All posts by Channel Five Pakistan

’نوازشریف اٹک جیل کی طرح گھبرانا نہیں‘کیپٹن صفدر کا سابق وزیر اعظم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے جے آئی ٹی ارکان کوایک بارپھرآڑے ہاتھوں لے لیا، واجد ضیاءتم نے مجھے اپنی رپورٹ میں جھوٹا اور فراڈ لکھا،تمہارا والیم 10ختم ہوا جبکہ میرا والیم گیارویں شریف شروع ہوگیا ہے،نوازشریف اٹک جیل کی طرح گھبرانا نہیں، نواشریف 2018ءمیں پھراقتدارمیں آئیں گے،لوگ آج معیشت کی بات کرتے ہیں معیشت تورب کا فیصلہ ہے۔انہوں نے آج حسن ابدال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماں بیگم کلثوم نوازکی طبعیت خراب ہے۔سب سے دعاو¿ں کی اپیل ہے کہ اللہ انہیں صحت یاب کرے۔انہوں نے واجد ضیاء پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء تم مجھے جے آئی ٹی میں بلاکرجھوٹا اور فراڈ لکھتے ہو۔تم نے میری شخصیت اور میرے شفاف کیرئیرپرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ تمہارا والیم 10ختم ہوا جبکہ میرا والیم گیارویں شریف شروع ہوگیا ہے۔اللہ کے ولیوں سے درخواست ہے کہ دعا کریں اللہ ان کی جھوٹی زبانیں بند کردے۔انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاست نہیں خدمت مصطفی کررہے ہیں۔ لوگ آج معیشت کی بات کررہے ہیں معیشت تورب کا فیصلہ ہے۔ کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ نوازشریف گھبرانا نہیں جیسے آپ اٹک قلعہ میں نہیں گھبرائے تھے۔انہیں تب پتاچلے گا جب نواشریف 2018ء میں پھراقتدارمیں آئیں گے۔

عمران خان کیا کرنے والے ہیں،سب کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سے زیادہ تگڑے وزیراعظم توشوکت عزیزتھے ،ان لوگوں نے میگا پراجیکٹس میں بڑی کمیشن بنائی،یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،میں پاکستان کا ترجمان ہوں،اپنے ملک کی ترجمانی کروں گا،خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت سے دوستی کی وجہ سے نوازشریف کوسزادی جارہی ہے،شہبازشریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،ہم سے چیئرمین نیب کے معاملے پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،عارف علوی اورمیری بات چیت بھی آئی بی نے ٹیپ کی تھی،ایل این جی کنٹریکٹ اربوں روپے کاہے،حکومت کوپارلیمنٹ میں بتانا چاہیے، اللہ سے ایک باری مانگ رہا ہوں اس ایک باری میں کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا ، ان سب کو پتہ ہے کہ میں آگیا تو یہ بچ نہیں سکیں گے۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو۔ 1970 کے بعد سے پاکستان نے کوئی شفاف الیکشن نہیں ہوا۔ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتی یہ کیسی جمہوریت ہے۔ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بل پاس کرتی ہے۔ دنیا میں کہیں مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے بل پاس نہیں ہوتا۔ہائی کورٹ مجھے الیکشن کمیشن میں پیش ہونا کا کہے گی تو میں پیش ہو جاﺅں گا۔ اگر مجھے سپریم کورٹ نے نااہل کیا تو میں آرام سے اپنا بوریا بستر پیک کرکے چلا جاﺅں گا۔ یہ شور نہیں مچاﺅں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ ہم سے چیئرمین نیب پر مشاورت نہیں کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ شہباز شریف نے تبدیلی کے نام پر پولیس کو ڈاکیا بنا کر رکھ دیا۔ہم اشتہاروں میں نہیں حقیقت میں تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔ نواز شریف اور زرداری ایک دوسرے کی وجہ سے بچے رہے۔ آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ پولیس میں عہدے بکتے ہیں۔ عزیر بلوچ نے کہا کہ وہ فریال تالپور کو بھتہ بھجوایا کرتا تھا۔ میں خدا سے اپنے لئے ایک باری مانگ رہا ہوں اس میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ ان سب کو پتہ ہے کہ میں آگیا تو یہ بچ نہیں سکیں گے۔یہ جانتے ہیں کہ ان کو اب اڈیالہ جیل جانا پڑے گا۔ ڈان لیکس نریندر مودی کا ایجنڈا ہے۔ چوری بچانے کے لئے عدالت اور فوج کو برا بھلا کہا جا رہا ہے۔ یہ لوگ فوج کو بھی پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کو جسٹس قیوم جیسے ججز چاہئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شوکت عزیز شاہد خاقان عباسی سے تگڑا وزیر اعظم تھا۔ میگا پراجیکٹس کے لئے قرضے لیے گئے۔یہ میگا پراجیکٹس کمیشن کے لئے بنائے گئے اوران میں بے انتہا کرپشن کی گئی۔ یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کوبدنام کررہے ہیں،میں پاکستان کا ترجمان ہوں،اپنے ملک کی ترجمانی کروں گا،خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت سے دوستی کی وجہ سے نوازشریف کوسزادی جارہی ہے،شہبازشریف کے ڈرامے کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،ہم سے چیئرمین نیب کے معاملے پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،عارف علوی اورمیری بات چیت بھی آئی بی نے ٹیپ کی تھی،ایل این جی کنٹریکٹ اربوں روپے کاہے۔…

کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بڑ خوشخبر ی ’پاک بھارت کرکٹ سیریز ‘

لاہور (ویب ڈیسک)کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ،جی ہاں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس صحافی کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے کوششوں کا عمل تیز کر دیا ہے آئی سی سی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہے پاک بھارت سیریز کا انعقاد کیا جائیگا ۔

چھرا مار شخص کا ڈراپ سین ہو گیا ،کون تھا اور ایسا کیوں کرتا تھا ،اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں عورتوں پر حملے کرنے والا ملزم وسیم کو علاقہ منڈی بہاو¿الدین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق ساہیوال ہے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے چند روز قبل ملز م وسیم کے دوست کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ وسیم ہی وہ ملزم تھا جو عورتوں پر حملہ کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم وسیم نے کراچی کے مختلف شہروں میں چھرا مار کر 20سے زاہد عورتوں کو زخمی کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہی مغربی رنگوں میں رنگ گئیں

لندن:(ویب ڈیسک) نوبل انعام ہافتہ دنیا کی کمر عمر ترین لڑکی ملالہ یوسفزئی نے یوربی رنگ میں رنگا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورٹی میں ایڈمیشن لیکر پڑھائی کا آغاز کردیا تھا یونیورسٹی جاتے ہیں مغربی لباس میں ڈھل گئیں ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر ملالہ یوسفزئی کی وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز کے کپڑے زین تن کیے ہوئے ہیں تاہم یہ بات پاکستانی عوام کےلیے کافی حیران کن ہے کیونکہ ملالہ یوسفزئی نے آج تک کبھی ایسے کپڑے زیب تن نہیں کیے حتی کہ بڑی بڑی تقریبات میں بھی ملالہ یوسفزئی نے پاکستانی لباس یعنی شلوار قیمیض میں ہی نظر آئیں ہیں لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی جاتے ہی ملالہ یوسفزئی نے مغربی طرز و طریقے اپنانا شروع کردیے ہیں۔ملالہ یوسفزئی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بالخصوص پاکستانی عوام کی جانب سے جہاں تنقید کا سامنا ہے وہی پر انکی اس تصویر پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا جارہاہے۔

فیس بک کے صارفین کے لئے خوشخبری،میسنجر کا نیا خفیہ فیچر متعارف

لاہور(ویب دیسک ):فیس بک ایپس کو مقبول ترین شہرت حاصل ہے ،یہ ویڈیو چیٹنگ،آڈیو کال اور میسج کا آسان ترین ذریعہ ہے ،فیس بک نے صافین کے لئے ایک نیا طریقہ متعارف کروایا ہے ل فیس بک کی سیٹنگ میں جا کر میسجنگ کو سلیکٹ کریں۔اس کے بعد سینڈ انسٹنٹ رئپلائیز ٹو اینی ون پر کلک کریں۔وہاں آپ آپنے چیٹ بوٹ کو کوئی ایک دو جملے دے سکتے ہیں جو ان لوگوں کو اس وقت جواب دے گا جب آپ آن لائن نہیں ہوں گے۔اگر آپ اپنے بہترین دوست کے لئے اس کو شارٹ کٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو میسنجر کے مین مینو میں اپنے دوست کی فوٹو کو انگلی سے دبا کر رکھیں جس کے بعد ایک مینو اوپن ہو گا جس میں کرئیٹ شارٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایک آئیکون آ جائے گا جس پر کلک کر کے آپ اپنے دوست سے میسنجر اوپن کئے بغیر چیٹ کر سکیں گے۔ لائیک بٹن کو بدلیں اگر تو انگوٹھا آپ کو پسند نہیں تو آپ اسے کسی بھی بٹن سے بدل سکتے ہیں،اس کے لئے چیٹ میں جائیں اور اوپر اس سرکل کو دبائیں جس میں i لفظ ہے ،اس کے بعد ایمو جی کے آپشن میں جا کر آپ کسی بھی ایمو جی کو لائیک بٹن کی جگہ دے سکتے ہیں۔وہاں آپ دوست کے نام کو بدل سکتے ہیں ،اور چیٹ ونڈو کا رنگ اپنی مرضی کا رکھ سکتے ہیں۔

ایک اور خاتون کارکن نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔

کراچی:(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو خیرباد کہنے والی ارم فاروقی نے یوٹرن مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑنے والی ارم فارقی جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور واپس ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم ارم عظیم فاروقی کل پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان میں باضابطہ شمولیت کااعلان کرینگی۔