All posts by Channel Five Pakistan

جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں:میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 15 سال میں ملکی سیکیورٹی کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں اور اب کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 15 سال میں ملکی سیکیورٹی کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں۔ اب کوئی نوگوایریا نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سویلین حکومت ہی آرمی چیف کا تقررکرتی ہے، جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں، کوئی بھی کام آئین وقانون سے بالاترنہیں ہوگا، ریاست کے ادارے ہوتے ہیں، یہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں اداروں میں اختلاف رائے نہ ہوں لیکن فیصلہ حاکم وقت کا ہوتا ہے، سندھ اور پنجاب میں رینجرز کا آپریشن اس وقت تک نہیں ہوا جب کہ سویلین حکومت نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ہم نے امریکا سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات پر ایک آپریشن کیا، امریکی سفیر نے ہم سے مغویوں کی بازیابی کے لیے مدد مانگی، ہماری ترجیح تھی کہ یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا جائے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بیان ذاتی نہیں پوری فوج کا موقف ہوتا ہے اس لیے وزیر داخلہ کے بیان پر انہیں بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے 15 سال میں ملکی سیکیورٹی کے لیے بہت اقدامات کیے ہیں۔ اب کوئی نوگوایریا نہیں ہے، امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون رہا ہے اور ہونا بھی چاہیے، اس سلسلے میں ہماری امریکیوں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، امریکا یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مشترکہ آپریشن پاکستان میں نہیں ہوگا۔ بیرونی قوتیں جان لیں کہ سیکیورٹی سے متعلق تمام پاکستانی اور ادارے ایک ہیں۔غیر ملکی جوڑے کی بازیابی پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے امریکا سے ملنے والی انٹیلی جنس معلومات پر کرم ایجنسی میں ایک آپریشن کیا، امریکی سفیر نے ہم سے مغویوں کی بازیابی کے لیے مدد مانگی، ہماری ترجیح تھی کہ یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا جائے۔ اغواکار 2 گاڑیوں میں سوار تھے، فائرنگ کرکے ان کی گاڑیوں کے ٹائربرسٹ کئے، جس پر دہشت گرد گاڑیاں چھوڑ کر افغان مہاجرین کے قریبی کیمپوں میں گھس گئے۔ اگر آپ کے پاس کچھ دستاویزات ہیں اور آپ مہاجرین کے کیمپ میں چلے جائیں تو دہشت گرد کی شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لیے ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ افغان مہاجرین کا واپس جانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے تنقید پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ان کی نجی ٹی وی سے کی گئی بات پر کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ذمے دارانہ بیان دیا، وزیر داخلہ کے اس بیان پر انہیں بطور سپاہی اور پاکستانی دکھ ہوا۔ میرا کوئی بیان ذاتی نہیں پوری فوج کا موقف ہوتا ہے، میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ، میں نے کہا تھا کہ معیشت پر مل بیٹھ کر کام کرنا ہے، یہ نہیں کہا تھا کہ معیشت غیرمستحکم ہے۔ اگر سیکیورٹی اچھی نہیں ہوگی تومعیشت بھی اچھی نہیں ہوگی، مضبوط ملک بننے کے لئے سب کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

عمائمہ ملک کی ضرورت سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے جن کو موقع دے کر انڈسٹری میں انقلاب برپا کیاجا سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیسہ ہے مگر وہ صرف دولت مندوں کے پاس ہے۔ میں نے بالی وڈ میںکام کیا ہے اور وہاں کے سٹار کے مقابلے میں ہماری انڈسٹری کا ایک سٹار شان ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں بات منہ پر کہنے والی لڑکی ہوں۔

سری لنکن کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بارے بورڈ کو اہم خط لکھ دیا

دبئی (ویب ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ 40کھلاڑیوں نے بورڈ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں لاہور میں شیڈول تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جا نا چاہتے ہیں ۔اس خط پر پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے والے تمام سکواڈ اور سری لنکا میں موجود کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے دستخط مو جود ہیں جس میں براہ راست لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے کی بجائے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے میچ کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔دوسری طرف نجم سیٹھی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف سے ملاقات کی جس میں انھوں نے دورئہ پاکستان پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پلیئرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے،گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے جبکہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کو آئی لینڈرز کے کامیاب دورہ سے مشروط کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ چند سری لنکن کرکٹرز نے دورئہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، آئی لینڈرز انکار کرنے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل نوجوان پلیئرزکا انتخاب کرسکتے ہیں، سری لنکن بورڈ کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اپنا نمائندہ 15 اکتوبر کے بعد بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک بھی موجود تھے، انھوں نے پی ایس ایل فائنل کے بعد ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں مثبت رپورٹ دیتے ہوئے سری لنکن بورڈ حکام کو اعتماد دلانے کی کوشش کی ہے۔

سنی لیون کس کی دلدادہ ،بھید کھول دیا

ممبئی(شوبز رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پرتعیش اشیا کی دلدادہ بن چکی ہیں اور ان کو گاڑیاں کا انتہائی شوق ہے جس پر میاں بیوی خوب پیسے اڑانے لگے ہیں ۔ اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جس کے ماڈل کی تعداد انتہائی محدود ہے ۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔ امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا 80 ہزار امریکی ڈالرز ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52 لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہوتی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میں بی ایم ڈبلیو سیریز بھی موجود ہے ۔ سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ۔ دریں اثنا سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ بھی بہترین طریقے سے منائی اور وہ مختلف تصاویر شیئر کرتی رہیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ ڈزنی لینڈ بھی گئیں اور مہنگے ہوٹلوں میں بھی اپنے شوہر اور بیٹی کیساتھ کھانا کھایا ۔

آمریت کی ہوائیں چل پڑیں یا نہیں؟وزیر اعظم نے تقریر میں حقائق سامنے رکھ دئیے

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سازی کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہیے اور جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی۔کراچی میں پورٹ قاسم پر پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی جیب میں پیسے ڈالتی ہے نکالتی نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت میں خرابیاں ضرور ہوں گی لیکن یہ ایک عمل کا نام ہے جو چلے گا تو اس میں بہتری آئے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہئیے، عوام فیصلہ کریں گے کہ کون حکومت میں آئے گا اور کون کارکردگی نہیں دکھائے گا تو گھر چلا جائے گا، پہلے بھی جس حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے اسے گھر بھیج دیا گیا, تمام مسائل جمہوریت سے ہی حل ہوں گے، امید ہے چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوریت بڑھے گی، ہمیں مل جل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ (ن) لیگ تاریخ کی وہ واحد حکومت ہے جس نے کام شروع کرکے اپنے ہی دور میں مکمل بھی کیے، اس حکومت نے تعطل کا شکار پرانے منصوبے بھی مکمل کیے، باتیں کرنے والی اور کام کرنے والی حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے۔

اورنج لائن میٹر و کے بعد آگئی بلیو لائن میٹرو ٹرین ،کس صوبے میں چلے گی ،تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد بلیو لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر پیشرفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے ایشین بینک سے قرض لیا جائے گا ،وفاقی حکومت کو 360ارب روپے کا کانسپٹ پیپر بھجوا دیا گیا۔کانسپٹ پیپر کے مطابق بلیو لائن میٹروٹرین کے لئے 360 ارب روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے جس کےلئے ایشین بینک سے قرض کے حصول کے لئے بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایشین بینک کے وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع ہے اور پنجاب کے افسران وفد کو اس منصوبے میں مالی معاونت کےلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

نواز شریف کو 14سال قید ،بیرون ملک اثاثہ جات بھی ضبط،اہم خبر

اسلام آباد (ویب دیسک ): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار  نے کہا کہ میاں نواز شریف نیب کا مقدمہ نہیں چلنے دیں گے، یہ لوگ ججز کو جوتے بھی ماریں گے اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے اور ججز کے کمروں کو آگ بھی لگائیں گے۔ لیکن یہ سب زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتا۔ کیونکہ ریاست کے اندر ریاست ہونےسے تصادم ہو گا جس کے بعد رینجرز اور فوج آ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری نظام بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ کیونکہ نیب جب نواز شریف کو سزا دے گی تو انہیں چار مقدمات میں چودہ سال کی سزا ہو گی جس کے بعد ان کی جائیداد بھی ضبط ہو گی، اور ان کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد برطانیہ کو بھی کارروائی کرنا پڑے گی کیونکہ اگر نیب نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے دیا تو پاکستانی حکومت کو برطانیہ کو بھی کارروائی کے لیے کہنا پڑے گا۔نواز شریف نے پہلے بھی عدالتوں کو روندا ہے ، سجاد علی شاہ کے ساتھ بھی انہوں نے یہی کیا تھا یہاں تک کہ ایف بی آر کے اندر فائلز بدلوا دیں۔ اور چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی سے اپنا ریکارڈ بھی بدلوادیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیںم بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریاست کے اندر ادارے ریکارڈز ہی تبدیل کر دیں۔