Tag Archives: donald-trump

منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ

 واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کےلیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے۔امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کرتے ہوئے ٹڑمپ نے کہا کہ امریکا میں دو سال کے اندر 63 ہزار سے زائد افراد نشے کی عادت کے باعث مرچکے ہیں جب کہ 24 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ لہذا اب منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے جس کےلیے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینا ہوگی اور ان کےلیے موت کی سزا بھی زیر غور ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ فلپائن میں منشیات فروشوں کےلیے سخت کارروائی کی گئی جو قابل ستائش ہے۔ امریکا کو بھی اس ماڈل پر غور کرنا چاہیے اور فلپائن کی طرز پر منشیات فروشوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنا چاہیے۔ جو لوگ ہماری نسلوں میں زہر گھول رہے ہیں وہ کسی قسم کے رحم کے مستحق نہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے علاج معالجے کی عدم فراہمی اور ضرورت سے زائد نسخوں کی فروخت کے حوالے سے بھی اقدامات کا اعلان کیا۔

پاکستان سے بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان اور اس کے رہنماو¿ں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں

آخر کار ٹرمپ نے پاکستان کو بڑی خوشخبری دیدی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان اور اس کے رہنماؤں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سال تک امریکا سے فائدہ اٹھایا ہے اور اب اس نے بحیثیت قوم امریکا کا پھرسے احترام کرنا شروع کردیا ہے، لہذا ہم اب پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج نے سرحدی علاقے میں آپریشن کرکے 5 افراد پر مشتمل امریکی کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے مغویوں کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔

امریکہ سمجھ گیا ہے کہ پاکستان اس کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ امریکہ کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان اب اس کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے بیانات دے کر امریکہ پاکستان پر اپنا پریشر بنائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں وہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی جو وہ چاہتا تھا۔امریکہ چاہتا تھا کہ کابل میں اپنی حکومت قائم کرے اور وہاں سے بیٹھ کر چین کو کنٹرول کرے، اور پاکستان کو بھی استعمال کرے تا کہ بھارت کا خطے میں اثر و رسوخ بڑھایا جائے ، جو نہیں ہو سکا۔ ان کو معلوم ہے کہ پاکستان جو ڈکٹیشن ماضی میں لیتا رہا ہے وہ اب نہیں لے گا اسی لیے امریکہ نے یہ بیان جاری کر کے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ کا شام کیخلاف اہم اعلان

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکا نے شام کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیرخزانہ اسٹیف منوچین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت جلد ہی اسد رجیم پر نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت شام میں نہتے شہریوں کے خلاف مہلک کیمیائی گیس کے استعمال کے جواب میں اسد حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی ایک نئی فہرست تیار کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پابندیاں انتہائی موثر ہوں گی اور کسی بھی شخص کو اسد رجیم کے ساتھ تجارتی روابط اور لین دین سے روک دیں گی۔ امریکی حکومت نے شام میں صدر بشار الاسد پر نئی اقتصادی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عا ئد کرنے کی تیاری شروع کی ہے جب گذشتہ روز امریکی فوج نے شام میں ایک سرکاری فوجی اڈے پر 59 کروز میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔