All posts by Channel Five Pakistan

عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو چیف جسٹس کا کرارا جواب، کپتان کی مظلومیت بارے اہم گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایک آزاد ادارہ ہے اور لوگوں کےکہنے سےہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔لاہور بار سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کےکہنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،  عدلیہ مکمل آزاد ہے، آپ کو اس پر فخرہونا چاہیے، ٹیم کا کپتان تو ساری ٹیم کا محتاج ہوتاہے، بینچ کے تمام لوگ دیانتداری اور قابلیت کا بہترین نمونہ ہیں اور آصف سعید کھوسہ تو میرے بنچ کا اہم حصہ ہیں۔ اعتراف کرتاہوں کہ بنچ میں سب سے کم قابلیت والا میں خود ہوں۔

راﺅ انوار بُری طرح پھنس گئے تحقیقی کمیٹی نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا

کراچی: ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے راو¿ انوار کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مقتول کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ نقیب کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق راو¿ انوار نے نقیب کے غیر شادی شدہ ہونے کا غلط دعویٰ کیا اور دیگر دعوے بھی غلط ثابت ہورہے ہیں۔ راو¿ انوار کی نقیب کے خلاف 2014 کی ایف آئی آر بھی بوگس ہے۔نقیب اللہ کی ‘پولیس مقابلے’ میں ہلاکت: چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیاراو¿ انوار، دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی سفارشادھر ایس ایس پی ملیر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جس میں راو¿ انوار اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں راو¿ انوار کو عہدے سے ہٹانے، گرفتار کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں بھیڈالنے کی سفارش کی گئی۔’تحقیقات میں کوئی دباو¿ نہیں‘نقیب اللہ کی ہلاکت: معاملے کی تحقیقات میں کوئی دباو¿ نہیں، ثناءاللہ عباسیاس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور معاملے پر بننے والی کمیٹی کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے کہا تھا کہ واقعے کی تحقیقات میں ان پر کوئی دباو¿ نہیں اور نہ کسی میں اتنی جرات ہے کہ انہیں دباو¿ میں لائے۔نہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی سے تحقیقات کی گئیں اور ان کی ٹیم اس سلسلے میں جیل بھی گئی۔

”دھندا ہے پر گندا ہے “ سینٹ الیکشن کیلئے کروڑوں کی بولیاں کس کا فائدہ کس کا نقصان۔۔۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سےنٹ آف پاکستان کے انتخابات مارچ 2018مےںسےنٹر بننے کے لئے سےاسی جماعتوں نے 25سے 30کروڑ روپے فی سےنےٹر کے لئے شرط عائد کردی ۔ سےنٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتاےا کہ مختلف سےاسی جماعتوں کی جانب سے 2018کے انتخابات مےں سےنےٹر بننے کے لئے خطےر رقم مانگی جارہی ہے اسکے لئے بڑی سےاسی جماعتوں نے ابتدائی طور پر سےنےٹر بننے کے لئے پارٹی فنڈ کے نام پر 25سے 30کروڑ روپے کی رقم کا تعےن کےا ہے۔ ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چاروں صوبوں کی کھرب پتی شخصےات نے سےاسی جماعتوں کے قائدےن سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردےا ہے ۔ مارچ 2018کے سےنٹ انتخابات مےں مجموعی طورپر 52نئے سےنےٹر بننے ہےں ۔ذرائع نے بتاےا کہ اگر سےاسی جماعتوں کی جانب سے فی سےنےٹر کی قےمت 25سے 30کروڑ کے مطالبے پر قائم رہے تو مجموعی طور پر نئے بننے والے 52سےنےٹر کو تقرےباً 13ارب روپے ادا کرکے اےوان بالا مےں پہنچنا ہوگا ۔ پارلےمنٹ کے اےک ذمہ دار سےنےٹر نے بتاےا کہ گزشتہ سےنٹ الےکشن کی طرح اس مرتبہ بھی پارلےمنٹ برائے فروخت کے تحت نئے سےنےٹرز کےلئے پارلےمنٹےرےن بننے کی حد مقرر کردی گئی ہے جو کہ سےاسی جماعتوں کے کارکنوں اور قائدےن کے لئے لمحہ فکرےہ کی حےثےت رکھتی ہے۔

ختم نبوت کے معاملہ پر داتادربار کے سامنے دھرنا پیر سیال شریف کے نئے اعلان نے پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور، حیدرآباد ٹاﺅن، چنیوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد (نمائندگان) دربار آف سیال شریف کے گدی نشین سابق سنیٹر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ داتا دربار لاہور میں ہونے والے آج20جنوری کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ عاشقان رسول لاکھوں کی تعداد میں قافلے احتجاج اور دھرنے میں شریک ہونگے۔ پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا ہے کے داتا کی نگری میں سینکڑوں کی تعداد میں علما ومشائخ کے علاوہ اہلسنت والجماعت کی 30 تنظیموں کے عہدیداران کارکنان کے علاوہ ملک بھر سے مریدین آج داتا کی نگری میں ھونے والے 20جنوری کے احتجاجی مظاہرہ/دھرنا میں تمام رکاوٹیں توڑکر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر متحدہیں اور کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو مستعفی ہو ناہوگا اور ہم رانا ثنااللہ کے استعفی تک و ہاں بیٹھے ر ہیں گے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے استعفے اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق آج 12 بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہو گی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔ اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکنان شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف ااصف جلالی، صاحبزادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہو گا۔ پیر حمیدالدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کر چکے ہیں۔ داتا دربار لاہور میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس و مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں چنیوٹ، تونسہ شریف، پاک پتن، چورہ شریف، علی پور، سرگودھا، جھنگ اور پنجاب بھر کے دیگر ضلعوں سے قافلے آج مورخہ 20 جنوری کو داتا دربار لاہور پہنچیں گے اس مارچ میں جماعت اہل سنت، جمعیت علماءپاکستان، تحریک لبیک یا رسول اللہ، سنی تحریک، جانثاران تاجدار ختم نبوت کے مرکزی و صوبائی قائدین اور شمع رسالت کے پروانے شرکت کریں گے۔شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، شیرا کوٹ اور دوسرے کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ داتا دربار کے سامنے چوک میں سٹیج بنایا جا رہا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ہفتہ 20 جنوری کو دن ایک بجے جلسہ شروع ہو گا اور رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے دو سو بسوں پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ سرگودھا سے پیر سیال خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں، فیصل آباد سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں، پاکپتن سے پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی، تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی، گوجرانوالہ سے علامہ پیر عبدالعزیز چشتی، گولڑہ شریف سے پیر نظام الدین جامی کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔ تمام قافلے مختلف راستوں سے لاہور داخل ہوں گے۔ اجتماع کے انتظامات کے لئے ایک ہزار افراد پر مشتمل پچاس مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ 20 جنوری کے اجتماع کی تائید و حمایت اور شرکت کا اعلان کرنے والی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماءپاکستان نورانی، جماعت اہل سنت، پاکستان سنی تحریک، تحریک لبیک یا رسول اللہ، نظام مصطفی پارٹی، تحریک فیضان اولیائ، انجمن طلباءاسلام، نظام مصطفے متحدہ محاذ، جے یو پی نیازی، پاکستان مشائخ کونسل، جماعت الصالحین، پاکستان فلاح پارٹی، سنی علماءبورڈ، تحریک فدایان ختم نبوت، مرکزی مجلس چشتیہ، انجمن خدام الاولیائ، تحریک فروغ اسلام، تنظیم المساجد پاکستان، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام اور دوسری اہل سنت جماعتیں شامل ہیں جبکہ گولڑہ شریف، تونسہ شریف، پاکپتن شریف، کیلیانوالہ شریف، شرقپور شریف، دربار حضرت سلطان باہو، بارو شریف، علی پور شریف، سندر شریف، کوٹلہ شریف، معظم آباد شریف، لکھیوال شریف سمیت ہزاروں روحانی درگاہوں کے گدی نشینوں نے پیر سیال شریف کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے 20 جنوری کے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی تو ہر شہر میں دھرنے دے کر ملک جام کر دیں گے۔کارکنان تیاری کر کے لاہور آئیں گے۔

 

نقیب اللہ کی تدفین تو ہوگئی مگر جنازہ میں ایسی شخصیات بھی شامل ہوئیں کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی /وانا(ویب ڈیسک ) کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویڑن لدھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نوجوان کی میت آبائی علاقے جنوبی وزیرستان پہنچائی گئی جہاں قبائلی عوام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچی۔نمازجنازہ میں محسود، برکی اور شمالی وزیرستان کے وزیر اور داوڑ قبائل نے بھی شرکت کی۔نقیب کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویڑن لدھا کے علاقہ مکینمیں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ اور تدفین میں پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں نقیب اللہ کے کزن نے بتایا کہ نقیبکی نماز جنازہ میں پاک آرمی کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔اگر نقیب اللہ کالعدم تنظیم میں ڈرائیور تھا تو پھر پاک آرمی کے افسران کیوں اس کے جنازے میں شریک ہوئے۔ کمال محسود نے کہا کہ نقیب کو ناحق مارا گیا ہے یاد رہے کہ را و¿انوار نے 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔ان میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا نقیب اللہ بھی شامل تھا۔نقیب اللہ محسود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ معاملے کا نوٹس لیاتھا جس کے نتیجے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے نتیجے میں ا?ج راﺅ انوار کو ایس ایس پی کے عہدے سے برطرف کردیا گیاتھا۔راﺅ انواراپنے دعوے پر قائم ہیں اور جلد ثبوت منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔جس کے نتیجے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کے نتیجے میں ا?ج راﺅ انوار کو ایس ایس پی کے عہدے سے برطرف کردیا گیاتھا۔راﺅ انواراپنے دعوے پر قائم ہیں اور جلد ثبوت منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

گلگت بلتستان اور متنازع کشمیربھارت کاحصہ،انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ، پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب تعلیم پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیل کی گئی ہے۔یو این ایچ سی آر کی جانب سے کمیونٹی پرائمری اسکول افغان مہاجرین کے کیمپس میں قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریہ کے خلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت بلتستان اور متنازع کشمیر کو بھارت کاحصہ دکھایا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈرکو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یواین ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرنے والے ریڈیوکیخلاف آئی ایس پی آر کا ایکشن

اسلام آباد(ویبب ڈسک )وزارت داخلہ نے پاکستان کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث غیرملکی ریڈیوکااسلام آباد میں واقع دفتربندکردیا،چیک ریپبلک کا ریڈیو مشال پاکستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بناکرپیش کرنے اور حقائق کومسخ کرتے ہوئے دشمن ایجنسیوں کے ایجنڈا پرعمل کرنے میں ملوث تھا۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ ریڈیو مشال پراگ چیک ریپبلک کے ریڈیو فری یورپ کی ایک برانچ ہے اور اس کا علاقائی ہیڈ کوارٹر ایف سیون مرکز اسلام آباد میں قائم ہے مذکورہ ریڈیو سے نشر کئے جانیوالے پروگرام پاکستان کے مفادات کے منافی اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایجنڈا کے مطابق ہیں ۔ مذکورہ ریڈیو سے پاکستان کو دہشتگردوں اور مختلف دہشتگرد گروپوں کا مرکزاور محفوظ پناہ گاہ قرار دیا جاتا تھا ریڈیو مشال پاکستانی شہریوں بالخصوص اقلیتوں اور پشتونوں کو سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کو ناکام ریاست بنا کر پیش کرنے کے پراپیگنڈے میں ملوث تھا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ریڈیو ،پاکستانی ریاست اور ا س کے اداروں کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرتاتھا ۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ آئی ایس آئی کی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے ریڈیو مشال کادفترفوری طورپربندکرنے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے ضروری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق جمعہ کو مذکورہ ریڈیو کااسلام آباد میں واقع دفتر سیل کردیاگیا۔

اپنے دکھوں کو اپنی طاقت میں بدلا ، پاکستان کھپے کا جھنڈا بلند کیا، بلاول بھٹو

ہب (ویب ڈیسک) بلوچستان کے شہر حب میں پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک آمر نے بلوچستان میں نفرت کی آگ لگائی جسے ٹھنڈا کرنےکے لئے آصف زرداری نے بلوچوں سے معافی مانگی، وہ بلوچ عوام کےزخموں سے واقف تھے، اس لیے 2008 میں نواب اکبر خان بگٹی کی موت کے بعد پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے ماتھے سے خون صاف کیا اور نفرت کی گ کو ٹھنڈا کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی شہید نے وعدہ کیا تھا کہ میں بلوچستان میں ا?پریشن بند کراو¿ں گی اور مساوی حقوق دلاو¿ں گی، بلوچستان کو ہمیشہ پیچھے اور محروم رکھا، بلوچستان کے لوگوں کو بھی انصاف نہیں ملتا اور ہمیں بھی نہیں ملتا، بلوچوں کےلوگ بھی اغواء ہوتے رہےاور ہمارے بھی، لیکن ہم نے کہا کہ وہ ہمیں مارتے رہیں گے اور ہم جیوے جیوے پاکستان کہتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک ہم نے شروع کیا اور (ن) لیگ نے اس پر قبضہ کرلیا، سی پیک کے منصوبوں پر ایوان صدر میں آصف زرداری اور چینی صدر کی موجودگی میں دستخط ہوئے تھے۔

نقیب اﷲ کے بعد کراچی پولیس نے ایک اور بے گناہ شہری مار ڈالا

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں بے گناہ شہری مارا گیا۔گزشتہ روز ڈرگ روڈ پرمقصود نامی شخص پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں جاں بحق ہوگیا۔مقصود  گھر کا واحد کفیل اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔مقصود کے گھروالے اس کی موت پر غم سے نڈھال ہیں۔