All posts by Channel Five Pakistan

کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ نہیں سناتا:چیف جسٹس

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں خواتین ججز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اور جج کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ قانون سے آگاہ ہوں اور کسی جج کو غلط طریقے چلا کر فیصلہ دینے کا اختیار نہیں ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کوئی بھی جج قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ نہیں سناتا، ججز فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں تاہم انصاف کی فراہمی میں عجلت انصاف کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں، ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کے لیے ہونا چاہیے اور انصاف کا معیار قانون کے مطابق رکھنا ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی جج کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ قانون کے بجائے اپنی مرضی اور پسند و نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بطور جج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جب کہ ا?ئین جنسی امتیاز کے بغیر ہر شہری کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جہاں خاتون آسانی سے اپنا مسئلہ بتا سکے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خفیہ ایجنڈہ نہیں ہونا چاہیے:روسی صدر

سینٹ پیٹربرگ میں 137ویں انٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خفیہ ایجنڈہ نہیں ہونا چاہیے اور جنگ میں کسی کے سیاسی مفاد کے لیے انتہا پسندوں کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر لڑنا ہوگی تاہم اس میں دہرے معیار سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ خودمختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے اور ایسی مداخلت سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ممالک میں عدم استحکام ہوا۔روسی صدر نے کہا کہ ریاستوں کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایل 2018 کیلیے مزید انٹرنیشنل اسٹارز شرکت پر آمادہ

لاہور( ویب ڈیسک) پی ایس ایل 2018 میں مزید انٹرنیشنل اسٹارز پی ایس ایل تھری کی کہکشاں کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نچائززکودستیاب ہونگے،ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیمیں 9، 9 کرکٹرز کو برقرار رکھنے یا تبادلوں کے فیصلے کرچکی ہیں،اب اگلے مرحلے میں ڈرافٹ کے ذریعے ہر ٹیم نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کا ایک ایک، سلور،اتنے ہی ایمرجنگ اور 4تک سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنا ہیں۔گزشتہ ایونٹ کے بعد مختلف فرنچائزز کی طرف سے ریلیز کیے جانے والے پلیئرز ایک پول میں شامل اور ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہونگے،ان میں ٹرنیشنل اسٹارز کی نئی کھیپ بھی شامل کی گئی ہے جس میں جنوبی افریقی پال ڈومینی، عمران طاہر، وائن پارنیل اور بائی مورکل، آسٹریلوی مچل جونسن،کرس لین اور جان ہیسٹنگز،انگلش عادل رشید،جیمز ونس اور ٹم بریسنن،نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی،کولن منرو اور مچل میکلینگان،ویسٹ انڈین ایون لیوس، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز اور ڈیرن براوو، سری لنکن اینجیلو میتھیوز،بنگلہ دیشی مستفیض الرحمان،افغانی راشد خان کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ پروٹیز آل راو¿نڈر پال ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی پوری توجہ محددد اوورز کی کرکٹ پر مرکوز کردی ہے،عمران طاہر اوروائن پارنیل بھی پاکستانی شائقین کے جانے پہچانے نام ہیں، کینگرو پیسر مچل جونسن بہترین فارم میں ہیں،کرس لین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔فرنچائزز سری لنکن آل راو¿نڈر اینجیلو میتھیوز کیساتھ ویسٹ انڈین بولراورآل راو¿نڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل کرنے کیلیے بھی پرجوش ہوں گی،کیوی لیوک رونچی اور مچل میکلینگان بھی مختصر فارمیٹ میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض الرحمان اور راشد خان بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں مضبوطی سے قدم جماچکے، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلیے ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

پاکستان سے بہتر تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حقیقی بہتر تعلقات کا آغاز کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی محاذوں پر تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان اور اس کے رہنماو¿ں کیساتھ امریکا کے تعلقات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں

سعودی عرب میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زندہ جل گئے

ریاض(و یب ڈیسک) سعودی عرب میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے بدر میں ایک بڑی ورک شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کر خاکستر کردیا۔ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔سعودی شہری دفاع کے محکمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں واقعے کے بارے میں بتایا اور 10 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔محکمے نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے اب آگ پر قابو پالیا ہے اور سوشل میڈیا پر آگ بجھانے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔سعودی حکام نے تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ آیا وہ مقامی تھے یا تارکین وطن محنت کش تھے۔

پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی

آک لینڈ(و یب ڈیسک) پاکستان کے شطرنج ماسٹر محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ میں ایشین چمپئن شپ جیت لی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں ہونے والی ایشین سینئر چیس چمپئن شپ جیت لی۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ آکلینڈ میں 7 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوا۔

اجے اور میرے درمیان بہت ہی خاص رشتہ ہے، تبو

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ تبو نےاپنے اوراجے دیوگن کے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور اجے کے درمیان رشتے کی نوعیت بہت ہی خاص ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اجے کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔اداکارہ تبو منتخب فلموں میں ہی کام کرتی ہیں اورانہوں نے اپنے کیرئیرمیں زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی ادا کیے ہیں، لہٰذا تبو کو مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدیدبے چین ہیں، اپنے مداحوں کی خواہش کومدنظررکھتے ہوئے تبو نےروہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم ”گول مال4“کا حصہ بننے کی حامی بھری ہے۔”گول مال4“ روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم سیریز ”گول مال“ کا چوتھا حصہ ہے، اس سے قبل ریلیز کی گئیں پہلی تینوں فلموں نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، لہٰذا اپنی چوتھی فلم کو پہلی تینوں فلموں سے مختلف بنانے کے لیے روہت شیٹھی نے اداکارہ تبو کو فلم میں کاسٹ کیا ہے۔تبو نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیرئیر میں زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی اداکیے ہیں، ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں لہٰذا مداحوں کی خواہش کے مطابق تبو نے ”گول مال 4“ سائن کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ مزاحیہ ہونے کے باوجود فلم میں ان کا کردارسنجیدہ نوعیت کا ہے۔

کرم ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

کرم ایجنسی(ویب ڈیسک ): کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے نصب کردہ مواد سے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے،جس میں کیپٹن سمیت4 اہلکارشہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاک فوج نے دوروزقبل انتہائی اہم آپریشن کرکے افغان بارڈرکراس کرنیوالی کینیڈین فیملی کودہشتگردوں سے بازیاب کروایا تھا۔فورسزآپریشن میں بچ جانے والے دہشتگرد بھاگ کرقریب افغان مہاجرین کے کیمپوں میں چھپ گئے۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پاک فو ج کے کیپٹن کی سرپرستی میں فورسزکاسرچ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔ دہشتگردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ دھماکے میں کیپٹن سمیت4 ایف سی اہلکارشہیداور 3زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرمشتبہ افرادکی نگرانی اور سرچ آپریشن تیزکردیاہے۔واضح رہے سرچ پارٹی کے اہلکارکینیڈین فیملی کے اغواء میں ملوث ملزمان کوتلاش کررہے تھے۔شہداءمیں کیپٹن حسنین ، سپاہی سعید، جمعہ گل اور قادر شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل اور سپاہی ظاہرشامل ہیں۔

قطر حکومت نے حکمراں خاندان کے شیخ عبداللہ کے تمام اثاثے منجمدکردیئے۔

دوحہ(ویب ڈیسک )قطری حکومت نے حکمراں خاندان کی معروف شخصیت شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کے تمام اثاثے منجمد کر لیے۔ ان کے خلاف یہ اقدام امیر قطر شیخ تمیم کی حالیہ خلیج بحران کے دوران میں پالیسیوں کی مخالفت کی پاداش میں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی کہ قطری حکومت نے مجھے یہ اعزاز بخشا ہے، اس نے میرے تمام بنک کھاتے منجمد کر لیے ہیں۔میں اس اعزاز پر ان کا ممنون ہوں اور میں یہ اعزاز مادر ِوطن کو سونپتا ہوں۔انھوں نے لکھاکہ میں یہ توقع کرتا ہوں کہ قطر موقع پرستوں اور مفادپرست دوستوں کو نکال باہر کرے گا اور دوبارہ خلیج کے دھارے میں لوٹ آئے گا۔واضح رہے کہ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے گذشتہ ماہ اپنے ہم وطنوں کے نام ایک پیغام میں ان سے اپیل کی تھی کہ وہ امن کے پیغامبروں کے ساتھ متحد ہوجائیں۔انھوں نے قطری عوام سے کہا تھاکہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ دانش اور امن کے پیغامبروں سے ملیں اور دلوں کو ملانے کی وکالت کریں۔انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ بحران پر غور کے لیے ان کے ساتھ ایک قومی اجلاس منعقد کیا جائے کیونکہ ان کے بہ قول اس بحران کے ہوتے ہوئے ہم زیادہ عرصہ خاموش نہیں رہ سکتے۔شیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ آل ثانی قطر کے سابق امیر مرحوم علی بن عبداللہ آل ثانی کے دوسرے بیٹے ہیں اور ایک اور سابق امیر قطر عبداللہ بن جاسم آل ثانی کے پوتے ہیں۔وہ شیخ احمد بن علی آل ثانی کے بھائی ہیں۔شیخ علی بن عبداللہ کی حکومت کا تختہ ان کے چچازاد اور موجودہ امیر قطر شیخ تمیم کے دادا شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی نے 22 فروری 1972ءکو الٹ دیا تھا اور خود اقتدار پر قابض ہوگئے تھے۔ شیخ علی بن عبداللہ آل ثانی کے دور حکومت میں قطر نے نمایاں ترقی کی تھی اور تیل کی پیداوار کے اعتبار سے بھی ایک نیا دور شروع ہوا تھا۔

غلط فہمیاں پیدا کرنے اور تیلیاں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی:وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انہیں امریکہ میں تب جھٹکا لگا جب ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے استفسار کیا کہ آپ پاکستان کے بارے میں کچھ اور بات کر رہے ہیں اور آپ کی فوج کے ترجمان کچھ کہہ رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ترجمان پاک فوج کی وضاحت آنے کے بعد معاملہ ختم ہوگیا اور جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر سپاہی کی قدر کرتا ہوں، فوج کی قربانیوں پر ناز ہے جس طرح فوج ردالفساد میں اچھا کام کر رہی ہے، اسی طرح حکومت بھی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کام کر رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے اور تیلیاں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی، ملکی ترقی کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے فوجی ترجمان کے معیشت سے متعلق ‘معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں’ بیان پر بہت دکھ ہوا، ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول قیادت نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس میں ملتی ہیں، اتحاد سے ہی ہم نے ملک کی معیشت کا رخ موڑا ہے، چیلنجز ہمیں معلوم ہیں اور نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔