبر پختونخواہ اوربلوچستان کی چاروں اکائےوں سے ملکر پاکستان بنتا ہے ۔اگر پنجاب آگے بڑھتا ہے اورباقی صوبے ترقی نہےں کرتے تو اسے ملک کی ترقی نہےں کہہ سکتے۔چاروں اکائےاں ترقی کرےں گی تب ہی ملک ترقی کرےگا۔ انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان مےں 20سالوں سے چھائے اندھےرے دورہورہے ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملا قات کی- ملاقات کے دوران سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کے لئے ”ہم “ کی روش پر چلنا ہو گا- سیاست صرف عوامی خدمت کا نام ہے اورنیا پاکستان بنانے کے کھوکھلے نعرے لگانے سے تبدیلی نہیں آتی-تبدیلی کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے- وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے جبکہ رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمےر و ترقی کے منصوبوں کو اعلیٰ معےار اورتیزرفتاری کے ساتھ آگے بڑھاےا ہے ۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنا دینے والے ایک بار پھر ذاتی اےجنڈے کی خاطر ملک مےں عدم استحکام پےدا کرنا چا ہتے ہےں اور یہ شکست خوردہ سیاسی عناصر ذاتی مفادات کےلئے انتشار کی سیاست کرکے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہےں۔ ملک میں استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ مسلم لےگ(ن) کے حالےہ دور مےں جتنے منصوبے لگے ہےںپاکستان کی 70 سالہ تارےخ مےں اسکی مثال موجود نہےں۔موجودہ حکومت کا ہر منصوبہ شفافےت،اعلی معےار اورتےز رفتاری کا شاہکار ہے۔مےگا ترقےاتی منصوبوں مےں قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہےں ۔اےک طرف شفافےت اورخدمت کی داستان رقم ہوئی ہے تو دوسری طرف جھوٹ اوربے بنےاد الزام تراشےاں کی گئی ہےں ۔ الزام تراشی اوربہتان طرازی کرنے والے ےہ عناصر ملک و قوم کے خےرخواہ نہےں۔ ان عناصرنے ہرقدم قدم پر ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ۔باشعور عوام نے ترقی کے مخالفےن کی ہرکوشش کوناکام بناےا ہے ۔ قوم2018ءکے عام انتخابات مےں ان عناصر کاکڑا احتساب کرے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کی جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات اورصوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد نواز شریف نے فوری طور پر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ہے اور صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور ماحول کو سازگار بنانا ہم سب کی ملی، قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے متعلقہ حکام، کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ،نیب عدالت پر حملہ کرنیوالا کون ، نام بتا دیا ا©حسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ،نیب عدالت پر حملہ کرنیوالا کون ، نام بتا دیا

پشاور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عدالت میں ڈرامہ کیا گیا،قوم کوسڑکوں پرنکالنے کیلئے تیار کر رہاہوں، آصف زرداری کاکرپشن ختم کرنے کی بات کرناقیامت کی نشانی ہے،مولانا ڈیزل اور اچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بننے شرم کرو،ڈاکوو¿ں کے خاندانوں کابھی بائیکاٹ کریں گے،26اکتوبرکواین اے 4کے الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔انہوں نے پشاور میں عامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں،معجزہ ہوگیاہے۔آصف زرداری کاکرپشن کی بات کرنا قیامت کی نشانی ہے۔آصف زرداری آپ سب سے بڑی بیماری ہو۔ آصف اور ان کی بہن نے ایک ایک ارب کاہرجانہ کیاہواہے۔ان کی توہین ہوگئی ہے کہ میں نے ان کوکرپٹ کہہ دیاہے۔زرداری تم پشاور آئے ہو،میں خوف کی زنجیریں توڑنے سندھ جارہاہوں۔آصف زرداری بتارہاہوں کہ پختونخواہ ، سندھ ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔پشاور اور سندھ میں لوگ باہرگئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو نوکریاں نہیں ملتیں۔اس لیے نوکریاں نہیں ملتی کہ نواز،زرداری جیسے لوگ پیساچوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایک ہزارارب ڈالرباہرچوری ہوکرجاتاہے۔ہم قرضے لیتے ہیں۔پھرقرضوں کی قسطیں اداکرنے کیلئے ٹیکس دیناپڑتے ہیں۔قوم مہنگائی کے ذریعے ٹیکس دیتی ہے۔مقروض ممالک کی دنیامیں عزت نہیں رہتی۔نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف آپ کواس لیے نکالاکہ آپ قوم کا300ارب چوری کرکے باہرلے گئے۔جوعدالت میں ڈرامہ کیاگیا،شریف فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے ڈرامہ کیاگیاہے۔نوازشریف کوسزاہوجاتی ہے تواس کاساراپیسا ضبط ہوکرپاکستان آئے گا۔اثاثے منجمند کردیے جائیں گے۔ان کوجمہوریت جانے اور سپریم کورٹ اور پاکستانی فوج کوبدنام کرنے کی شرم نہیں ،بلکہ اپنے پیسے بچانے کیلئے یہ ڈرامے کررہے ہیں۔یہ فیصلہ کن وقت ہے۔کہ قوم چوروں کے نیچے رہے کی یاعظیم قوم بنے گی۔انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی تم بھی سن لوکہ تم ملک کے وزیراعظم ہویاشریف بردران کے درباری ہو۔میں ساری پاکستانی قوم کوتیارکروں گا،سڑکوں پرنکلیں گے۔آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ہم اپنے بچوں کامستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے۔جمہوریت نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی پختونوں کی سیاست کرتاہے، دھماکاہواتوآپ سب نے دیکھاکہ د±م دباکربھاگ گیا۔ حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جوڈیزل کے پرمٹ پربک جاتے ہیں۔پختونوں کا لیڈرکا نام لیا جائے توسب کہتے ہیں ایزی لوڈ،اچکزئی بلوچستان میں پختونوں کا لیڈربنا بیٹھا ہے۔اچکزئی اور فضل الرحمن نے بڑاظلم کیا۔ اچکزئی اور فضل الرحمن نے عوام پرظلم کیا۔فاٹا کا انضمام ہوجائے تولوگ ترقی کرسکیں۔لیکن یہ دونوں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مولانا ڈیزل اور اچکزئی شرم کرو۔انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے انضمام کیلئے پوری زورلگائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں گالیاں نکالتا ہے۔جب کوئی ہمارے گھرمیں چوری کرتاہے تواس کوچور جبکہ جواربوں کا ڈاکہ مارتا ہے تواس کو ڈاکو کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ڈاکوو¿ں اور چوروں کو پروٹوکول دیاجاتا ہے۔ہم ڈاکوو¿ں کوجیلوں میں ڈالیں گے اور ملک سے باہرنکالیں گے،ڈاکوو¿ں کے خاندانوں کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے وارنٹ نکال دیے ہیں۔اگرمیں 26 اکتوبرکوپیش نہ ہواتوجیل میں بھیج دیا جائے گا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی وارنٹ گرفتاری نکال دیے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ 26 اکتوبرکواین اے 4کے ضمنی الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ اس لیے نکالا کہ 300 ارب قوم کا چوری کرکے باہر لے گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں اقامہ کی وجہ سے نکالا گیا تو ان کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ہی اقامہ ہے جس ذریعے سے پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کہنے پر آج اسلام آباد کی عدالت پر ہلہ بولا گیا جس میں جج جان بچا کر باہر بھاگا کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ احتساب سے بچ جائیں، اگر منی لانڈرنگ میں نواز شریف کو سزا ہوجاتی ہے تو 300 ارب روپے سے زیادہ پیسہ ضبط ہوکر پاکستان آجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ اپنا پیسا بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج کو بدنام کررہے ہیں۔‘ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی تم وزیراعظم ہو یا شریف خاندان کے درباری؟ شاہد خاقان عباسی کی حکومت جاتی ہے تو جائے مگر ہم پاکستان سے جمہوریت جانے نہیں دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرداخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ابتری کی صورتحال دنیا سے چھپی نہیں ہے۔ احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے۔ بیان غیرملکیوں کو خوش کرنے کےلئے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال کا ڈی جی پی آر سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔ شریفوں کے درباری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے آئندہ نسلوں پر قرض کا بوجھ لاد دیا ہے۔ فوج کے خلاف احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس ایجنڈے کا تسلسل ہے بیان جارح قوتوں کو خوش کرنے کےلئے دیا گیا۔ تحریک انصاف میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماو¿ں نے شمولیت کا اعلان کردیا ہے،عمران خان نے شامل ہونے والے تمام رہنماو¿ں کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ن لیگی رہنماءعبدالستارخلیل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءارباب نجیب اللہ اور جے یوآئی ف نظریاتی گروپ سے مفتی زبیرنے الگ الگ ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے ان تمام رہنماو¿ں نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔عمران خان نے پشاور میں عوامی جلسہ کے موقع پربھی پارٹی میں شامل ہونے والے تمام رہنماو¿ں کا خیرمقدم کیا ہے۔